قل کی رسم کے ساتھ حضرت شیخ سلیم چشتی ؒکا450 واں عرس مبارک اختتام پذیر

درگاہ کے سجادہ نشین پیرزادہ عیاض الدین چشتی عرف رئیس میاں نے کورونا وبا سے نجات کے لئے  و سلامتی کیلئے دُعا کی آگرہ،فتح پور سیکری م...

درگاہ کے سجادہ نشین پیرزادہ عیاض الدین چشتی عرف رئیس میاں نے کورونا وبا سے نجات کے لئے  و سلامتی
کیلئے دُعا کی
آگرہ،فتح پور سیکری میں واقع درگاہ حضرت شیخ سلیم چشتی ؒ کاسالانہ450 ویں عرس مبارک کا روایتی شان و شوکت کے ساتھ آغاز ہوا تھا جو 29 رمضان المبارک کو قل کی رسم کے ساتھ رویتی انداز میں اختتام پذیرہوا۔ 
عرس کا آغاز مزار مبارک کے غسل شریف کی رسم ادا کیا گیا۔اس کے بعد حضرت شیخ سلیم چشتی ؒکے تبرکات کی زیارت کرائی گئی۔ درگاہ کے سجادہ نشین پیرزادہ عیاض الدین چشتی عرف رئیس میاں نے ملک کی امن، سلامتی  و کورونا وائرس جیسی وبا سے نجات کے لئے دُعاکی۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس میں انکے خاندان کے صرف پانچ لوگ شامل ہوئے۔ 
عرس کا عظیم الشان آغاز 14مئی بروزجمعرات بعدنماز فجر مزار مبارک کے غسل  شریف سے ہوا۔ تبرکات کی زیارت کے بعد نماز ظہر تاعصر چلہ درگاہ حضرت شیخ سلیم چشتی ؒ موسومہ منڈف میں حضور سید عالم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے قدم مبارک،حضرت پیران پیر دستگیر حضور پاک خرقہ مبارک،حضرت بابا فرید مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ کا پٹکہ شریف، حضرت شیخ کی کْلاہ مبارک و قلمی شبیہ کی زیارت حضرت صاحب ِ سجادہ نشین کے دست مبارک سے کرائی گئی۔28 رمضان المبارک جمعۃ الوادع کو جمعہ کی نماز کے بعد سے اعتکاف میں بیٹھنے کی رسم اس بار ولی عہد سجادہ نشین و جانشین ارشد فریدی نے ادا کی۔ اسکے بعد عصر کی نماز کے بعد مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں لاک ڈاون و سوشل۔ ڈسٹینسنگ کا خاص خیال رکھا گیا۔  
 عر س میں میلا د شریف، نعتیہ جلسہ، محفل سماع، افطار جیسے کوئی بھی پروگرام لاک ڈاون کی وجہ سے منعقد نہیں کئے گئے۔عرس کا آغاز روایتی شان و شوکت کے ساتھ 14مئی کو ہوا۔اسی دن نماز فجر کے بعد درگاہ کے سجادہ نشین پیرزادہ عیاض الدین چشتی المعروف رئیس میاں کی سرپرستی میں غسل شریف کی رسم ادا کی گئی۔بعد نماز ظہر سے عصر تک حضرت شیخ سلیم چشتی ؒ کے تبرکات چلہ گاہ(منڈف) پر زیارت کرائی گئی۔
28رمضان المبارک مطابق 22 مئی 2020کو میلاد شریف کا اانعقاد سجادہ نشین کی رہائش گاہ پانچ لوگوں کا کیا گیا۔29رمضان المبارک مطابق23 مئی کو قل کی رسم صبح 4بجے درگاہ پر ادا کر عرس کا اختتام ہو گیا۔ عرس کی تمام رسموں میں سجادہ نشین پیرزادہ عیاض الدین چشتی عرف رئیس میاں، جانشین ارشد فریدی،  پیرزادہ سیف میاں وغیرہ موجود رہے۔ 
حضر ت شیخ سلیم چشتی ؒ درگاہ کے سجادہ نشین پیرزادہ عیاض الدین چشتی عرف رئیس میاں نے بتایا کہ آپ نے مسجد نبوی میں امامت کی ہے وہاں آپکو لو گ شیخ ہندی کے نام سے بلاتے تھے۔ آپ بغداد شریف حضرت غوث اعظم سے تبرکات ملے جس کو اس وقت کے سجاد ہ نشین صاحب کو بشارت ہو ِئی تھی کہ سلیم چشتی کا تحفہ انکو دیا جائے۔ جس کی زیارت آج تک انکے عرس کے پہلے روز کرائی جا تی ہے۔  پھر اسکے بعد آپ بابا فرید رح کے دربار میں گئے جنکے آپ نبیرہ بھی ہیں۔ وہاں سے بھی آپکو تبرکات ملے۔ 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: قل کی رسم کے ساتھ حضرت شیخ سلیم چشتی ؒکا450 واں عرس مبارک اختتام پذیر
قل کی رسم کے ساتھ حضرت شیخ سلیم چشتی ؒکا450 واں عرس مبارک اختتام پذیر
https://1.bp.blogspot.com/-cBEpbwjm_Zc/XskYV6QsxmI/AAAAAAAAg5c/-ok4tgEINg84lmSdDE6pf8r8ufx0ws1igCLcBGAsYHQ/s640/882878_110887675770508_2084165608_o.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-cBEpbwjm_Zc/XskYV6QsxmI/AAAAAAAAg5c/-ok4tgEINg84lmSdDE6pf8r8ufx0ws1igCLcBGAsYHQ/s72-c/882878_110887675770508_2084165608_o.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/450.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/450.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy