زہر اگلنے والے میڈیا پر لگام کسنے کامعاملہ

سپریم کورٹ کی ہدایت پر جمعتہ نے براڈ کاسٹ ایسو سی ایشن کو بھی فریق بنا دیا، معاملہ کی جلد سماعت کے لئیے کوشش کی جارہی ہے، گلزار اعظ...

سپریم کورٹ کی ہدایت پر جمعتہ نے براڈ کاسٹ ایسو سی ایشن کو بھی فریق بنا دیا، معاملہ کی جلد سماعت کے لئیے کوشش کی جارہی ہے، گلزار اعظمی 

ممبئی 2 جون    2020مسلسل زہر افشانی کرکے اور جھوٹی خبریں چلاکر مسلمانوں کی شبیہ کوداغدار،ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان نفرت کی دیوارکھڑی کرنے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں کے خلاف داخل کی گئی جمعیۃعلماء ہند کی عرضی پر گزشتہ 27 مئی کو ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے براڈ کاسٹ ایسوسی ایشن کو بھی فریق بنانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد آج براڈ کاسٹ ایسو سی ایشن کو ایڈوکیٹ اعجاز مقبول نے باقاعدہ فریق بنا دیا، انہوں نے گزشتہ کل سپریم کورٹ میں اس تعلق سے ایک عرضداشت بھی داخل کی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔اس سے قبل جمعتہ علماء ہند نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر پریس کونسل آف انڈیا کو بھی فریق بنایا تھا۔ اس معاملہ میں مدعی بنے جمعتہ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے بتایا کہ کے 27 مئی کو چیف جسٹس آف انڈیا اے ایس بوبڑے، جسٹس اے ایس بوپننا اور جسٹس رشی کیش رائے پر مشتمل  تین رکنی بینچ کے سامنے معاملے کی سماعت ہوئی تھی جس کے دوران جمعتہ علماء کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ دوشینت دوے (صدر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن) نے بحث کی تھی جس کے بعدعدالت نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے براڈ کاسٹ ایسوسی ایشن کو پارٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔اس ضمن میں گلزار اعظمی نے کہا کہ اب جبکہ براڈ کاسٹ ایسوسی ایشن کو پارٹی بنا دیا گیا ہے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ جلد از جلد اس معاملہ کی سماعت ہوسکے۔ معزز سپریم کورٹ نے 27 مئی 2020 کو درخواست گزاروں کو پارٹی براڈ کاسٹ میں شامل جواب دہندہ کے طور پر نیوز براڈکاسٹرس ایسوسی ایشن (این بی اے) کو نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔  جواب دہندگان کو شامل کرنے کے لئے درخواست 31 مئی 2020 کو دائر کی گئی تھی۔ کاپی منسلک ہے۔ واضح رہے اس سے قبل کی سماعت پر مسٹر کے ایم ناتاراج ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل نے یونین آف انڈیاکی نمائندگی کرتے ہوئے حلف نامہ داخل کرنے کے لئے دو ہفتوں کا وقت مانگا۔ حلف نامے میں انہیں یہ دکھانا ہے کہ کیبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس (ریگولیشن) ایکٹ 1995 کے سیکشن 19 اور 20 کے تحت ان کے ذریعہ فیک نیوز چینلز کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے..۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: زہر اگلنے والے میڈیا پر لگام کسنے کامعاملہ
زہر اگلنے والے میڈیا پر لگام کسنے کامعاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-z0uicRmwnns/XhR6aG_GAHI/AAAAAAAAcuM/9mOxZw-u5KQrvGRCgUFHAbsyD0IMkJotQCPcBGAYYCw/s640/images%2B%25281%2529.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-z0uicRmwnns/XhR6aG_GAHI/AAAAAAAAcuM/9mOxZw-u5KQrvGRCgUFHAbsyD0IMkJotQCPcBGAYYCw/s72-c/images%2B%25281%2529.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/06/blog-post_56.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/06/blog-post_56.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy