نبی کریمﷺ نے تاحیات رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف کیا ہے!

                اعتکاف کی غرض و غایت شب قدر کی تلاش ہے: محمد فرقان بنگلور،: اللہ تبارک و تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے کیلئے رمضان المبار...

                اعتکاف کی غرض و غایت شب قدر کی تلاش ہے: محمد فرقان
بنگلور،: اللہ تبارک و تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے کیلئے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کا مسنون عمل ہے۔ اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی ہیں ٹھہر جانا اور خود کو روک لینا۔ شریعت اسلامی کی اصطلاح میں اعتکاف رمضان المبارک کے آخری عشرے میں روزے کے ساتھ اور عبادت کی غرض سے مسجد میں ٹھہرنے کو کہتے ہیں۔ ہمارے آقاﷺ نے تاحیات رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف فرمایا۔ لیکن افسوس کہ آج ہمارے پاس اعتکاف کیلئے وقت نہیں ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹر اور مجلس احرار اسلام ہند بنگلور کے صدر محمد فرقان نے کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف سنت مؤکدہ علی الکفایہ ہے یعنی بڑے شہروں کے محلے کی کسی ایک مسجد میں اور گاؤں دیہات کی پوری بستی کی کسی ایک مسجد میں کوئی ایک آدمی بھی اعتکاف کرے گا تو سنت سب کی طرف سے ادا ہو جائے گی۔ اگر کوئی بھی اعتکاف نہ کرے تو سب گنہگار ہوں گے۔ اسی طرح مردوں کیلئے مساجد میں اور عورتوں کیلئے اپنے گھروں میں اعتکاف کا حکم ہے۔ اعتکاف سنت مؤکدہ کا وقت بیسواں روزہ پورا ہونے کے دن غروبِ آفتاب سے شروع ہوتا ہے اور عید کا چاند نظر آنے تک رہتا ہے۔ معتکف کو چاہئے کہ وہ وقت سے پہلے اعتکاف کی جگہ پہنچ جائے۔ محمد فرقان نے اعتکاف کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہااعتکاف کی غرض و غایت شب قدر کی تلاش ہے، جو رات ہزاروں مہینوں سے افضل ہے۔ نیز فرمایا کہ جس نے اللہ کی رضا کیلئے ایمان و اخلاص کے ساتھ اعتکاف کیا تو اس کے پچھلے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔ مرکز کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے فرمایا کہ اگر کسی شخص نے اللہ کی رضا کیلئے صرف ایک دن کا اعتکاف کیا تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس شخص اور جہنم کے درمیان تین خندقوں کو آڑ بنا دیں گے اور ایک خندق کی مسافت آسمان و زمین کی درمیانی مسافت سے بھی زیادہ چوڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا جب ایک دن کی اتنی فضیلت ہے تو پورے عشرے کی کیا فضیلت ہوگی۔ مجلس احرار کے صدر محمد فرقان نے فرمایا کہ افسوس کہ آج ہمارے پاس دنیاوی کاموں کیلئے وقت ہے لیکن دین کیلئے، اپنی آخرت کیلئے وقت نہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ آج اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں موقع دے رہا ہے، دس دن گزرنے میں کوئی زیادہ وقت نہیں لگتا، آج موقع ہے اسکی قدر کرلیں کل اگر موقع نہ ملے تو صرف افسوس کرنا پڑے گا۔ مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے امت مسلمہ سے آخری عشرے کا اعتکاف سنت مؤکدہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے فرمایا کہ چونکہ کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماعی عبادتوں پر پابندیاں ہیں اور مساجد وغیرہ بھی بند ہیں، لہٰذا حکومت کے قوانین کی پاسداری اور اکابرین امت کے حکم کے مطابق جتنے لوگوں کو اعتکاف کی اجازت ملے وہی لوگ پورے محلے کی طرف سے اعتکاف کریں اور اس وباء کے خاتمے کیلئے خوب دعائیں کریں۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: نبی کریمﷺ نے تاحیات رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف کیا ہے!
نبی کریمﷺ نے تاحیات رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف کیا ہے!
https://1.bp.blogspot.com/-fSY8BGoSgZw/Xrv_8N7Hu4I/AAAAAAAAguc/S73bgOhrG8YqmktSbKB8urfo4Fqri3KxQCLcBGAsYHQ/s640/images%2B%25282%2529.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-fSY8BGoSgZw/Xrv_8N7Hu4I/AAAAAAAAguc/S73bgOhrG8YqmktSbKB8urfo4Fqri3KxQCLcBGAsYHQ/s72-c/images%2B%25282%2529.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/blog-post_13.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/blog-post_13.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy