نئی دہلی ، 08  جولائی: بڑے پیمانے پر مقبول کھادی فیس ماسک اب  فروخت کے لئے آن لائن دستیاب ہیں۔ اس سے ملک کے دور دراز  علاقوں میں رہنے والے...

نئی دہلی ،08 جولائی: بڑے پیمانے پر مقبول کھادی فیس ماسک اب  فروخت کے لئے آن لائن دستیاب ہیں۔ اس سے ملک کے دور دراز  علاقوں میں رہنے والے لوگوں بالخصوص ، ان لوگوں کو جو بندشوں کے سبب اپنے گھروں سے نکل کر کھادی انڈیا  کے آؤٹ لیٹس پر نہیں جاسکتے ہیں،  انہیں فائدہ ہوگا۔ کھادی ماسک کے لئے  آرڈر  http://www.kviconline.gov.in/khadimask. پر دیئے جاسکتے ہیں۔
کے وی آئی سی کھادی کاٹن اور  سلک دونوں طرح کے ماسک فروخت کرر ہا ہے۔ کاٹن فیس ماسک کی قیمت  جہاں  بہت ہی کم یعنی  30 روپے  فی پیس  ہے وہیں  سلک ماسک 100  روپے فی  پیس پر  دستیاب ہے۔ ماسک  کی آن لائن  خرید کے لئے  کم از کم آرڈر  پانچ سو روپے کا کرنا ہوگا، جس میں خریدار 4 طرح کے دستیاب ماسک کے  متبادل  کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ یہ  4  طرح کے ماسک ہیں، بلیک پائپنگ والے وہائٹ کاٹن ماسک،  تین رنگوں کی  پائپنگ والے  وہائٹ کاٹن ماسک،  ٹھوس رنگوں میں سلک ماسک  اور  کئی رنگوں میں  پرنٹنڈ سلک ماسک۔ کے وی آئی سی  خریداری کی  تاریخ کے پانچ دنوں کے اندر مفت  میں  ماسک ڈیلیور کرتا ہے۔ آن لائن   فروخت کی سہولت  فی الحال ملک کے اندر ہی  دستیاب ہے۔
Description: http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/20200621_115327ZBS7.jpg
کے وی آئی سی کے چیئر مین جناب  ونے کمار سکسینہ نے  کہا کہ کھادی فیس ماسک کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ہے تاکہ لوگ صرف  اصلی کھادی فیس ماسک خرید سکیں۔ سکسینہ نے کہا کہ  کھادی ماسک کی آن لائن فروخت کا مقصد  خریداروں کو کسی بھی طرح کے فریب سے بچانا ہے۔ متعدد آن لائن پورٹلس کھادی کے نام پر ماسک فروخت کررہے ہیں، جو  نہ تو  اصل کھادی  فیبرک سے  اور نہ ہی  ہاتھ سے بنی ہوئی  مصنوعات ہیں۔ متعدد لوگ اس طرح کے گمراہ کن اشتہارات کا شکار ہوجاتے ہیں۔
Description: http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/20200621_115749KK9S.jpg
قابل ذکر ہے کہ کھادی کاٹن فیس ماسک  سے دوہرے بٹے ہوئے ( ڈبل ٹوئسٹڈ)  کاٹن فیبرک کے بنے ہیں۔ یہ دوہرے  لیئر والے ماسک  ہیں، جس میں تین شکنیں ہوتی ہیں اور یہ  تین سائز اسمال، میڈیم اور لارج میں دستیاب ہیں۔  یہ ماسک دو پیٹرنس میں دستیاب ہیں۔ کالی پائپنگ والا سفید  ماسک اور  تین رنگوں کی پائپنگ والا سفید ماسک۔
دوسری طرف سلک ماسک تین لیئر والے ہیں، جن میں اندر کے  دو لیئر 100 فیصد کھادی  کاٹن کے اور  اوپر  کی لیئر کھادی سلک فیبرک کی ہے۔ سلک ماسک پرنٹڈ اور نن پرنٹڈ پیٹرن میں مختلف رنگوں میں دستیاب ہیں۔ کھادی سلک ماسک اسٹینڈ رڈ سائز میں دستیاب ہیں، جسے دلکش بیڈ یعنی دانوں کے ذریعے کانوں  پر مناسب طریقے سے سیٹ کیا جاسکتا ہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM
http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/20200621_115327ZBS7.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/07/08-httpwww.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/07/08-httpwww.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy