وزارت داخلہ نے ملک میں کووڈ اُنیس وبائی مرض پر قابو حاصل کرنے کیلئے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط جاری کیا

لاک ڈاؤن اقدامات کے تحت جن اضافی سرگرمیوں کے لئے استثنائی فراہم کی گئی ہے اور جن کا ذکر نظر ثانی شدہ رہنما خطوط میں ہے، ان کا نفاذ 20اپ...

لاک ڈاؤن اقدامات کے تحت جن اضافی سرگرمیوں کے لئے استثنائی فراہم کی گئی ہے اور جن کا ذکر نظر ثانی شدہ رہنما خطوط میں ہے، ان کا نفاذ 20اپریل 2020سےہوگا


نئی دہلی، 15اپریل2020،حکومت ہند نے 14اپریل 2020 کو ایک حکم نامہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ملک میں کووڈ اُنیس وبائی مرض  پر قابو حاصل کرنے کی غرض سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے مربوط اور جامع رہنما خطوط اور لاک ڈاؤن سے متعلق اقدامات 3مئی 2020 تک نافذ العمل رہیں گے۔

مذکورہ احکام پر عمل کرتے ہوئے حکومت ہند کے تحت وزارت داخلہ نے حکومت ہند، ریاستی ؍ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے لئے ملک میں کووڈ اُنیس وبائی مرض کی روک تھام کے لئے مربوط اور جامع رہنما خطوط جاری کئے ہیں، جن پر عمل کرنا ہے اور ان کا تعلق لاک ڈاؤن اقدامات سے ہے۔ مذکورہ رہنما خطوط کو کووڈ اُنیس انتظام کی طے شدہ قومی ہدایات میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لئے ایس او پی پر عمل کرنا ہے اور ان تمام امور کا دفاتر ، کام کاج کے مقامات، کارخانوں اور اداروں میں لحاظ رکھا جانا ہے اور تباہ  کاری انتظام ایکٹ 2005 کی  متعلقہ دفعات اور آئی پی سی 1860 کی متعلقہ دفعات کے تحت لاک ڈاؤن کے اقدامات کی خلاف ورزی کے ارتکاب کے نتیجے میں جرمانے عائد کئے جائیں گے۔
عوام کی تکالیف کو کم کرنے کےلئے منتخبہ اضافی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی، جو 20اپریل جو 2020سے نافذ العمل ہوگی۔ تاہم ان اضافی سرگرمیوں کو ریاستی حکومتیں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں ؍ ضلعی انتظامیہ اپنے طور پر نافذ کریں گی اور اس کا انحصار لاک ڈاؤن اقدامات سے متعلق موجودہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل درآمد کے تحت ہی ممکن ہو گا۔ مذکورہ رعایات دینے سے قبل، ریاستیں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے، ضلعی انتظامیہ اس امر کو یقینی بنائے گی کہ دفاتر ، کام کاج کے مقامات، کارخانوں اور اداروں میں تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں، جن کے ذریعے سماجی فاصلہ برقرار رہے گا۔ ساتھ ہی ساتھ دیگر شعبہ جاتی ضروریات کی شرط بھی نافذ رہے گی۔
مربوط جامع رہنما خطوط کا نفاذ پابند شدہ زونوں، جنہیں ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، ضلعی انتظامیہ کے ذریعے شناخت اور نشان زد کیا گیا ہو، میں نہیں ہوگا۔اگر کوئی نیا علاقہ کنٹینمنٹ زون یعنی پابندی والے علاقے میں شامل کیا جاتا ہے، تو اُس وقت تک اُس علاقے میں جن سرگرمیوں کی اجازت ہوگی، وہ فوری طور پر معطل ہو جائیں گی۔ صرف اُنہیں سرگرمیوں کی اجازت ہوگی، جن کا ذکر مخصوص طور پر صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت، حکومت ہند کی جانب سے جاری کئے گئے رہنما خطوط کے تحت ہوگا۔
وزارت داخلہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ حکومت ہند اور ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ سختی سے متعلقہ جامع نظرثانی شدہ رہنما خطوط پر عمل درآمد کرائیں۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: وزارت داخلہ نے ملک میں کووڈ اُنیس وبائی مرض پر قابو حاصل کرنے کیلئے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط جاری کیا
وزارت داخلہ نے ملک میں کووڈ اُنیس وبائی مرض پر قابو حاصل کرنے کیلئے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط جاری کیا
https://1.bp.blogspot.com/-2-0LAqrdLvQ/XpcXYbKTh9I/AAAAAAAAf5E/NuyArvNvU8EDNE0wwzPfvXOyVATkn1i5ACLcBGAsYHQ/s640/879638-863327-intelligence-bureau.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-2-0LAqrdLvQ/XpcXYbKTh9I/AAAAAAAAf5E/NuyArvNvU8EDNE0wwzPfvXOyVATkn1i5ACLcBGAsYHQ/s72-c/879638-863327-intelligence-bureau.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_88.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_88.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy