*مفتی سعیداحمد صاحب پالنپوری شیخ الحدیث و صدر المدرسین دار العلوم دیوبند کے انتقال پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا اظہار تعزیت*

ممبئ19؍مئی 2020 دارالعلوم دیوبندکے شیخ الحدیث اورصدرالمدرسین "مفتی سعیداحمد صاحب پالنپوری"(78/سال) کاآج بروز سہ شنبہ دوران...

ممبئ19؍مئی 2020 دارالعلوم دیوبندکے شیخ الحدیث اورصدرالمدرسین "مفتی سعیداحمد صاحب پالنپوری"(78/سال) کاآج بروز سہ شنبہ دوران علاج ممبئی میں انتقال ہوگیا۔انا للہ وإنا إلیہ راجعون ۔ مفتی صاحب گزشتہ کئی دنوں سے بیمارچل رہے تھے اورممبئی(جوگیشوری) میں زیرعلاج تھے۔آج صبح25؍رمضان 1441ھجری بمطابق 19؍مئی 2020  داعی اجل کولبیک کہا۔
مفتی سعید احمد صاحب نے پہلے مظاہرعلوم سہارنپورمیں تعلیم حاصل کی پھر دارالعلوم دیوبندمیں۔ دارالعلوم دیوبند سے فراغت کے بعد جامعہ اشرفیہ راندیرسورت گجرات میں بحیثیت مدرس تقریبا10سالوں تک تدریسی خدمات انجام دیں۔اس کے بعد دارالعلوم دیوبندمیں استاذکی حیثیت سے تقررہوا۔دارالعلوم دیوبند میں آپ کا ترمذی شریف کا درس بہت مقبول تھا۔2008 میں اس وقت کے شیخ الحدیث مولانانصیراحمدخان صاحب رحمۃ اللہ کے انتقال کے بعدآپ دارالعلوم دیوبندکے شیخ الحدیث اور صدرالمدرسین کے عہدہ پر فائزہوئے۔آپ کاشماردنیاکے نامورمحدثین میں ہوتا تھا۔آپ کی حیثیت استاذالاساتذہ کی تھی۔ملک وبیرون ملک میں لاکھوں اہل علم آپ کے شاگرداور(بلاواسطہ یابالواسطہ)آپ کے فیض یافتہ ہیں۔آپ نے درسیات وغیردرسیات میں مختلف موضوعات پربہت ساری کتابیں تصنیف کیں ۔حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کی شہرہء آفاق کتاب حجۃ اللہ البالغہ کی شرح رحمۃاللہ الواسعۃ کے نام سے بہت مشہورہے۔
مفتی صاحب کے انتقال پر مولانا مستقیم احسن اعظمی صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر ،مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر,گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف دارالعلوم دیوبند بلکہ علمی دنیاکے لئے عظیم خسارہ بالخصوص علم حدیث کی دنیامیں بڑانقصان قرار دیا ہے۔بارگاہ الٰہی میں دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ مفتی صاحب کو غریق رحمت فرمائے،قبر میں کروٹ کروٹ رحمت نازل فرمائے، اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے۔پسماندگان ،متعلقین اور متوسلین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین ،ساتھ ہی جمعیۃ علماء کی ذیلی یونٹوں، ذمہ داران مدارس، اءمہ مساجد اور عامۃ المسلمین سے مفتی صاحب کے بلندی درجات اور ایصالِ ثواب کے اہتمام کی درخواست کی ہے۔  *از: دفتر جمعیۃ علماء مہاراشٹر*

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: *مفتی سعیداحمد صاحب پالنپوری شیخ الحدیث و صدر المدرسین دار العلوم دیوبند کے انتقال پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا اظہار تعزیت*
*مفتی سعیداحمد صاحب پالنپوری شیخ الحدیث و صدر المدرسین دار العلوم دیوبند کے انتقال پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا اظہار تعزیت*
https://1.bp.blogspot.com/-nNXYHTuAhKQ/XsPngZl5VLI/AAAAAAAAg04/rl3bohjILIIs4CgRATkOplKi5KDL6cEygCLcBGAsYHQ/s640/hqdefault%2B%25281%2529.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-nNXYHTuAhKQ/XsPngZl5VLI/AAAAAAAAg04/rl3bohjILIIs4CgRATkOplKi5KDL6cEygCLcBGAsYHQ/s72-c/hqdefault%2B%25281%2529.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/blog-post_81.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/05/blog-post_81.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy