مبینہ ماسک نہ پہنے اور پولس سے تکرار کرنے کی پاداش میں گرفتار چار مسلم نوجوانوں کی ضمانت پر رہائی کی عرض داشت اورنگ آباد سیشن عدالت میں داخل، پولس نے مسلم نوجوانوں کے ساتھ زیادتی کی اور ان پر مقدمہ بھی قائم کردیا، گلزار اعظمی

ممبئی ۱۵ ، اپریل  کرونا وبا سے ہندوستان سمیت پوری دنیا دوچار ہے ایسے میں مہاراشٹر کے ثقافتی شہر اورنگ میں ۹، اپریل کی شام پولس ...



ممبئی ۱۵ ، اپریل 
کرونا وبا سے ہندوستان سمیت پوری دنیا دوچار ہے ایسے میں مہاراشٹر کے ثقافتی شہر اورنگ میں ۹، اپریل کی شام پولس اور پانچ مقامی نوجوانوں میں اس وقت مبینہ تکرار ہوگئی جب پولس نے انہیں ماسک نہ پہننے کی وجہ سے زدو کوب کیا  جس کے بعد پولس اور مقامی نوجوانوں میں تکرار ہوگئی جس کے بعد پولس نے مسلم نوجوان کو مارا بھی اور ان پر تعزیرات ہند کی دفعات 143,149,188,332,333,353,594,507 ، 185 موٹر وہکل ایکٹ اور 135 ممبئی پولس ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کیا، اورنگ آ باد کے آنا بھاؤ ساٹھے نامی علاقے میں یہ واقع پیش آیا ۔
ملزمین کی پولس تحویل سے عدالتی تحویل میں منتقلی کے بعد جمعتہ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی ) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کی ہدایت پر ملزمین فاروق قادر شیخ، شیخ سمیر شیخ سلیم ، شیخ شارب شیخ فاروق اور شیخ شاہ رخ شیخ فاروق کی اورنگ آباد سیشن عدالت میں ایڈوکیٹ گھانیکر اور ان کے معاونین وکلاء ذکی شیخ اور توفیق احمد نے ضمانت عرض داشت داخل کی جسے سیشن عدالت کی جج ورشا میڈم نے سماعت کے لئیے قبول کرتے ہوئے استغاثہ کو اپنا جواب داخل کرنے کا حکم دیا اور سماعت کل تک ملتوی کردی ۔ استغاثہ کی جانب سے جواب آنے کے بعد دفاعی وکلاء ملزمین کی ضمانت پر رہائی کی عرضداشت پر بحث کریں گے۔
ملزمین کی گرفتاری کے بعد سے ہی اورنگ آباد شہر جمعتہ علماء کے صدر حافظ عبدالعظیم اور لیگل سیل صدر مصطفی خان ان کے مقدمہ کی پیروی کررہے ہیں ۔
اس ضمن میں گلزار اعظمی کہا کہ ملزمین کی کے اہل خانہ کی جانب سے قانونی امداد کی درخواست موصول ہونے کے بعد اور مقدمہ کی تفصیل جاننے کے بعد ملزمین کو قانونی امداد مہیا کرنے کا فیصلہ کیا اور جمعتہ علماء اورنگ کے ذمہ داروں کو ملزمین کی جلد از جلد جیل سے رہائی کے لئیے کوشش کرنے کے لئیے اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ۔
گلزار اعظمی نے کہا کہ ٹریفک پولس اور دیگر پولس کے اہلکاروں نے ملزمین کے ساتھ زیادتی کی اور ان کے خلاف مقدمہ بھی قائم کردیا جس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جارہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پولس کی من گھڑت کہانی پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ پولس نے اپنی فریاد میں کہا ہیکہ ملزمین نے تکرار کے پندرہ منت بعد واپس آکر انہیں  زدو کوب کیا نیز ڈیوٹی پر مامور پولس والوں کے ساتھ زیادتی کی جو سراسر جھوٹ پر مبنی بیان ہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مبینہ ماسک نہ پہنے اور پولس سے تکرار کرنے کی پاداش میں گرفتار چار مسلم نوجوانوں کی ضمانت پر رہائی کی عرض داشت اورنگ آباد سیشن عدالت میں داخل، پولس نے مسلم نوجوانوں کے ساتھ زیادتی کی اور ان پر مقدمہ بھی قائم کردیا، گلزار اعظمی
مبینہ ماسک نہ پہنے اور پولس سے تکرار کرنے کی پاداش میں گرفتار چار مسلم نوجوانوں کی ضمانت پر رہائی کی عرض داشت اورنگ آباد سیشن عدالت میں داخل، پولس نے مسلم نوجوانوں کے ساتھ زیادتی کی اور ان پر مقدمہ بھی قائم کردیا، گلزار اعظمی
https://1.bp.blogspot.com/-XPeiCbUH3r4/XpcOwRdQgUI/AAAAAAAAf4M/ZPZHsP8w-dkUYEuCq1NXHiwmD--7u0vEwCLcBGAsYHQ/s640/IMG-20200411-WA0117%2B%25281%2529.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-XPeiCbUH3r4/XpcOwRdQgUI/AAAAAAAAf4M/ZPZHsP8w-dkUYEuCq1NXHiwmD--7u0vEwCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20200411-WA0117%2B%25281%2529.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_87.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_87.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy