وطن واپس آنے والے بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس جلاشوا میں مالدیپ سے سوار ہوکر کوچی پہنچ گئے

نئی دہلی،  ‘‘آپریشن سمندر سیتو’’ کے لیے تعینات کیا گیا آئی این ایس جلاشوامالدیپ میں پھنسے ہوئے کل ملاکر 698 بھارتی شہریوں کو لے کر 10 مئ...

نئی دہلی، ‘‘آپریشن سمندر سیتو’’ کے لیے تعینات کیا گیا آئی این ایس جلاشوامالدیپ میں پھنسے ہوئے کل ملاکر 698 بھارتی شہریوں کو لے کر 10 مئی کو صبح دس بجے کے قریب کوچی بندرگاہ میں داخل ہوا۔ ان مسافروں میں خواتین، بزرگ افراد اور بچے بھی شامل تھے۔ یہ جہاز مسافروں کو جہاز میں چڑھانے کی تمام کارروائیاں مکمل ہونےکے بعد 8 مئی کو شام دیر گئے مالدیپ سے روانہ ہوا تھا۔ مسافروں کو جہاز میں سوار کرنے کی تمام محفوظ کارروائیوں کو یقینی بناکر جس میں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کا طریقہ بھی شامل تھا، متعلقہ ٹیموں نے تمام ضروری اقدامات کا خیال رکھا۔ معمر افراد، حاملہ خواتین اور بچوں کے سلسلے میں خصوصی احتیاط برتی گئی۔ تمام مسافروں کی متعلقہ کارروائیاں بھارتی بحریہ کے تربیت یافتہ افراد کے ذریعے انجام دی گئیں جو ذاتی تحفظ کا لباس پہنے ہوئے تھے۔ بھارتیوں کو وطن واپس لانے کی کارروائی بھارت سرکار کی طرف سے جاری کردہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیزرس (ایس او پی) اور رہنما خطوط کے مطابق انجام دی گئی تھیں۔
کوچن پورٹ ٹرسٹ کے کروز ٹرمنل پر، جہاں یہ جہاز آکر لگا تھاوہاں  موجود بحریہ اور سول انتظامیہ کے حکام نے مسافروں کا خیر مقدم کیا۔ کروز ٹرمنل پر کووڈ-19 کی اسکریننگ اور امیگریشن کی کارروائیاں تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے وسیع انتظامات کیے تھے۔ ٹرمنل پر  طبی پروٹوکول کے مطابق کسٹم، امیگریشن، پولیس، محکمہ صحت، بی ایس این ایل اور ضلع انتظامیہ کے لیے شیشے کے کاؤنٹر بنائے گئے  ہیں۔ اس کے علاوہ کوچن انٹرنیشنل ایئر فورس لمیٹڈ (سی آئی اے ایل)کی طرف سے مسافروں کے لیے سامان کی ٹرالیوں کا انتظام کیا گیا تھا اور اس سب کا مقصد جہاز سے تیز رفتار سے نیچے اترنے اور صحت نیز طبی کارروائیاں تیزی سے مکمل کرنے کو یقینی بنانا تھا۔
وشاکھاپٹنم میں لنگر انداز ا ٓئی این ایس جلاشوا بھارتی شہریوں کو بچا کر نکالنے کی اسی طرح کی کوششوں اور انسان دوستی کی بڑی امداد نیز بھارتی بحریہ کی  بحران سے بچا کر نکالنے کی کوششوں کی صف اول میں رہا ہے۔ یہ جہاز فوجیوں کو لے جانے کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا ہے اور موجودہ کارروائیوں کے لیے اس میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں۔ جہاز کے عملے میں بھارتی بحریہ کی تربیت یافتہ میڈیکل ٹیمیں شامل تھیں جنھیں خاص طور پر موجودہ آپریشن کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔
بھارتیوں کو واپس لانے کی جو کارروائی آج مکمل کی گئی ہے وہ اس مشن کا پہلا حصہ ہے۔ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ایک اور جہاز آئی این ایس مگر ، جو کوچی میں لنگر انداز رہا کرتا تھا،202 بھارتی شہریوں کو لے کر آج مالے سے روانہ ہوا۔  یہ پوری کارروائی کووڈ-19 وبائی بیماری کے پس منظر میں مشرق وسطی اور مالدیپ سے بھارتی شہروں کو واپس لانے کے بھارت سرکار کے وندے بھارت مشن کا ایک حصہ ہے۔
Description: http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/Pix6SSYY.jpg

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: وطن واپس آنے والے بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس جلاشوا میں مالدیپ سے سوار ہوکر کوچی پہنچ گئے
وطن واپس آنے والے بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس جلاشوا میں مالدیپ سے سوار ہوکر کوچی پہنچ گئے
http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/Pix6SSYY.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/blog-post_62.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/blog-post_62.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy