مسلمان رمضان المبارک کے قیمتی اوقات کو ضائع ہونے سے بچائیں!

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا دوسرا عشرہ مغفرتوں والا: محمد فرقان بنگلور،: اللہ تبارک و تعالیٰ کی بندوں کیلئے بے شمار نعمتوں اور انع...

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا دوسرا عشرہ مغفرتوں والا: محمد فرقان
بنگلور،: اللہ تبارک و تعالیٰ کی بندوں کیلئے بے شمار نعمتوں اور انعامات کا شمار ممکن نہیں اور ان نعمتوں میں رمضان المبارک کو ایک منفرد حیثیت حاصل ہے۔ جس کا اندازہ فقط اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حضور ﷺ کو اس ماہ مقدس کی آمد کا انتظار رہتا تھا۔ اللہ کے فضل و کرم سے ہمیں اس سال کے رمضان المبارک کی رحمتیں، برکتیں اور سعادتیں حاصل ہورہی ہیں۔رمضان المبارک کا پہلا عشرہئ رحمت اختتام پذیر ہوا اور دوسرا عشرہئ مغفرت کا آغاز ہوچکا ہے۔ لیکن افسوس کہ ابھی بھی چند مسلمان اپنے دنیاوی کاموں میں مصروف ہیں، جو قابل افسوس ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹر اور مجلس احرار اسلام بنگلور کے صدر محمد فرقان نے کیا۔ 
مرکز کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے عشرہئ مغفرت کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس عشرہ میں مسلمان روزہ داروں کی مغفرت فرما دیتا ہے۔ جو اس کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ بندے کے تمام صغیرہ گناہوں کو معاف کردیتا ہے اور اسکی توبہ سے کبیرہ گناہوں کو بھی معاف کردیتا ہے۔ محمد فرقان نے کہا کہ جو شخص اپنے پچھلے تمام گناہوں کو معاف کروالے اس کی مثال اس بچے جیسی ہے جس نے ابھی ابھی جنم لیا ہو۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ اسکے تمام گناہ معاف ہوگئے اور کل روزہ محشر میں ان گناہوں کے بارے میں کوئی سوال نہیں کیا جائے گا۔مرکز کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے فرمایا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اتنا رحیم ہے کہ وہ ہر وقت بندے کو معاف کرنے کا موقع ڈھونڈتا رہتا ہے۔ لیکن ہم لوگ ہیں کہ معافی مانگنا ہی نہیں چاہتے۔ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ، عشرہئ مغفرت کے نام سے موسوم ہے۔ لہٰذا ہمیں اس عشرہ میں استغفار کی کثرت کرنی چاہئے۔ صبح و شام اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں پر شرمندہ ہوکر معافی مانگنی چاہئے۔ اس سے ہمارا رب بہت خوش ہوتا ہے اور ہماری مغفرت فرمادیتا ہے۔ مجلس احرار کے صدر محمد فرقان نے فرمایا کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہوں نے رمضان المبارک کے عشرہئ مغفرت کو پایا اور اپنی مغفرت کروالیں اور بدنصیب ہیں وہ لوگ جنہیں یہ نعمت ملنے کے باوجود اپنی مغفرت نہ کروا سکیں۔ مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے فرمایا کہ رمضان المبارک بڑی تیزی کے ساتھ گزرتا چلا جارہا ہے۔ ہمیں اسکے قیمتی اوقات کی قدر کرنی چاہئے اور اپنی عبادت و ریاضت کے ذریعہ اللہ کو راضی کرلینا چاہئے۔ کسے معلوم کہ اگلا رمضان ہمیں ملے یا نہ ملے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مسلمان رمضان المبارک کے قیمتی اوقات کو ضائع ہونے سے بچائیں!
مسلمان رمضان المبارک کے قیمتی اوقات کو ضائع ہونے سے بچائیں!
https://1.bp.blogspot.com/-vpBTvw2WyX0/Xq6nGKPr9EI/AAAAAAAAgh0/VQ1GY7HgzYQqFQ8wCf6Ymvbz6b9EPBIHACLcBGAsYHQ/s640/b67137b84820627387b4ca746f52071e.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-vpBTvw2WyX0/Xq6nGKPr9EI/AAAAAAAAgh0/VQ1GY7HgzYQqFQ8wCf6Ymvbz6b9EPBIHACLcBGAsYHQ/s72-c/b67137b84820627387b4ca746f52071e.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/blog-post_74.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/blog-post_74.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy