عرس حضرت سید علامہ محمد علی شاہ میکش صاحب رحمہ اللہ علیہ 2020:

"مفکر اسّلام شیخِ طریقت مرشدنا سیدنا مولانا سید محمد علی شاہ جعفری قادری نظامی نیازی علامہ میکش اکبرآبادی رحمہ اللہ علیہ دنیائ...

"مفکر اسّلام شیخِ طریقت مرشدنا سیدنا مولانا سید محمد علی شاہ جعفری قادری نظامی نیازی علامہ میکش اکبرآبادی رحمہ اللہ علیہ دنیائے ادب اور تصوف کی ممتاز شخصیت کا نام ہے" ہندوستان کی مشہور صوفی شخصیت اور اردو کے استاد شاعر کی حیثیت سے ساری دنیا میں جانے جاتے ہیں ساتھ ہی شیخِ طریقت عالمِ دین بھی ہیں شہر آگرہ میں تقریباً 400 چارسو سال سے خاندانِ میکش رح خدمتِ خلاق اور روحانی تربیت کا کام انجام دے رہا ہے 
ولادت : 3 مارج 1902 میں ہوئی والد کا نام سید اصغر علی شاہ جعفری قادری نظامی،
خاندانِ میکش : "حضرت سید محمد علی شاہ صاحب میکش قادری نیازی آگرے کے ایک ایسے مشہور و ممتاز خاندان کے فردِ بزرگ ہیں جو بلحاظ شرافت و نجابت اور بحیثیت تقدس ظاہر و باطن اپنا جواب نہیں رکھتا اور چونکہ گزشتہ صدی عیسوی میں حامل عنانِ نظم و نسق شہر بھی رہ چکا ہے اس لئے قریب قریب تمام دینی و دنیاوی وجاہتوں کا طرہ امتیاز اپنے سر پر لگائے ہوئے یے اور یہی وجہ ہے کہ آگرہ کی کوئی تاریخ ،کوئی فیملی خاندان اور کوئی شخصیت ایسی نہیں جو انتہائی عظمت اور دلی محبت کے ساتھ اس گھرانے کا نام نہ لیتی ہو "(1)
"چونکہ آگرہ کے تمام سجادگانِ خصوصی کا سلسلہ ارادت آپ کے جد امجد مولوی سید امجد علی شاہ رحمتہ علیہ تک پہنچتا یے اس لئے اس آستانہ کی جبیں سائی "ارض تاج" میں علی العموم باعثِ فخر و مباہات سمجھی جاتی ہے ،اور جناب میکش مسلم طور پر اس خاندان کے وارث اور جانشین مانے جاتے ہیں " 
(انوار العارفین تحفئہ طہران، ساداتِ صوفیاء ،تذکر معصومین وغیرہ ) -فضلِ امام 

عقیدہ : علامہ میکش اکبرآبادی کو صوفیانہ مسلک وراست میں ملا اور آپ کا خاندان قادری سلسلے سے وابستہ چلا آتا ہے آپکے جد سید مظفر علی شاہ صوفی بزرگ تھے سلسلہ قادریہ چشتیہ نظامیہ نیازیہ سے تعالق رکھتے تھے اہلِ سنت و الجمعات حنفی فقہ کے مقلد تھے اہلِ بیت کے عاشق اور صحابہ کا احترام کرنے والے تھے فرماتے ہیں 
میکش میرا مرتبہ نہ پنچھو
ہوں پنجتنی و چار یاری 
حضرت میکش اکبرآبادی صاحب قبلہ وحدت الوجود کے ماننے والے ہیں شیخ اکبر ابنِ عربی رح کے حوالے سے مندرجہ ذیل خیالات کا اظہار کیا ہے ، 
"اسلامی صوفی خصوصًا شیخ اکبر ابنِ عربی کے مقلدین اور جمہور صوفیہ کا مسلک یہ ہے کہ ظاہر و باطن خدا کے سوائے کوئی موجود نہیں ہے یہ دیکھائی دینے والا عالم جو خدا کا غیر محسوس ہوتا ہے اور جسے ماسوا کہتے ہیں ،ماسوا نہیں ہے نہ خدا کے علاوہ اور غیر ہے بلکہ خدا کا مظہر ہے خدا اپنی لا انتہا شانوں کے ساتھ اس عالم میں جلوہ گر ہے ،یہ غیرت و کثرت جو محسوس ہوتی ہے ہمارا وہم اور صرف ہماری عقل کا قصور ہے یعنی ہم نے اسے غیر سمجھ لیا ہے در حقیقت ایسا نہیں ہے ، حضرت ابن عربی نے کہا ہے "الحق محسوس الخلق معقول" یعنی جو کچھ محسوس ہوتا ہے اور ہمارے حواس جس کو محسوس کرتے ہیں وہ سب حق ہی ہے ، البتہ ہم جو کچھ سمجھتے تھے وہ مخلوق ہے یعنی مخلوق ہماری عقل نے فرض کرلی ہے در حقیقت نہیں" 



