مسلمانوں نے حب الوطنی کی خاطررمضان اور عید کی خوشیاں کیں قربان : محمد وزیر انصاری

پٹنہ، معروف سماجی محرک اور چھتیس گڑھ کے سابق ڈی جی پی (فنانس) محمد وزیر انصاری نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں نے لا...


پٹنہ، معروف سماجی محرک اور چھتیس گڑھ کے سابق ڈی جی پی (فنانس) محمد وزیر انصاری نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں نے لاک ڈاؤن کے درمیان مرکزی و ریاستی حکومتوں اورمقامی انتظامیہ ومحکمہ صحت کی ہدایتوں پر دیانت داری کے ساتھ عمل کرکے ملی بیداری کاناقابل فراموش ثبوت پیش کیاہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ رمضان کا مہینہ جس میں ہر ایک مسلمان یہاں تک کہ سال بھر عملی کوتاہیوں کا شکار رہنے والے بھی  مسجدوں میں جاکرعبادتوں میں مصروف رہتے ہیں وہ بھی قانون کی پاسداری کی خاطر مسجد کے بجائے گھروں میں ہی عبادتیں کی ہیں۔ اس کے علاوہ سوجھ بوجھ اورسماجی و سیاسی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا چوں و چرا جسمانی دوری کی پابندی کے ساتھ عید کی نمازبھی اپنے گھروں ہی پڑھیں۔دنیا سے کورونا وباء اٹھا لینے‘ وطن عزیز میں امن و سکون کی فضا قائم ہونے اور ملک دشمن فسطائی طاقتوں کے نیست و نابود ہوجانے کی خصوصی دعائیں کی ہیں جو مسلمانوں کی حب الوطنی کا ہی مظہر ہے۔ اس سلسلے میں قابل ذکرہے کہ ایک طبقہ کی توجہ مسلسل اس بات پرمرکوز تھی کہ کیا مسلمانان ہند عید کی نماز بھی اپنے گھروں ہی میں پڑھیں گے؟ یہ سارا معاملہ بڑا ہی جذباتی تھا مگر مسلمانوں نے اجتماعی بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضبط و تحمل سے کام لیا۔ اپنی ملی و قومی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے زکوٰۃ و خیرات اور صدقات کی لاکھوں کروڑ روپئے کی رقم بلا تفریق مذہب و ملت غریب و مسکین اور غیر مقیم مزدوروں پر صرف کرکے ان کے لئے سامان راحت فراہم کیا۔ حالانکہ اس کار خیر میں سکھ بھائیوں اوربعض دیگر انصاف پسند برادران وطن نے بھی کمال خدمت خلق و راحت ورسانی کا فریضہ انجام دیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ لاک ڈاؤن کے درمیان پریشان حال و مصیبت زدہ لوگوں کی فوری مدد کی ضروری تھی اس لئے مخیر حضرات کی خصوصی توجہ اسی جانب مرکوز رہی جس کی وجہ سے ملی اعانتوں کی بدولت چلنے والے مکاتب ومدارس اور دینی و ملی اداروں کودی جانے والی داد و دہش میں خاصی کمی واقع ہوکر ان کی آمدنی کی شرح محض 25 یا 30 فیصد تک محدود ہو گئی جو ان کے اخراجات کی تکمیل میں پریشان کن ثابت ہوگی۔ ان تمام تر خدمات و راحت رسانی کے باوجود قومی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نے ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔حالانکہ میڈیا کی اخلاقی ذمہ داری تھی کہ قومی خدمت کے ان غیر معمولی کارناموں کا خصوصی کوریج عوام کے سامنے پیش کرے تاکہ لوگوں کو ترغیب حاصل ہو اورملک میں خدمت و انفاق کا جذبہ پروان چڑھے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ افسوس کہ میڈیا جو جمہوریت کا چوتھا ستون کہلاتی ہے وہ عصبیت کا شکار ہو کر فرقہ پرستوں اور حکمرانوں کی نازبرداری میں ذلالت کی تمام حدیں پار کر چکی ہے۔ اب ان کے پاس نہ تو کوئی اخلاق بچا ہے نہ احساس ذمہ داری بلکہ حکمرانوں کی سرپرستی میں مسلمانوں کی کردار کشی اور ہر سطح پر بدنام کرنا ہی اپنا فرض سمجھ لیا ہے۔ حالانکہ مسلمانوں نے اس وبائی اور نزاعی ماحول میں بھی سماجی وقومی ہم آہنگی اور بھائی چارہ کی بہترین مثالیں پیش کی ہیں اورمسلمانوں کے علاوہ دیگر برادران وطن کی مدد اور تعاون میں کوئی کثر باقی اٹھا نہیں رکھی۔ حتی کہ برادران وطن کے درمیان بعض لوگوں کا انتقال ہوگیا اورکورونا کے خوف سے ان کے اپنوں نے بھی منھ موڑ لئے تو مقامی مسلمانوں نے سماجی ذمہ داری کا حق ادا کرتے ہوئے اپنے کندھوں پر ان کی نعشیں شمشان پہنچا ئیں اور ان کے عقیدے کے مطابق  آخری رسوم ادا کیں۔ اسے مقامی سطح پر یا سوشل میڈیا پر تو دکھایا گیا لیکن قومی میڈیا نے کوئی توجہ نہیں دی۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ قومی میڈیا کس قدرمتعصب اور جانبدار ہوگئی ہے اور نفرت پھیلانے کے علاوہ ان کے پاس کوئی کام ہی نہیں رہ گیا ہے۔ یہاں تک کہ قومی ہم آہنگی اورمفادکی خبریں بھی نشر نہیں کرتیں جو ملک و قوم کے حق میں اچھا نہیں۔ جناب انصاری نے قوم کے ان خدمت گاروں بالخصوص مسلمانوں کے ان کارہائے خیر کی ستائش و حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے انہیں دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں کیوں نکہ ان کے کارنامے تاریخ کے صفحات پر ثبت ہورہے ہیں اور دنیا یاد رکھے گی۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق خدمت خلق ایک اہم فریضہ ہے اور اللہ کو یہ عمل بہت پسند ہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مسلمانوں نے حب الوطنی کی خاطررمضان اور عید کی خوشیاں کیں قربان : محمد وزیر انصاری
مسلمانوں نے حب الوطنی کی خاطررمضان اور عید کی خوشیاں کیں قربان : محمد وزیر انصاری
https://1.bp.blogspot.com/-TLjP0-78Df4/XtJf2ctCKHI/AAAAAAAAhG4/p8s0XGC1LL8VPVHNd4LEtWPh-oUyH6e-ACLcBGAsYHQ/s640/mw.ansari.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-TLjP0-78Df4/XtJf2ctCKHI/AAAAAAAAhG4/p8s0XGC1LL8VPVHNd4LEtWPh-oUyH6e-ACLcBGAsYHQ/s72-c/mw.ansari.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/blog-post_54.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/blog-post_54.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy