مختلف شرائط کے ساتھ صفورا زرگر کی ضمانت منظور

نئی دہلی-۲۳/جون: (نیوز۱۸/اردو) شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فساد کے معاملہ میں یو اے پی اے کے تحت دہلی پولیس کے ذریعہ گرفتارکی گئی جا...



نئی دہلی-۲۳/جون: (نیوز۱۸/اردو)
شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فساد کے معاملہ میں یو اے پی اے کے تحت دہلی پولیس کے ذریعہ گرفتارکی گئی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی حاملہ طالبہ صفورا زرگر کو ضمانت مل گئی ہے ۔ دہلی ہائی کورٹ نے صفورا کو ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ صفورا زرگر تحقیقات میں تعاون کریں گی اور کسی بھی طرح کی سرگرمیوں میں شامل نہیں ہوگی ۔ دراصل صفورا نے انسانی بنیادوں پر ضمانت کی عرضی داخل کی تھی ۔ دہلی پولیس کی جانب سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بھی انسانی بنیادوں پر ضمانت کی مخالفت نہیں کی۔دہلی ہائی کورٹ نے حالانکہ کہ ضمانت کے لئے کئی طرح کی شرطیں عائد کی ہیں ۔ ہائی کورٹ نے شرط لگائی ہے کہ جن معاملات میں صفورا کے خلاف جانچ کی جارہی ہے ، ان میں صفورا شامل نہیں ہوں گی ۔ تحقیقات اور شواہد کو متاثر کرنے کی کوشش نہیں کریں گی ۔ اس کے علاوہ دہلی سے باہر جانے کے لئے عدالت کی پیشگی اجازت ضروری ہے ۔ پندرہ دنوں میں کم سے کم ایک مرتبہ تفتیشی افسر سے رابطہ کریں گی ۔ غور طلب ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ صفورا زرگر پر دہلی پولیس کے ذریعہ شمال مشرقی دہلی میں فساد کی سازش کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ ان کے خلاف یو اے پی اے کی دفعات لگائی گئی ہیں ۔ حالانکہ صفورا کی گرفتاری کو لے کر دہلی پولیس کو انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے والے کارکنان کی تنقید کا سامنا ہے ۔حقوق انسانی کے کارکنوں نے صفورا کی گرفتاری کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آواز اٹھانے والے لوگوں کی آواز دبانے کی کوشش قرار دیا ہے ۔ دراصل جامعہ تشدد اور اور شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فساد کو لے کر بڑی تعداد میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علموں کے ساتھ جامعہ الومنائی اور سی اے اے و این پی آر کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے۔ اب تک دہلی پولیس دہلی فساد کیس میں 50 سے زیادہ چارج شیٹ کڑکڑڈوما عدالت میں میں فائل کر چکی ہے-

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مختلف شرائط کے ساتھ صفورا زرگر کی ضمانت منظور
مختلف شرائط کے ساتھ صفورا زرگر کی ضمانت منظور
https://1.bp.blogspot.com/-7_fmP1T6ViU/XvHcLKmvZ-I/AAAAAAAAh24/_GOz0yZsooMYhcMREBvpOuR-fuami9-VwCLcBGAsYHQ/s640/5ede6f0324000094168ec548.jpeg
https://1.bp.blogspot.com/-7_fmP1T6ViU/XvHcLKmvZ-I/AAAAAAAAh24/_GOz0yZsooMYhcMREBvpOuR-fuami9-VwCLcBGAsYHQ/s72-c/5ede6f0324000094168ec548.jpeg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/06/blog-post_436.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/06/blog-post_436.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy