عالمی وبا کورونا وائرس سے متأثرہ افردا کو راحت دینے کیلئے اپنی کمپنی کی جانب سے ہاپوڑ ،غازی آباد اور ممبئی میں اشیائے خوردنی اور آل...
عالمی وبا کورونا وائرس سے متأثرہ افردا کو راحت دینے کیلئے اپنی کمپنی کی جانب سے ہاپوڑ ،غازی آباد اور ممبئی میں اشیائے خوردنی اور آلاتِ طب سے انتظامیہ کا تعاون کیا
ہاپوڑ \ ڈاسنہ (سید اکرام) ایسے حالات میں جبکہ ہمارا ملک عالمی وبا کورونا وائرس کی زد میں میں ہے اور عوام بالخصوص مزدور طبقہ علاج کیلئے پریشان ہے اور حکومت کے زیرِ انتظام اسپتالوں میں طبی آلات وینٹی لیٹر وغیرہ کی کمی ہے ایسی صورت میں علاج معالجہ میں بڑی دشواری پیش آتی ہے
حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے انسان دوست شخصیت اور آل انڈیا جمعیۃ القریش کے نائب صدر حاجی یاسین قریشی نے اپنی کمپنی انٹر نیشنل ایگوفوڈ کی جانب سے H,F,N,Cاورمنی وینٹی لیٹر(BIPAP AVAPS) جس کی قیمت تقریباً 9لاکھ روپے ہے ، غازی آباد میں واقع حکومت کے زیرِ انتظام اسپتال کوعطیہ کیا امید کی جارہی ہے کہ حاجی یاسین قریشی کی جانب سے عطیہ کردہ آلاتِ طبی غریب عوام کو علاج فراہم کرانے میں معاون ثابت ہونگے ۔ ان آلات کو ایگرو فوڈ کمپنی نے ڈی ایم غازی آباد کے سپرد کیا جسکو انہوں نے بخوشی قبول کیا اور اس تعاون کو انسانیت دوستی اور غریبوں کیلئے راحت رسانی میں معاون قرار دیا۔ حاجی یاسین قریشی کی کمپنی کے ذریعہ دئے گئے عطیہ سے متأثر ہو کر ڈی ایم غازی آباد نے کمپنی کو سرٹیفکیٹ دیکر اعزاز دینے کی ہدایت دی ۔
اس سلسلہ میں ایک پرو گرام کا انعقاد کلکٹریٹ غازی آباد میں کیا گیا جس میں انٹر نیشنل ایگور وفوڈس کے ذریعہ دئے گئے عطیہ کے صلہ میں ڈی ایم غازی آباد اجے شنکر پانڈے سپاس نامہ کے طور پر سرٹیفکیٹ دیکر اعزاز سے نوازا
اس بابت حاجی یاسین قریشی نے بتایا کہ ملک میں وبائی مرض کورونا وائرس کے اثرات بہت زیادہ ہیں جس سے ہر کس وناکس متأثر ہے ۔ اس نازک وقت میں ہمیں حکومت اور انتظامیہکا تعاون کرنا چاہئے تاکہ اس وبا سے نجات پانے میں مدد مل سکے اور اس وبا سے متأثرہ افراد کی جان بچائی جا سکے ہمار ی جانب سےکیا گیا تعاون کسی کی جان بچانے میں کام آسکے
اس اعزازی تقریب میںعلاقائی آفیسر پولیوشن بورڈ اتسو شرما C,D,Oاشمیتا لال،فیکٹری انچارج رود احمد، مینیجر آپریشن انچارج عارف قریشی ،ڈاکٹر ندیم احمد اور نوازش احمد مو جودتھے
واضح رہےکہ حاجی یاسین قریشی نےاپنی کمپنی کی جانب سے آغازِ لاک ڈاؤن سے جبکہ مزدور طبقہ میںبے روزگاری اور خوف کا ماحول تھا ایسے نازک حالات ہاپوڑ ، غازی آباد کے شہرو ودیہات اور ممبئی شہر کے مزدور اور ضرورت مندوں میں ضرورت کی اشیا بڑی مقدار میں اپنے ولینٹروں کے ذریعہ تقسیم کرائی