پلازمہ دینے کا فیصلہ پوری طرح اسلامی تعلیم کی ترجمانی کرتا ہے

لکھنو: بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے قومی سکریٹری شفاعت حسین نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے صحتیاب ہو چکے کورونا متاثرین کی طرف سے کور...

لکھنو: بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے قومی سکریٹری شفاعت حسین نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کے صحتیاب ہو چکے کورونا متاثرین کی طرف سے کورونا کے دیگر متاثرین کو اس وبا کی زد سے باہر نکالنے کے لئے اپنی مرضی سے اپنا پلازمہ دینے کا فیصلہ پوری طرح اسلامی تعلیم کی ترجمانی کرتا ہے۔ شفاعت نے جاری ایک بیان میں کہا کہ کورونا کی زد میں آنا مکمل طور پر کسی کے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن اپنا خون پلازمہ عطیہ کرنا مکمل طور پر متاثرین کا اپنا فیصلہ ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ جماعت کے لوگ خالص مذہب کے لئے کام کرتے ہیں ان کااپنا خون پلازمہ عطیہ کرناقابل ستائش قدم ہے۔ ان کے اس قدم سے دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب ملے گی۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ کورونا جیسی مہلک وباپرکانگریس سیاست کررہی ہے۔ہمارے وزیراعظم جب حضور کی تعلیمات کو عام کرنے کی بات کرتے ہیں،آرایس ایس ملک کے ہر شہری کو اپناماننے کی بات کرتا ہے تو کانگریس جیسی نام نہاد سیکولر پارٹیوں کو تکلیف ہوتی ہے کیونکہ اس نے ہمیشہ ذات پات،رنگ ونسل کی سیاست کیا ہے۔بی جے پی لیڈر نے یہ بھی کہا کہ جن اضلاع میں اذان پر پابندی لگائی جارہی ہے یہ انتظامیہ کی جانب طرف سے مودی اور یوگی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش ہے،کچھ افسران ابھی سپائی،بسپائی سوچ کے ساتھ کام کررہے ہیں،انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ضلع انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔مسٹر شفاعت نے کہا کہ کرونا وائرس کسی کو اس کے رنگ، نسل اور ذات و مذہب کی پہچان کے ساتھ زد میں نہیں لیتا، بظاہر اسی ادراک کے ساتھ تبلیغی جماعت والوں نے بلا امتیاز ملک کے کورونا متاثر شہریوں کو اپنا پلازمہ دے کر ملک میں ایک انوکھی مثال قائم کی ہے۔انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی تمام تر عبادات کو اپنے گھروں تک ہی محدود رکھیں تاکہ ہم کوروناوائر س سے جاری لڑائی میں کامیاب ہوسکیں۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: پلازمہ دینے کا فیصلہ پوری طرح اسلامی تعلیم کی ترجمانی کرتا ہے
پلازمہ دینے کا فیصلہ پوری طرح اسلامی تعلیم کی ترجمانی کرتا ہے
https://1.bp.blogspot.com/-60taADMmwAA/XpMeNO6ULGI/AAAAAAAAfy0/rqgI0qf3xS8hfBiVyK1OQxz9qOhVia6xQCPcBGAYYCw/s640/IMG-20200412-WA0027.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-60taADMmwAA/XpMeNO6ULGI/AAAAAAAAfy0/rqgI0qf3xS8hfBiVyK1OQxz9qOhVia6xQCPcBGAYYCw/s72-c/IMG-20200412-WA0027.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/blog-post_44.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/blog-post_44.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy