صحت وتندرستی اور قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں یوگ کا غیر معمولی کردار:ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

دہلی:بین الاقوامی یومِ یوگ کے موقعے پر قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان کے ڈائریکٹر شیخ عقیل احمد ڈیجیٹل طور پر یوگ سے جڑے۔قابل ذکر ہے ک...

دہلی:بین الاقوامی یومِ یوگ کے موقعے پر قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان کے ڈائریکٹر شیخ عقیل احمد ڈیجیٹل طور پر یوگ سے جڑے۔قابل ذکر ہے کہ اس سال کووڈ۔19کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی یومِ یوگ کو اپنے اپنے گھروں میں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانے کی اپیل کی تھی اوراقوامِ متحدہ کی جانب سے اس سال ’یوگ صحت کے لیے‘اور ’یوگ کنبے کے ساتھ‘ یومِ یوگ کا تھیم قرار دیا گیا تھا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عقیل  نے یوگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یوگ کو اپنے معمولات کا حصہ بناناچاہیے کیونکہ یوگ ایک بہترین ورزش ہے،جو نہ صرف ہمارے نظامِ صحت کو درست رکھتی ہے بلکہ بہت سی بیماریوں سے لڑنے کے لیے ہماری قوتِ مدافعت کو بھی مضبوط کرتی ہے۔ یومِ یوگ پر پورے ملک کے عوام کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یوگ ہمارے جسم، ہماری سوچ اور ہماری روح کو پر سکون رکھنے کا اہم ذریعہ ہے۔ یہ جسم اور دماغ کو ایک اصول میں پیوست کر کے زندگی کو سکون اور توازن سے ہمکنار کرتا ہے۔ زندگی کی الجھنوں گھٹن پریشانیوں اور بے چینیوں کے درمیان آپ کو اطمینان اور سکون کے احساس سے جوڑنے میں یوگ مددگار ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ یوگا ہماری قدیم ہندوستانی روایات کا ایک انمول تحفہ ہے۔ یوگا ذہن و جسم، فکر و عمل میں وحدت پیدا کرتا ہے جو ہماری صحت وسلامتی کے لیے بہت قیمتی ہے۔ یوگا صرف ورزش نہیں ہے، یہ اپنے آپ  اور دنیا و فطرت کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے احساس کودریافت کرنے کاایک طریقہ ہے۔ این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ آج کے مشکل دور میں گھر پر رہتے ہوئے آپ یوگ کر کے ذہنی و نفسیاتی گھبراہٹ کو دور بھگا سکتے ہیں اور اپنے جسم میں لچک کے ساتھ طاقت اور دماغ میں خود اعتمادی بھر سکتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ یوگ اپنی معنویت و افادیت کے اعتبار سے ساری دنیا کو متحد کرتا ہے اور خصوصاً خوفناک وبا کے موجودہ دور میں ہمارے اندر اس سے لڑنے اور اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کی قوت و حوصلہ عطا کرتا ہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: صحت وتندرستی اور قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں یوگ کا غیر معمولی کردار:ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
صحت وتندرستی اور قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں یوگ کا غیر معمولی کردار:ڈاکٹر شیخ عقیل احمد
https://1.bp.blogspot.com/--1QHywinqEw/XvApUSZjwGI/AAAAAAAAhwA/w4ZeUII50108YJFdZxedcEmwOAMj7gcEgCLcBGAsYHQ/s640/Photo%2B%25281%2529.jpg
https://1.bp.blogspot.com/--1QHywinqEw/XvApUSZjwGI/AAAAAAAAhwA/w4ZeUII50108YJFdZxedcEmwOAMj7gcEgCLcBGAsYHQ/s72-c/Photo%2B%25281%2529.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/06/blog-post_826.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/06/blog-post_826.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy