بھاجپا کی قیادت والی مرکزی و ریاستی حکومتیں عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر کے اقتدار پر قابض رہنا چاہتی ہے ۔ بدر الدین قریشی

ہاپوڑ (سید اکرام)  ملک میں وبائی مرض کورونا وائرس کا قہر جاری ہے مرکزی وریاستی حکومتیں عوام کی پرواہ چھوڑ کر اپنی پارٹی اور اقتدا...



ہاپوڑ (سید اکرام)  ملک میں وبائی مرض کورونا وائرس کا قہر جاری ہے مرکزی وریاستی حکومتیں عوام کی پرواہ چھوڑ کر اپنی پارٹی اور اقتدار کو مظبوط بنانے پر پوری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے  اترپردیش میں لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں نوجوان سخت محنت کرکے امتحان ات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں، سرکاری امتحانات پاس کرنے کے بعدہی وہ اپنی زندگی کو بامقصد بنا سکتے ہیں ، لیکن ریاستی حکومت اور سرکاری  مشینری کی ساز باز کر کے اساتذہ تقرری میں گھوٹالہ کیا جارہا ہے اس طرح کے گھوٹالوں سے نہ صرف نوجوانوں کا مستقبل خراب ہے بلکہ  ان کا مسقبل تاریک ہوتا جارہا ہے جس کا ذمہ دار  صرف اور صرف مرکزی و ریاسی حکومت ہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارکانگریس کمیٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری بدر الدین قریشی نے مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےمرکزی وریاستی حکومتوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف یک روزہ بھوک ہڑتال اورمظاہرہ  آج ہماری مجبوری ہے کہ  ایک طرف ملک میں عوام ایک عالمی آفت کی وجہ سے پریشان ہے  دوسری جانب ریاستی  حکومت بدعنوانی اور عوام دشمنی پر اتری ہوئی ہے جس کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائےگا 
(ریاستی کوآرڈینیٹر ، اقلیتی کانگریس ڈاکٹر خالد محمد خان  نے مرکزی و ریاستی حکومت کو عوام مخالف حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومتیں عوام کی فکر چھوڑ کر  پارٹی مفاد میں کام کررہی ہے پٹرول ڈیزل کی قیمت میں اضافہ اس لئے ہوا ہے کہ حکومت کا تیل مافیا اور صنعت کاروں کے ساتھ اشتراک عمل ہے تیل کی قیمت میں اضافہ کرکے  اپنے مفادات کو ترجیح دے رہی ہے یہ حکومت غریب مخالف ہے۔ تیل کی قیمت میں اضافہ غریبوں کی کمر توڑ دے گا۔ ملک میں انتشار پھیلے گا۔ حکومت آمریت پر اتر آئی ہے ، آواز اٹھانے والوں کو جیل میں ڈالاجارہا ہے لیکن کانگریس پارٹی کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر موجودہ حکومت کی مخالفت کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 250 گنا اور ڈیزل میں 800 گنا اضافہ کیا ہے! حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عام عوام کو مستقل لوٹ رہی ہےعوام بہت پریشان ہیں اگر تیل کی شرح کم نہیں کی گئی تو لوگ سڑکوں پر آجائیں گے۔ سابق ایم ایل اے گجراج سنگھ نے کہا کہ اگرچہ خام تیل کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ میں انتہائی کم سطح پر آچکی ہیں ، لیکن مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومت ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 12 دن سے مسلسل اضافہ کررہی ہے۔ گذشتہ 12 دنوں میں مرکزی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے ۔ان بڑھتی قیمتوں نے خاص طور پر عام لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ، نقل و حمل کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، جس سے براہ راست ملک کے تاجر متاثر ہوئے ہیں۔ سابق ایم ایل اے گراج راج سنگھ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 11 پیسے فی لیٹر اضافے پر مرکزی حکومت سے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس بڑھتی افراط زر نے عام لوگوں کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ مرکزی حکومت پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو جلد سے جلد واپس لےاور ملک کی عوام کو جو  معاشی اور بنیادیطور پر بہر کمزور اور پریشان حال ہے ،کو  سہولتیں فراہم کرے۔متھن تیاگی او صدر ابھیشیک گوئل نے مشترکہ طور پر کہا کہ اتر پردیش میں پی ڈی ایس ، ڈی ایچ ایف ایل ،اسکینڈل وغیرہ منظر عام پر آرہے ہیں ، حال ہی میں اتر پردیش میں اساتذہ کی بھرتی گھوٹالے کا 69000 واقعہ سامنے آیا ہے جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی قائدین ، ​​وزراء اور انتظامی عہدیدار اس گھوٹالے میں ملوث پائے گئے ہیں لیکن ریاستی حکومت بی جے پی قائدین کی حفاظت میں مصروف ہے۔ ریاستی حکومت کے اس گھوٹالے کی وجہ سے اتر پردیش میں ہزاروں نوجوان طلباء کا مستقبلداؤ پر ہے تاریخ میں ڈیزل کے نرخ پٹرول سے تجاوز کرگئے ہیں۔ اساتذہ  کی تقرری میںگھوٹالہ ہو رہا ہے۔ مودی اور یوگی ایک مکمل ناکامی  کا نام ہے ان کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کیو جہ سے ملک مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔ زیرِ نظر تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کانگریس کارکنان و عہدہ داران حکومت کی پالیسی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے پہنچے تو انتظامیہ نے حفظ ماتقدم کے تحت پی اے سی کے جوانوں کو  شہر کے مختلف مقامات  اور اہم شاہراہوں پرتعینات کردیا جس کیو جہ سے شہر میں خوف کا ماحول ہیدا ہو گیا  لیکن خیر رہی کہ شہر کو کسی شری کی نظر نہیں لگی اور پرو گرام خوشگوار ماحول میں اختتام کو پہنچا  
اس موقع پر سابق ضلع صدرسید ایازالدین ، ، سابق پی سی سی نورتن تیاگی ،   ​​سابق پی سی سی ستیانارائن اگروال سابق ​​کونسلر راکیش کھنہ ، کونسلر سشیل شاستری ، کونسلر پریم شرما۔ ، کونسلر نریش بھٹی ، وکی شرما ، سیوا دل نائب صدر انکیت شرما ، سٹی میڈیا انچارج گورو گرگ ، میانک تیاگی ، کارتک شرما ، للت شرما ، گلزار احمد ، منڈیپ شرما ، رضوان قریشی ، منوج کوشک ، مکیش کوشک ، دھرمیندر کشیپ ، علوی ، کسم لتا ، ایڈووکیٹ دنیش سینی ، نثار خان ، احتشام قریشی ، منوج شرما ، وغیرہ نے شرکت کی

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: بھاجپا کی قیادت والی مرکزی و ریاستی حکومتیں عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر کے اقتدار پر قابض رہنا چاہتی ہے ۔ بدر الدین قریشی
بھاجپا کی قیادت والی مرکزی و ریاستی حکومتیں عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر کے اقتدار پر قابض رہنا چاہتی ہے ۔ بدر الدین قریشی
https://1.bp.blogspot.com/-V-c2N3LEUJ0/XvTNPno2GRI/AAAAAAAAh6k/HogJlrzL6r8uoimv0qR171ynjkiH51MDACLcBGAsYHQ/s640/IMG-20200625-WA0047.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-V-c2N3LEUJ0/XvTNPno2GRI/AAAAAAAAh6k/HogJlrzL6r8uoimv0qR171ynjkiH51MDACLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20200625-WA0047.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/06/blog-post_294.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/06/blog-post_294.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy