مسجدِ نبوی اور مسجد اقصیٰ نمازیوں کے لیے کھول دی گئیں

سعودی عرب میں اتوار سے عوام کے لیے مسجد نبوی کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔سعودی شہریوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر عملدرآ...


سعودی عرب میں اتوار سے عوام کے لیے مسجد نبوی کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔سعودی شہریوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اتوار کی صبح مسجد نبوی میں نماز ادا کی۔احتیاطی اقدامات کے تحت مسجد نبوی میں ایک وقت میں لوگوں کی تعداد کو مسجد کی گنجائش کے مقابلے میں چالیس فیصد تک محدود رکھا گیا ہے۔سعودی عرب کے دیگر شہروں میں بھی تمام مساجد نماز کی ادائیگی کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ امور حرمین کی جنرل پریذیڈنسی نے حفاظتی احتیاطی تدابیر کا ایک پیکج لاگو کیا ہے۔ اس میں نمازیوں کے بیچ سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ، روزانہ کی بنیادوں پر جراثیم کش مواد سے تطہیر کی بھرپور کارروائیاں ، حرم مکی اور حرم مدنی کے اندر تمام کارکنان اور ملازمین کی احتیاطی جانچ اور دیگر کئی منصوبوں پر عمل درامد شامل ہے۔
اسی طرح مسجد حرام کے متعدد دروازوں اور داخلی راستوں پر خود کار طریقے سے انسانی درجہ حرارت کی جانچ کے لیے خصوصی تھرمل کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ یہ کیمرے چوبیس گھنٹے کام کریں گے۔ ان کیمروں کی نگرانی کا کام وزارت صحت کی جانب سے مختص کیے گئے طبی اہل کار انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کے ضمن میں 20 مارچ سے حرم مدنی کے صحنوں میں لوگوں کی موجودگی اور نمازوں کا سلسلہ روک دیا گیا تھا۔


دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں تقریباً دو ماہ بعد مسجد اقصیٰ بھی دوبارہ کھول دی گئی ہے۔اے ایف پی کے مطابق فجر کی نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والے نمازیوں کو احاطے میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔کوورنا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے لیے مارچ میں مسجد اقصیٰ کو بند کر دیا گیا تھا۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مسجدِ نبوی اور مسجد اقصیٰ نمازیوں کے لیے کھول دی گئیں
مسجدِ نبوی اور مسجد اقصیٰ نمازیوں کے لیے کھول دی گئیں
https://1.bp.blogspot.com/-tMMESblhiSM/XtOkE4RuBbI/AAAAAAAAGjY/pLDRO7pG_bIrNxyO-5gnCZ3iJdribcvzwCLcBGAsYHQ/s320/ce227a65-a753-4625-a515-07ec60093131_16x9_600x338.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-tMMESblhiSM/XtOkE4RuBbI/AAAAAAAAGjY/pLDRO7pG_bIrNxyO-5gnCZ3iJdribcvzwCLcBGAsYHQ/s72-c/ce227a65-a753-4625-a515-07ec60093131_16x9_600x338.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/blog-post_61.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/blog-post_61.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy