آگرہ، تاج نگری کے سینئر نیورو سرجن اتوار کو نوئیڈا کے نجی اسپتال سے کورونا کی جنگ میں فاتح بننے کے بعد فارغ ہو کر اپنی رہائش گاہ ہر واپس...
آگرہ، تاج نگری کے سینئر نیورو سرجن اتوار کو نوئیڈا کے نجی اسپتال سے کورونا کی جنگ میں فاتح بننے کے بعد فارغ ہو کر اپنی رہائش گاہ ہر واپس آگئے، کورونا کو شکست دینے کے بعد اُنہوں نے اپنے تجربے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مہلک وائرس ہے، کسی بھی انسان میں بیماری سے بچنے کے لئے قوت نہیں ہے، جو لوگ پہلے ہی سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں، اُن کے لئے ذیادہ خطرناک ہے، گھر پر رہنا محفوظ ہے، باہر نکلتے وقت خطر ہ ذیادہ ہوتا ہے، بچاؤ ہی اس کا واحد علاج ہے،
اس طرح سے اپنی قوت مدافعت میں اضافہ کریں
متناسب غذالیں، سبزیاں کھائیں، ورذش کریں، یوگا کریں، ذیادہ ہلدی کا استعمال کریں، ہمیشہ اللہ کو یاد رکھیں، تناؤ سے پاک رہیں، یقینا آپ کورونا پر فتح حاصل کریں گے