جامعہ ملیہ شعبہ جغرافیہ کی جانب سے" کووڈ 19 حیاتیاتی تنوع کے ساتھ زیادتی کا نتیجہ " موضوع پرویبنار کا اہتمام

شعبہ جغرافیہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں   ویبنار سیریز کے تحت   "  کووڈ 19 حیاتیاتی تنوع   کے ساتھ زیادتی کا نتیجہ "  کے موضوع پر ...

شعبہ جغرافیہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں   ویبنار سیریز کے تحت   "  کووڈ 19 حیاتیاتی تنوع   کے ساتھ زیادتی کا نتیجہ "  کے موضوع پر ایک انتہائی وقیع  لیکچر منعقد کیا گیا۔ لیکچر پروفیسر پی کے جوشی ، چیئرپرسن ، اسپیشل سینٹر فار  ڈیزاسٹر ریسرچ ، جے این یو ، نئی دہلی  نے دیا۔
ویبنار کا آغاز  جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ  جغرافیہ کے سر براہ  پروفیسر ہارون سجاد کے خیرمقدمی  خطاب سے ہوا۔ بعدازاں  اسپیکر کا تعارف   کوآرڈینیٹر ، ویبنار سیریز پروفیسر مسعود اے صدیقی  نے کرایا 
پروفیسر پی کے جوشی نے  حیاتیاتی تنوع  کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرات  سے روشناس کراتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 سمیت ایسی بہت سی بیماریاں قدرت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ ہیں  ۔ 
لیکچر کے  اختتام کے بعد ماہرین ، ریسرچ اسکالرز اور طلباء  نے ان سے سوالات بھی کیے جس کا انھوں نے تشفی بخش جوابات   دیے  ۔ 
ویبنار میں دہلی یونیورسٹی کے  کالجوں سےڈاکٹر وی ایس نیگی ، ڈاکٹر آنند ملک ، ڈاکٹر دکشہ باجپائی ، ڈاکٹرذہین عالم ، ڈاکٹر ابھے کمار ، الہ آباد یونیورسٹی سے ڈاکٹر اشوجیت چوہدری ، بردوان یونیورسٹی  کے ڈاکٹر بپلب بسواس اور آئی ایم ڈی ڈاکٹر کے جے رمیش وغیرہ نے شرکت کی ۔
اس میں شعبہ  جغرافیہ کے پروفیسر ایم اشتیاق ، پروفیسر مسعود صدیقی ، پروفیسر ہارون سجاد ، پروفیسر عتیق الرحمٰن ، ڈاکٹر لبنیٰ صدیقی ، ڈاکٹر پروین کمار پاٹھک ، ڈاکٹر آصف ، ڈاکٹر ایس مسعود احمد ، ڈاکٹر شکیل احمد ، مسٹر انیل کمار سنہا اور دیگر  ماہرین و ذی علم حضرات نے بھی شرکت کی۔
 کلمات تشکر  پروفیسر عتیق الرحمن نے  ادا کیے ۔ انہوں نے  رواں سال یعنی 2020 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ  کے جاری صد سالہ تقریبات کے دوران  شعبہ کی جانب سے مجازی مجالس ،  لیکچر سیریز  اور دیگر  تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لئے   پروفیسر نجمہ اختر وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔
  انہوں نے پروفیسر  میری طاہر صدر شعبہ ، پروفیسر مسعود احسن صدیقی ویبنارآرڈینیٹر ،  شعبہ  جغرافیہ کے فیکلٹی ممبران،  ماہرین ، اسکالرز اور طلباء کا بھی شکریہ ادا کیا۔
یہ تقریب  بخیر و خوبی کے ساتھ دوپہر 1.14 بجے اپنے اختتام کو پہنچی۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: جامعہ ملیہ شعبہ جغرافیہ کی جانب سے" کووڈ 19 حیاتیاتی تنوع کے ساتھ زیادتی کا نتیجہ " موضوع پرویبنار کا اہتمام
جامعہ ملیہ شعبہ جغرافیہ کی جانب سے" کووڈ 19 حیاتیاتی تنوع کے ساتھ زیادتی کا نتیجہ " موضوع پرویبنار کا اہتمام
https://1.bp.blogspot.com/-IolVEpzVkgs/XtJf6NEClgI/AAAAAAAAGjA/Q7in0IotnZkL7mBT_0kKNIQFQRTcUKoHwCLcBGAsYHQ/s1600/jmi.logo.3.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-IolVEpzVkgs/XtJf6NEClgI/AAAAAAAAGjA/Q7in0IotnZkL7mBT_0kKNIQFQRTcUKoHwCLcBGAsYHQ/s72-c/jmi.logo.3.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/19.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/19.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy