لاء سوسائٹی کے زیر اہتمام کمپٹیشن کمیشن کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد

علی گڑھ،  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی قانون فیکلٹی کی لاء سوسائٹی کی جانب سے ”ہندوستان میں کمپٹیشن کمیشن کا کردار: ایک ج...

علی گڑھ،  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی قانون فیکلٹی کی لاء


سوسائٹی کی جانب سے ”ہندوستان میں کمپٹیشن کمیشن کا کردار: ایک جائزہ“ موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر آنند وکاس مشرا (جوائنٹ ڈائرکٹر، لاء، کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا، نئی دہلی) نے کہا کہ کمپٹیشن کمیشن کا خاص مقصد بازار میں مقابلہ کے ماحول کو باقی رکھنا ہے تاکہ صارفین کے پاس زیادہ سے زیادہ متبادل موجود ہواور انھیں سستا اور اچھا پروڈکٹ مل سکے۔ 
انھوں نے بتایا کہ بنیادی طور سے یہ ایک دیوانی قانون ہے جو اقتصادی سرگرمیوں کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ ان سرگرمیوں کو روکتا ہے جو مقابلہ کو منفی طور سے متاثر کرتے ہیں۔ انھوں نے کئی کیسیز کو بطور مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن نے بہت سے معاملوں میں کاروباریوں اور کمپنیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔ 
مسٹر مشرا نے کہاکہ یہ کمیشن پوری طرح سے غیرجانبدار ہے اور پرائیویٹ و پبلک سیکٹر کی کمپنیوں میں کوئی تفریق نہیں کرتا۔ انھوں نے کمیشن کی کارگزاری پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہاکہ جو طلبہ و طالبات اقتصادی میدان میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں ان کے لئے کمپٹیشن قانون بہت سے امکانات فراہم کرتا ہے۔ ہندوستان میں اس میدان میں طلبہ کے لئے بہت مواقع ہیں۔ 
ویبینار کی صدارت کرتے ہوئے لاء فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شکیل صمدانی نے کہا کہ کمپٹیشن قانون کا مقصد کاروبار میں اجارہ داری کو ختم کرنا، غلط طریقہ سے مقابلہ کی فضا پیدا کرنے کے رجحان و عمل کو قابو میں کرنااور صحت مند مقابلہ کو بڑھانے والی پالیسیوں کو نافذ کرنا ہے تاکہ صارفین و سماج کا مفاد محفوظ رہے۔ پروفیسر صمدانی نے بتایا کہ انھوں نے کمپٹیشن کمیشن کے صدر دفتر میں خود جاکر کمیشن کی کارگزاری کا مشاہدہ کیا ہے اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ طلبہ و طالبات کو وہاں جاکر انٹرن شپ ضرور کرنا چاہئے۔ انھوں نے شاندار لیکچر کے لئے مسٹر آنند وکاس مشرا کی ستائش کی۔ انھوں نے لاء سوسائٹی کے عہدیداروں کو بھی اس ویبینار کے انعقاد کے لئے مبارکباد پیش کی۔ 
اس سے قبل شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے شعبہئ قانون کے اسسٹنٹ پروفیسر مسٹر محمد ناصر نے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث تالابندی کے دور میں کاروبار کی آزادی اور صحت کا حق، تشویش کا موضوع بن چکے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کاروبار کی آزادی میں کمپٹیشن کمیشن کا اہم رول ہے۔ 
پروگرام کی نظامت لاء سوسائٹی کے سکریٹری عبداللہ صمدانی نے کی، جب کہ مہمانوں کا شکریہ ابھے جادون نے ادا کیا۔ ویبینار میں سعودی عرب اور ایران کے علاوہ آگرہ یونیورسٹی، محمد علی جوہر یونیورسٹی رامپور، اندرپرستھ یونیورسٹی نئی دہلی، اترانچل یونیورسٹی دہرہ دون، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی وغیرہ کے علاوہ اے ایم یو مرشدآبادو ملاپورم سنٹروں کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور وکلاء شامل ہوئے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں لاء سوسائٹی کے عہدیداران کے علاوہ آدتیہ وتس، شبھم کمار، شعیب علی، فوزیہ، شیلجا سنگھ، پون وارشنے وغیرہ نے تعاون کیا۔ 
٭٭٭٭٭٭

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: لاء سوسائٹی کے زیر اہتمام کمپٹیشن کمیشن کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد
لاء سوسائٹی کے زیر اہتمام کمپٹیشن کمیشن کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد
https://1.bp.blogspot.com/-ULUeacFuByc/XvAuNlkCubI/AAAAAAAAhxg/wmwTJ3Vo-3sb8wl1cLyMV3FtkTSIwYJagCLcBGAsYHQ/s640/WhatsApp%2BImage%2B2020-06-20%2Bat%2B1.27.03%2BPM%2B%25281%2529.jpeg
https://1.bp.blogspot.com/-ULUeacFuByc/XvAuNlkCubI/AAAAAAAAhxg/wmwTJ3Vo-3sb8wl1cLyMV3FtkTSIwYJagCLcBGAsYHQ/s72-c/WhatsApp%2BImage%2B2020-06-20%2Bat%2B1.27.03%2BPM%2B%25281%2529.jpeg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/06/blog-post_996.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/06/blog-post_996.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy