کورونا وائرس کے چلتے سفر حج 2020 پر خطرے کے بادل :

مرکزی حج کمیٹی کے ماسٹر ٹرینر,آل انڈیا حج سیوا سمتی  کے صوبائ سکریٹری مولانا اعلم مصطفی یعقوبی نے بتایا کہ مرکزی حج کمیٹی نے کل 5...


مرکزی حج کمیٹی کے ماسٹر ٹرینر,آل انڈیا حج سیوا سمتی  کے صوبائ سکریٹری مولانا اعلم مصطفی یعقوبی نے بتایا کہ مرکزی حج کمیٹی نے کل 5 جون 2020 کو ایک سرکولر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک سے حج کمیٹی کے ذریعے ایک لاکھ 25 ہزار عازمین حج اور صوبہ اترپردیش سے 25 ہزار عازمین حج  اپنے سفر حج  کو اپنی مرضی سے رد یعنی کینسل کرا سکتے ہیں۔ جس کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ سے یا ضلع ٹریننگ سینٹر سے سفر کینسل کرانے کا طریقہ معلوم کر سکتے ہیں۔
جو پیسے جمع کیے گئے ہیں مرکزی حج کمیٹی پورے پیسے سفر کینسل کرانے والوں کے اکاؤنٹ میں واپس کرے گی۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے ماسٹر ٹرینر مولانا اعلم مصطفی یعقوبی نے بتایا کہ مرکزی حج کمیٹی نے یہ فیصلہ عازمین حج کی آسانی کے لئے لیا ہے, کیونکہ عازمین حج کافی تشویش میں ہیں۔  کورونا وائرس کے چلتے پوری دنیا میں افراتفری کا ماحول ہے, اور ابھی حج کمیٹی سفر حج کو لے کر سعودی حکومت کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے۔  سعودی حکومت 10 جون تک حج 2020 کے سفر کے بارے میں کوئی فیصلہ کر سکتی ہے۔ ویسے 13 مارچ سے اب تک سفر حج کے انتظام کو لے کر سعودی حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔  اور اب حج کے سفر میں بہت کم وقت باقی ہے۔ چنانچہ عازمین حج کے فائدے کو سامنے رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔  اور جو لوگ ابھی کینسل نہیں کرانا چاہتے وہ سعودی حکومت کے فیصلے کا انتظار کریں۔  مزید کسی بھی جانکاری کے لیے ضلع ٹریننگ سینٹر ابوہریرہ اسکول, مدینہ کالونی , فیروزآباد میں رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس سال فیروزآباد ضلع سے جانے والے عازمین حج کی کل تعداد 111 ہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: کورونا وائرس کے چلتے سفر حج 2020 پر خطرے کے بادل :
کورونا وائرس کے چلتے سفر حج 2020 پر خطرے کے بادل :
https://1.bp.blogspot.com/-puXghowBNm4/XtX563mZAKI/AAAAAAAAhSQ/3RayrlylU_oHBpogxO2bEe6hBEUEw81UQCPcBGAYYCw/s640/IMG-20200602-WA0036.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-puXghowBNm4/XtX563mZAKI/AAAAAAAAhSQ/3RayrlylU_oHBpogxO2bEe6hBEUEw81UQCPcBGAYYCw/s72-c/IMG-20200602-WA0036.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/06/2020_6.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/06/2020_6.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy