آگرہ، آل انڈیا علماء بورڈ کے قومی صدر مفتی محمد مدثر خان قادری نے8جون سے عبادت گاہوں کے کھولے جانے کے سلسلہ میں پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے ...
آگرہ، آل انڈیا علماء بورڈ کے قومی صدر مفتی محمد مدثر خان قادری نے8جون سے عبادت گاہوں کے کھولے جانے کے سلسلہ میں پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند نے پانچ واں لوک ڈاؤن30 جون تک بڈھا ے جانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے دن میں شرایط کے ساتھ لاک ڈاؤن کھولاہے، اور 8 جون سے عبادت گاہ بھی کھولی جارہی ہیں، جو کہ خوش آئند اور بہتر اقدام ہے مگر باشندگان ہند کو یہ بات دھیان میں رکھنا ہو گی کہ کو رونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے، بلکہ اس میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا ہے، اگر لاک ڈاؤن کی نرمی میں ذرا بھی لاپرواہی برتی گئی تو اس کا نتیجہ بہت ڈراونا ہو سکتا ہے، لہذا جب تک کہ کورونا کی وبا جڈسے ختم نہ ہو جائے اس وقت تک WHO اور حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنا ہر ایک شہری پر لاذمی ہو گا،انہوں نے کہا کہ مسجدوں کے ذمہ داران کے لئے ضروری ہے کہ حکومت کی طرف سے دی گئی گائڈلائن پر خود بھی عمل کریں اور نمازیوں کو بھی عمل کرنے کی ترغیب دیتے رہیں، اور ہر نمازکے بعد کورونا سے نجات کی دُعا مانگی جائے،