نظریہ اور مزاج : فرماتے ہیں میں ذاتی حیثیت سے میں نے نی کسی مسلک کو ترجیح دینے کی کوشش کی اور نہ کسی مخصوص گرپ یا گروہ کی نمائندگی کی ہے استدلال کی بات اس سے الگ ہے ،اور وہ کسی کے بھی موافق اور کسی کے بھی خلاف ہو سکتا ہے ،لیکن میں گزرے ہوئے بزرگوں کا ادب اور ان کی خدمت میں حسنِ ظن ،اختلافِ خیال کے باوجود ضروری سمجھتا ہوں ،اور ان کے باہمی اختلاف کو آزادئیے خیال اور صداقت کا مظہر سمجھتا ہوں ، کوئی قوم اور ملک ایسا نہیں ہے جہاں ہادی اور پیغمبر نہ آئے ہوں عرب اور عراق ہو یا ایران اور ہندوستان خدا کی رحمت اور تعلیم سے کوئی محروم نہیں رہ سکتا لیکن ان پیغمبرں کی تعلیمات ہم تک پہنچی ہیں ،ان میں ہمارے فہم اور معتقدات و روایات نے بھی تصرف کیا یے ،جو کبھی تحریف اور کبھی تاویل کی شکل اختیار کرتا آیا ہے ،اور یہیں سے اختلاف شروع ہوجاتے ہیں یہ اختلاف جس طرح ایک ہی مزہب کے ماننے والوں میں باہم ہوتے ہیں اس طرح دوسرے مزاہب کے مقلدین سے بھی ہوتے ہیں لیکن ہمیں اپنے مزاجوں صورتوں اور آپ و ہوا کے اختلافات کی طرح ان اختلافات کو بھی فراخ دلی سے برداشت کرنا چاہیے اور جب ہم ساری دنیا کے ہم خیال نہیں تو مہیں بھی ساری دنیا کو اپنا ہم خیال ہو جانے کی توقع نہیں کرنی چاہیئے


۲۵؍اپریل ۱۹۹۱ء کو آگرہ میں وصال ہوا ۔ ان کی تصانیف اور تالیفات کے نام یہ ہیں:’مے کدہ‘، ’حرف تمنا‘(شعری مجموعے)، ’نغمہ اور اسلام‘(جواز سمع)، ’نقد اقبال‘ (تنقید)، ’شرک وتوحید‘(مذہب)، ’حضرت غوث الاعظم‘(مذہب)، ’مسائل تصوف‘(ادب)۔ ’’حرف تمنا‘‘ ،’’نقد اقبال‘‘ اور ’’مسائل تصوف‘‘ پر اترپردیش اردو اکادمی کی طرف سے انعامات ملے۔ وہ شاعر کے علاوہ نقاد اور ماہر اقبالیات وتصوف تھے۔

آستانہ و خانقاہ قادریہ نیازیہ ،آگرہ میں 9،10،11 شوال مطابق 2،3،4 جون2020 کو سادگی کے ساتھ عرس شریف منایا گیا عرس کے پہلے دن دوپہر 2:30 بجے میلاد شریف سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہوا شام 5:15 رسمِ قل (خاص) ادا کی گئی ،خصوصی دعاء سجادہ نشین پیرِ طریقت مولانا مرشدنا حضرت سید محمد اجمل علی شاہ نے کرائی ،موجودہ صورت حال کی پیشے نظر گھر کے کچھ افراد نے ہی شرکت کرکے رسومات پوری کیں ،
 سید فیض علی شاہ

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: عرس حضرت سید علامہ محمد علی شاہ میکش صاحب رحمہ اللہ علیہ 2020:
عرس حضرت سید علامہ محمد علی شاہ میکش صاحب رحمہ اللہ علیہ 2020:
https://1.bp.blogspot.com/-g4dvsl-8SsE/XtaJ_rN3DaI/AAAAAAAAhTI/TpyGJ6jjTbgMzRso17WOICxzuuLqmHkqACLcBGAsYHQ/s640/95525168_1948038881995953_9102767276418924544_o.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-g4dvsl-8SsE/XtaJ_rN3DaI/AAAAAAAAhTI/TpyGJ6jjTbgMzRso17WOICxzuuLqmHkqACLcBGAsYHQ/s72-c/95525168_1948038881995953_9102767276418924544_o.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/06/2020.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/06/2020.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy