چوری کے شبے میں اہل خانہ کو کیا قید آگرہ۔ تاج نگری کے مالک مکان نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا، اس مالک مکان نے صرف چوری کے شبے ...
چوری کے شبے میں اہل خانہ کو کیا قید
آگرہ۔ تاج نگری کے مالک مکان نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا، اس مالک مکان نے صرف چوری کے شبے
میں اہل خانہ پر تشدد کیا، پانچ افراد کے خاندان کو ایک کمرے میں تین دن تک قید رکھا، ان کو بھوکا پیاسا رکھ کربجلی کا کرنٹ لگایا،ان کے رشتے داروں نے کسی طرح پولیس کو اطلاع دی، موقع پر پہنچی پولیس وہاں کے حالات دیکھے تو اُن کے ہوش اُڈ گئے،
معلومات کے مطابق شاہ گنج کے سرائے خواجہ میں آر او پلانٹ کے مالک ابرار کے یہاں نظام کام کرتا ہے،نظام اپنی والدہ رخسانہ، اہلیہ مبینہ اُور دو بچوں کے ساتھ ابرار کے گھر میں رہتا ہے، پلانٹ میں پانچ روز قبل چوری ہوئی، چوری کے شبہے میں ابرار نے تین دن قبل نظام کے ساتھ اہل خانہ کو قید کر لیا، حقیقت جاننے کے لئے نظام کے ساتھ اہل خانہ کو ایک کمرے میں قید کر دیا، تین دن تک نہ تو کھانے کو دیا نہ پینے کو، بس تفتیش کے نام پر مارپیٹ کرتا رہا، جب نظام نے چوری سے انکار کیا تو اُسے اُور اُس کے اہل خانہ کو ابرار نے کررنٹ تک لگا دیا، نظام کے اہل خا نہ کو ابرار نے اپنے گھر کی دوسری منزل کے کمرے میں قید ی بنا رکھا تھا، جس کی وجہ سے نظام اور ان کے اہل خانہ کا کوئی بھی فرد پڈوسیوں سے مدد کا مطالبہ نہیں کر سکا، آج دوپہر نظام کے رشتہ دار سمیر نے پولیس کو112 پر اس معاملہ کی معلومات پولیس کو دی، موقع پر پہنچی پی آر وی 4072نے اہل خانہ کو آذاد کر ایا، پولیس کی اطلاع ملتے ہی مکان مالک ابرار موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نظام کے اہل خانہ کو آذاد کراکر چوکی لے آئی، اہل خانہ کومیڈیکل کے لئے ضلع اسپتال بھیج دیا،