مسلمانو! خوابِ غفلت سے جاگو، رمضان المبارک آچکا ہے!

رمضان کے قیمتی اوقات عبادت و ریاضت میں گزاریں: محمد فرقان بنگلور،: اللہ تبارک و تعالیٰ کے فضل و عنایات اور رحم و کرم کا موسم بہار رم...

رمضان کے قیمتی اوقات عبادت و ریاضت میں گزاریں: محمد فرقان
بنگلور،: اللہ تبارک و تعالیٰ کے فضل و عنایات اور رحم و کرم کا موسم بہار رمضان المبارک اللہ کے دربار سے ہمارا مہمان بن کے آپہنچا ہے۔ جو لوگ ابھی تک غفلت کی نیند سو رہے تھے وہ خواب غفلت سے جاگ جائیں، کیونکہ رمضان المبارک آچکا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹر اور مجلس احرار اسلام بنگلور کے صدر محمد فرقان نے کیا۔ 
انہوں نے فرمایا کہ جب رمضان المبارک آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اور اسی کے ساتھ شیاطین کو بھی زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے۔ تاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شیطان مسلمانوں کو گناہ کرنے کیلئے نہ بہکا سکے۔ محمد فرقان نے فرمایا کہ رمضان المبارک صرف اور صرف عبادت و ریاضت کا مہینہ ہے۔ لیکن افسوس کے آج مسلمان رمضان المبارک کی قدر و قیمت کو بھلا بیٹھا ہے۔ وہ دیگر مہینوں کی طرح رمضان المبارک کے قیمتی اوقات فضول کاموں میں ضائع کردیتا ہے۔ مرکز کے ڈائریکٹر نے دوٹوک فرمایا کہ جس نے رمضان المبارک کی قدر کی اور اپنے اوقات عبادت و ریاضت میں گزارے وہ اللہ کے یہاں مقبول ہوگا اور جس نے رمضان کے قیمتی اوقات فضول کاموں میں ضائع کیا وہ اللہ کے یہاں مجرم ہوگا۔ مجلس احرار کے صدر محمد فرقان نے امت مسلمہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ رمضان المبارک کے قیمتی اوقات روزہ، تراویح، ذکر و تلاوت قرآن پاک اور دیگر عبادات میں گزاریں،سنن و نوفل کی بھی پابندی کریں۔ نیز بیس رکعت تراویح جو رمضان کی مخصوص عبادت ہے اسے پابندی سے ادا کریں۔ انہوں نے فرمایا کہ ہمارا ایک دشمن شیطان کو تو اللہ نے قید کردیا لیکن ہمارا دوسرا دشمن ہمارا نفس ہمارے ساتھ ہی ہے۔ نفس کو اپنے قابو میں رکھیں اور ایسا کوئی کام ہرگز نہ کریں جس سے اللہ ناراض ہوتا ہو۔مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کو مدنظر رکھتے ہوئے فرمایا کہ ایسے نازک حالات میں مسلمان اپنے تمام معمولات اپنے اپنے گھروں پر ہی ادا کریں، نیز ایسا کوئی کام نہ کریں جو قوم و ملت اور مذہب اسلام کی بدنامی کا سبب بنے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے اپیل کی کہ رمضان المبارک میں اپنے تمام مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر صرف اور صرف عبادت و ریاضت میں گزارتے ہوئے خصوصاً اس وبائی مرض سے پوری انسانیت کی حفاظت کیلئے خاص دعا مانگتے ہوئے اللہ کو راضی کرلیں۔ کسے معلوم کے اگلا رمضان ہمیں ملے یہ نہ ملے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مسلمانو! خوابِ غفلت سے جاگو، رمضان المبارک آچکا ہے!
مسلمانو! خوابِ غفلت سے جاگو، رمضان المبارک آچکا ہے!
https://1.bp.blogspot.com/-XEdnVLN8-gg/XqQ26IKHRtI/AAAAAAAAgPc/sZ4P5YQHMuQ8iWPMSVllefUCpBArXkbpACLcBGAsYHQ/s640/Ramzan-Mubarak-in-Urdu-784x441.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-XEdnVLN8-gg/XqQ26IKHRtI/AAAAAAAAgPc/sZ4P5YQHMuQ8iWPMSVllefUCpBArXkbpACLcBGAsYHQ/s72-c/Ramzan-Mubarak-in-Urdu-784x441.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_91.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/04/blog-post_91.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy