ٓارم سوسائٹی کے تحت چلنے والے مدرسوں کی ہوسب سے پہلے جانچ:شفاعت حسین

لکھنو:27جون:-بھارتیہ جنتاپارٹی اقلیتی مورچہ کے قومی سکریٹری شفاعت حسین نے مدرسہ تعلیمی بورڈ کے اساتذہ کے دستاویزات کی جانچ کرائے جانے کا...

لکھنو:27جون:-بھارتیہ جنتاپارٹی اقلیتی مورچہ کے قومی سکریٹری شفاعت حسین نے مدرسہ تعلیمی بورڈ کے اساتذہ کے دستاویزات کی جانچ کرائے جانے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس قدم سے مدرسہ بورڈمیں ہورہی جعلسازی پرلگام لگے گی اور وہ مدرسہ مالکان ومنیجرس جو فرضی دستاویزات لگاکرسرکاری سے پوری تنخواہ لیتے رہے ہیں اور اساتذہ کو برائے نام تنخواہ دیتے ہیں ان پر شکنجہ سکے گا۔انہوں نے کہا کہ امداد یافتہ مدرسہ تعلیمی بورڈ کے اساتذہ کے دستاویز کی جانچ سے یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جائے گی کہ کہیں یہاں بھی ’انامیکا شکلا‘ نہ ہوں، جس کے لیے حکومت کی جانب سے بورڈ کے ذمہ داران کو ہدایات بھی دی گئی ہے۔
بی جے پی لیڈر نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ ریاست کے کچھ مدرسوں میں دینی تعلیم کے نام پر جم کرفرضی واڑہ کیا جارہاہے،چندہ کرنے کے ساتھ حکومت سے بھی پیسے لئے جارہے ہیں اور ان مدرسوں کے منیجر وذمہد ار اپنے قریبی و رشتے داروں کے کاغذات پرسرکاری نوکری لیتے ہیں مگر پڑھانے کے لئے دوسرے ٹیچر رکھ لیتے ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق انہیں تنخواہ دیتے ہیں ۔
مسٹر شفاعت نے راجدھانی لکھنو میں واقع ارم سوسائٹی کانام مثال کے طورپر پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت چلنے والے مدرسوں میں جم کر فرضی واڑہ چل رہا ہے ۔انہوں نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اساتذہ کو رکھ کران کے کاغذات جماکرالئے جاتے ہیں اور ان کے نام پر سرکاری نوکری لی جاتی ہے،پھر سوسائٹی انتظامیہ اپنی مرضی کے مطابق انہیں برائے نام تنخواہ کی رقم دیتی ہے اگر کوئی ٹیچر کسی طرح کی آواز اٹھاتا ہے تو اسے دھمکی دی جاتی ہے یاپھراسے نکال کے باہرکردیا جاتاہے،انہوں نے کہ اگر ایمانداری سے جانچ ہوگی تو ایسے بہت سے ٹیچر نکلیں گے جنہیں یہاں سے نکالاجاچکاہے مگر اس کے نام پرنوکری چل رہی ہے اور سرکار سے تنخواہ لی جارہی ہے۔
 بی جے پی لیڈر نے بتایا کہ یہی نہیں ارم کے مدرسوں میں کچھ ٹیچروں کی تقرری لکھنو میں ہے مگر پڑھانے کے لئے انہیں بارہ بنکی کے مدرسوں و اسکولوں میں رکھا گیا ہے اور بارہ بنکی میں تقررکئے گئے اساتذہ کو لکھنومیں پڑھانے کے لئے رکھا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ارم سوسائٹی کے ذمہ داروں کی سب جگہ سے الگ حکمرانی ہے ،جم کربھولے بھالے مولانا حضرات کااستحصال کرتے ہیں، اگر سرکار گہرائی سے جانچ کرے گی توسالوں سے چل رہی جعلسازی کی پرتیں کھلتی جائیںگی۔ مسٹر شفاعت حسین نے اقلیتی بہبود کے وزیراور محکمہ کے ڈائریکٹرومدرسہ بورڈ کے رجسٹرارسے مطالبہ کیا ہے کہ ان سب کی پوری شفافیت کے ساتھ جانچ کی جائے تاکہ یہاں سالوں سے پڑھارہے اساتذہ کوان کاحق مل سکے۔
واضح رہے کہ انامیکا شکلا کے معاملے منظرعام پر آنے کے بعد اب دستاویزات جانچ کی آگ اب مدارس کے اساتذہ تک پہنچ گئی ہے۔اسی ضمن میں ریاستی حکومت نے متعدد اضلاع سے تنخواہ لینے کے انکشاف کے بعد مدرسہ تعلیمی بورڈ میں کام کررہے اساتذہ کے دستاویز کے جانچ کی ہدایت دی ہے۔اب مدرسہ تعلیمی بورڈ کے اساتذہ کے دستاویزات کی جانچ ہوگی، تاکہ یہاں بھی کسی ’انامیکا شکلا‘ کے جیسی کہانی نہ ۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ٓارم سوسائٹی کے تحت چلنے والے مدرسوں کی ہوسب سے پہلے جانچ:شفاعت حسین
ٓارم سوسائٹی کے تحت چلنے والے مدرسوں کی ہوسب سے پہلے جانچ:شفاعت حسین
https://1.bp.blogspot.com/-Z86b9XGoLa4/XvdMGFfxJbI/AAAAAAAAiBU/-b4puL6XJsA93aJjNKsRBfbX0o59NA6cQCLcBGAsYHQ/s640/IMG-20200627-WA0062.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-Z86b9XGoLa4/XvdMGFfxJbI/AAAAAAAAiBU/-b4puL6XJsA93aJjNKsRBfbX0o59NA6cQCLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20200627-WA0062.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/06/blog-post_746.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/06/blog-post_746.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy