وزیراعظم نے مغربی بنگال میں سمندری طوفان امفن سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا

وزیراعظم نے ریاست میں فوری راحتی سرگرمیوں کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا وزیراعظم نے مہلوکین کے قریبی وارث کے لئے...

وزیراعظم نے ریاست میں فوری راحتی سرگرمیوں کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا

وزیراعظم نے مہلوکین کے قریبی وارث کے لئے 2 لاکھ روپے اور مجروح ہوئے افراد کے لئے 50000روپے کی یکمشت امداد کا اعلان کیا


نئی دہلی، 22 ؍مئی، 2020،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سمندری طوفان امفن کے نتیجے میں پیداہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے مغربی بنگال کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان، وزیر مملکت جناب بابل سپریو، وزیر مملکت جناب پرتاب چندسارنگی اور محترمہ دیبا سری چودھری بھی گئی ہیں۔مغربی بنگال کے گورنر جناب جگدیپ دھنکھرنڈ، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی کے ساتھ وزیراعظم نے مغربی بنگال کے سمندری طوفان سے متاثرہ اضلاع کا فضائی جائزہ لیا۔

بعدازاں وزیراعظم نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے تمام تر سیینئر افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ مغربی بنگال میں انجام دیئے جا رہے راحت کاری اور بازآبادکاری اقدامات پر نظرثانی کی جا سکے۔ انہوں نے ریاست بنگال کو فوری راحتی سرگرمیوں کے لئے ایک ہزار کروڑروپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

ریاست کی جانب سے امداد سے متعلق عرضداشت حاصل کرنے کے بعد مرکزی حکومت ایک بین وزارتی ٹیم تعینات کرے گی، جو اس ریاست کا دورہ کر کے ریاست میں لاحق ہوئے خسارے کا اندازہ لگائے گی اور اسی بنیاد پر مزید امداد فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم نے مغربی بنگال کے عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیااور ان کنبوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا، جنہوں نے اس قدرتی آفت کے دوران اپنے اراکین کنبہ کی جانوں سے ہاتھ دھویا ہے۔ انہوں نے مہلوکین کے قریبی وارث کے لئے 2 لاکھ روپے اور ریاست میں آئے سمندری طوفان میں شدیدطور پر زخمی ہوئے افراد کےلئے 50000روپے کی یکمشت امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔

وزیراعظم نے ریاست کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ مرکزی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ریاستی حکومت کے ساتھ قریبی تال میل بنا کر کام کرے گی اور متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے تمام تر ممکنہ امداد فراہم کرے گی۔ وزیراعظم کا ریاست مغربی بنگال کا اس سال کے دوران یہ دوسرا دورہ تھا، جو اترپردیش کے بعد دوسری ریاست ہے، جہاں اس سال وہ کئی مرتبہ جا چکے ہیں۔

وزیراعظم نے اس سے قبل اسی سال 11-12جنوری کومغربی بنگال کا دورہ کیاتھا، جہاں انہوں نے کولکاتہ پورٹ ٹرسٹ کی 150ویں سالگرہ تقریبات میں شرکت کی تھی اور قوم کے نام کولکاتہ میں  4مرمت شدہ ورثہ عمارتوں کو وقف کیاتھا اور بیلو رمٹھ کا بھی دورہ کیا تھا۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: وزیراعظم نے مغربی بنگال میں سمندری طوفان امفن سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا
وزیراعظم نے مغربی بنگال میں سمندری طوفان امفن سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا
https://1.bp.blogspot.com/-yVhkjnSgka4/Xsfo315-NcI/AAAAAAAAg4c/EYMtBnIFn3Y5XgufEElMCEBGgrr1_HJ6gCLcBGAsYHQ/s640/il35st9g_pm-modi-welcomed-by-mamata-banerjee_625x300_22_May_20.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-yVhkjnSgka4/Xsfo315-NcI/AAAAAAAAg4c/EYMtBnIFn3Y5XgufEElMCEBGgrr1_HJ6gCLcBGAsYHQ/s72-c/il35st9g_pm-modi-welcomed-by-mamata-banerjee_625x300_22_May_20.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/blog-post_69.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/blog-post_69.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy