اروناچل پردیش کے دور دراز گوشے میں واقع تمام گھروں میں جل جیون مشن کے تحت نل کنیکشن مل رہے ہیں

نئی دہلی،   اروناچل پردیش کے کورونگ کمے ضلع کے دور دراز ہیبا گاؤں تک پائپوں کی مال ڈھلائی کی عکاسی کرتا ایک بہتر منظر دکھائی دے رہا ہے جہا...

نئی دہلی، اروناچل پردیش کے کورونگ کمے ضلع کے دور دراز ہیبا گاؤں تک پائپوں کی مال ڈھلائی کی عکاسی کرتا ایک بہتر منظر دکھائی دے رہا ہے جہاں مناسب موسم میں نقل و حمل کے واحد دستیاب ذرائع کے طور پر صرف مٹی سے بنی سڑکوں کا ہی استعمال ہوتا ہے۔ جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت ، ہر دیہی گھرانوں کو ایک فنکشنل گھریلو نل کنیکشن (ایف ایچ ٹی سی) مہیا کرایا جا رہا ہے تاکہ اس طرح کے دور دراز گاووں تک مستقل بنیاد پر مناسب اور پینے کے محفوظ پانی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ہیبا اروناچل پردیش کا ایک ایسا ہی دور دراز گاؤں ہے اور اس تک پہنچنا ایک مشکل سفر ہے جس کا آغاز دارالحکومت ایٹانگر سے لینگڑھ جو نیوبیا سرکل کا ہیڈ کوارٹر ہے تک تین سو تیس کلومیٹر (زیادہ تر پر کام چل رہا ہے) کے روڈ سفر سے ہوتا ہے اور اس کے بعد پچیس کلو میٹر اور مٹی کی سڑکوں پر چلنا ہوتا ہے۔ اونچائی کے پہلے سے موجود چیلنجوں میں سخت خطہ اور سڑکوں کا ناقص بنیادی ڈھانچہ تو ہے ہی، اس علاقے میں 7 ماہ ہونے والی بارش ترقی سے متعقل سرگرمیوں کے لئے تعمیراتی سامان کی مال ڈھلائی کے لئے اسی مزید مشکل بنا دیتی ہے۔
اس کے علاوہ، کووڈ۔ انیس کے وبا کے سبب اروناچل پردیش اسکیموں کے نفاذ سے متعلق مشکلات کا بھی سامنا کر رہا ہے کیونکہ کئی گاووں نے بیریکیڈنگ کے ذریعہ خود کو گھیر لیا ہے اور وہ دوسروں کو گاوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ ایسے چیلنجوں کے باوجود پی ایچ ای محکمہ 2023 تک ریاست میں '' جل جیون مشن: ہر گھر جل '' کے ویژن کو حاصل کرنے کے لئے تیاری کر رہا ہے۔ حکام نے گاوں کی برادریوں سے رابطہ قائم کیا اور انہیں ان کی خود کی پانی کی سپلائی کے نظاموں کے نفاذ، منصوبہ بندی، انتظام اور رکھ رکھاو میں گرام پنچایتوں، برادریوں کے رول کے بارے میں بتایا اور اسی کے مطابق ان کے حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کی۔
اس کے علاوہ انہوں نے پانی سپلائی اسکیم کے نفاذ میں راج مستری، پلمبر، الیکٹریشین وغیرہ کے طور پر شامل کیا۔ یہ جے جے ایم کی حقیقی روح کے مطابق ہے یعنی ڈی سینٹرلائزڈ، مانگ پر مبنی اور پروگرام کا کمیونٹی کے زیر انتظام نفاذ جس سے پانی کی سپلائی کے نظام کی طویل مدتی پائیداری کے لئے ’ ملکیت کا احساس‘ پیدا ہوتا ہے۔
اس طرح کی مستقل اور محنت طلب کوششوں کے ساتھ ہی ہوکو، ریلو اور سارا بستیوں کے تمام 51 گھرانوں کو گھریلو نل کنیکشن مہیا کرا دئیے گئے ہیں۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اروناچل پردیش کے دور دراز گوشے میں واقع تمام گھروں میں جل جیون مشن کے تحت نل کنیکشن مل رہے ہیں
اروناچل پردیش کے دور دراز گوشے میں واقع تمام گھروں میں جل جیون مشن کے تحت نل کنیکشن مل رہے ہیں
http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001XRQU.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/06/blog-post_750.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/06/blog-post_750.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy