غلطی کہیں بھی ہو اس کا ٹھیکرا مسلمانوں کے سرہی پھوڑ اجاتا ہے : محمد وزیر انصاری

پٹنہ، کورونا (کویڈ۔19) کی وباء ملک میں سنگین صورت حال اختیار کر گئی ہے اور یومیہ 5/ہزار کی شرح سے نئے معاملات سامنے آ رہے ہیں۔اس کے پیش ...

پٹنہ، کورونا (کویڈ۔19) کی وباء ملک میں سنگین صورت حال اختیار کر گئی ہے اور یومیہ 5/ہزار کی شرح سے نئے معاملات سامنے آ رہے ہیں۔اس کے پیش نظر مختلف مکاتب فکر کے علماء اور دینی و ملی اداروں مثلاًمفتی بھوپال،چھتیس گڑھ،دارالعلوم دیوبند،ندوۃ العلوم لکھنؤ  اورامارت شرعیہ وغیرہم نے بھی کہا ہے کہ جب حکومت نے حفظ ماتقدم کے تحت 31/مئی تک لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا دی ہے تو اس پر سختی کے ساتھ عمل کرتے ہوئے مسجد و عیدگاہ کے بجائے گھروں میں ہی نماز ادا کرنی چاہئے۔ حالانکہ کہ سوشل میڈیا پرچل رہی ایک فرضی ویڈیو گشت کررہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلمان مسجد یا عیدگاہ میں نماز ادا کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں جو فرقہ پرستوں اور مرکز میں حکمراں جماعت کے بعض رہنماؤں کی سازش معلوم پڑتی ہے۔مسلمانان ہند کا سماجی شعور اب بیدار ہوگیا ہے اور وہ خوب جانتے ہیں کہ ایسے وبائی ماحول میں گھروں سے نکلنا خود اور دوسروں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ مسلمان ان حالات سے بھی بخوبی واقف ہیں کہ آج کی تاریخ میں کہیں کوئی غلطی ہوتی ہے تو اس کا ٹھیکرا
مسلمانوں کے سر ہی پھوڑ دیا جاتا ہے اس لئے دانستہ ایسی کوئی غلطی نہیں کریں گے۔2014ء کے بعد سے پورے ملک میں فرقہ پرستی اور نفرت کا ماحول قائم ہے اور محسوس ہو رہا ہے کہ مرکزی حکومت اور یا اسی فکر کی حامل صوبائی حکومتیں ایس سی،ایس ٹی، دلت،غیر مقیم و یومیہ مزدوروں اور مسلمانوں کو ستانے،ہراساں وپریشان کرنے اور مظالم کا شکار بناناچاہتی ہیں۔گزشتہ ماہ مارچ میں مدھیہ پردیش کے بیتول میں ایک نہایت ہی شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ہندو ایڈووکیٹ جس نے داڑھی رکھ رکھی تھی اسے لاک ڈاؤن کے دوران پولس نے مسلمان سمجھ کر پیٹ دیاجس کا اعتراف پولس خود کررہی ہے۔ کیا اس ملک میں مسلمان ہونا اب جرم ہوگیا ہے؟ کیااس ملک کی مٹی میں مسلمانوں کا خون شامل نہیں ہے؟ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک خاص فکر جس کی حامل آر ایس ایس اور اس کی حلیف و معاون تنظیمیں ہیں ملک کے آئین کے ساتھ غداری کر رہی ہیں۔اس لئے ملک کے انصاف پسند لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ان تنظیموں پر پابندی عائد کی جائے کیوں نکہ انہوں نے اپنی سازشوں کے تحت ملک کی بعض پولس اہلکاروں کو بھی اپنے اثر میں لے لیا ہے۔ابھی حال ہی میں پتہ چلا ہے کہ حکومت ہند آر ایس ایس کے لوگوں کو ڈائریکٹ ٹریننگ دے کر 3/برسوں کے لئے مسلح افواج میں بحال کرنے کے منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔یہ ایک منظم سازش کے تحت آر ایس ایس کے لوگوں کو فوجی تربیت دینے کا منصوبہ ہے جس کے لئے محبان وطن کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔اس وبائی ماحول میں دوسرے شہروں سے کسی طرح پیدل یا غیر روایتی سواریوں سے گھر لوٹنے کے دوران پریشان حال لوگوں اور لاک ڈاؤن میں پھنسے غریبوں و مجبوروں کی جس طرح سکھوں،مسلمانوں اور مسلم و دیگر مقامی اداروں و تنظیموں نے مدد و خدمت کی ہے وہ انسانیت کی بہترین مثال ہے۔مگر پرنٹ و الیکٹرونک قومی میڈ یا اسے اس لئے نہیں دکھا رہی ہے کہ کہیں اس قومی خدمت کا سہرا مسلمانوں اور سکھوں کے سر نہ بندھ جائے۔پی ایم کیئر فنڈ میں کتنی رقم آئی یا جمع ہے اور کتنی خرچ ہوئی اس کا کوئی حساب کتاب نہیں دیا جا رہا ہے اور نہ کسی کو پتہ ہے۔آخر یہ ملک کس سمت جارہا ہے؟ملک کے ماحول کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ بیہودگی کے ساتھ چیخنے،چلانے یا ایس سی،ایس ٹی، دلت،غیر مقیم و یومیہ مزدوروں اور مسلمانوں پر ظلم ڈھانے کا نام ہی راشٹر بھکتی ہو گیا ہے۔ان خیالات کا اظہارمعروف سماجی محرک اور چھتیس گڑھ کے سبکدوش ڈی جی پی(فنانس)محمد وزیر انصاری نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کیا ہے۔موصوف نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول کے پیش نظر مسلمانوں کو چاہئے کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں،مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق 31/مئی تک لاک ڈاؤن کی سختی سے پابندی کریں اورعلماء کے مشورے کے مطابق گھروں ہی میں عبادت کریں۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: غلطی کہیں بھی ہو اس کا ٹھیکرا مسلمانوں کے سرہی پھوڑ اجاتا ہے : محمد وزیر انصاری
غلطی کہیں بھی ہو اس کا ٹھیکرا مسلمانوں کے سرہی پھوڑ اجاتا ہے : محمد وزیر انصاری
https://1.bp.blogspot.com/-zzj72ayGn84/XsZqkBdl8eI/AAAAAAAAg2w/7lcjjQsgbNQ6M0qICD-uoHZVG6S4Uaa2ACPcBGAYYCw/s640/M.W.Ansar01i.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-zzj72ayGn84/XsZqkBdl8eI/AAAAAAAAg2w/7lcjjQsgbNQ6M0qICD-uoHZVG6S4Uaa2ACPcBGAYYCw/s72-c/M.W.Ansar01i.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/blog-post_23.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/blog-post_23.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy