قومی کونسل علاقائی، قبائلی اور عالمی زبانوں کی نمائندہ تخلیقات کو اردو زبان میں شائع کرے گی:ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے تخلیقی ادب پینل کی آن لائن میٹنگ نئی دہلی:ہندوستان میں سیکڑوں زبانیں بولی جاتی ہیں اور ہر زبان ک...


قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے تخلیقی ادب پینل کی آن لائن میٹنگ
نئی دہلی:ہندوستان میں سیکڑوں زبانیں بولی جاتی ہیں اور ہر زبان کا اپنا ادب ہے جس میں عمدہ شاعری اور بہترین کہانیاں لکھی جاتی ہیں،چونکہ اردو زبان اس ملک ہی نہیں،دنیا کی ایک نمایاں زبان ہے اس لیے ہماری خواہش ہے کہ اس زبان میں ہندوستان کی تمام زبانوں بالخصوص علاقائی و قبائلی زبانوں کی عمدہ کہانیوں،افسانوں اور شاعری کو اردو میں منتقل کیا جائے تاکہ اردو زبان میں اس تہذیبی و لسانی رنگارنگی کی بخوبی نمائندگی ہو جو ہمارے ملک کی خصوصیت ہے۔ یہ باتیں قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹرشیخ عقیل احمد نے کونسل کے تخلیقی ادب پینل کی آن لائن میٹنگ میں کہیں۔ انھوں نے کہا کہ زندہ زبانیں وہ ہوتی ہیں جو معاصر زبانوں کے ادبی و تخلیقی تغیرات سے نہ صرف آگاہ رہتی ہیں بلکہ انھیں اپناتی بھی ہیں،اسی نقطہئ نظر سے کونسل نے یہ طے کیا ہے کہ کونسل نہ صرف ہندوستان کی مختلف زبانوں بلکہ دنیابھر کی اہم زبانوں کے افسانوں،کہانیوں اور شاعری وغیرہ کا ترجمہ شائع کرے گی۔ اس میٹنگ میں ترجمہ و تخلیق کے مختلف پروجیکٹس کا جائزہ لیا گیااور اتفاق رائے سے انھیں جلد از جلد پایہئ تکمیل تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔میٹنگ میں کونسل کے ڈائریکٹر اور پینل کے معزز ممبران کی جانب سے ہندوستان کی علاقائی وقبائلی زبانوں کی بہترین تخلیقات کے ترجمے پر خاص زور دیا گیا اوریہ طے کیا گیا کہ کونسل کی جانب سے ڈوگری، بھوجپوری،کشمیری،بنگالی،کنڑ اور دیگر زبانوں کی نمائندہ کہانیاں،افسانے اور شاعری شائع کی جائے گی۔کونسل کے ڈائریکٹر نے تمام ممبران سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں کونسل کو مشورے دیں اور میٹنگ کے علاوہ ذاتی طورپر بھی اپنی تجاویز پیش کریں کہ بچوں اور بڑوں کے لیے کس قسم کی کتابیں شائع کی جانی چاہئیں اور کس زبان کے ادب کا ترجمہ کیا جانا چاہیے۔اس موقعے پر پینل کے ممبران نے آن لائن میٹنگ کے تجربے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کونسل کا شکریہ ادا کیا۔میٹنگ میں پینل کے چیئر مین نورالحسنین،شموئل احمد، مہرافروز، بلراج بخشی، وحشی سعید،سلمی صنم،شبیر احمد، ملک زادہ جاوید،ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی (اسسٹنٹ ڈائریکٹر،اکیڈمک)،ڈاکٹر اجمل سعید(اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر)،ڈاکٹر فیروز عالم (اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر)، آبگینہ عارف (ٹیکنکل اسسٹنٹ) اورنایاب حسنموجود تھے۔ 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: قومی کونسل علاقائی، قبائلی اور عالمی زبانوں کی نمائندہ تخلیقات کو اردو زبان میں شائع کرے گی:ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
قومی کونسل علاقائی، قبائلی اور عالمی زبانوں کی نمائندہ تخلیقات کو اردو زبان میں شائع کرے گی:ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
https://1.bp.blogspot.com/-A0S6aPCgAkU/XvHohInMnpI/AAAAAAAAh4o/IGAMSppjsCYTetbuQU8Z_8b2FaRBdwV2wCLcBGAsYHQ/s640/Ph%2B1.JPG
https://1.bp.blogspot.com/-A0S6aPCgAkU/XvHohInMnpI/AAAAAAAAh4o/IGAMSppjsCYTetbuQU8Z_8b2FaRBdwV2wCLcBGAsYHQ/s72-c/Ph%2B1.JPG
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/06/blog-post_530.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/06/blog-post_530.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy