اپنی تمام تر خدادا د صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خواتین کے مسائل کو ہر ممکن حل کرانے کی پوری کوشش اورجدو جہد کرتی رہوں گی۔ پارٹی خات...
اپنی تمام تر خدادا د صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خواتین کے مسائل کو ہر ممکن حل کرانے کی پوری کوشش اورجدو جہد کرتی رہوں گی۔ پارٹی خاتون لیڈر کو پارٹی کے سینئر عہدہ داروں اور لیڈروں نے مبارکباد پیش کی

عہدہ بر آر ہونے کے بعد شگفتہ رانا نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے مجھےجس امید کے ساتھ میرا انتخاب کر کے بڑی ذمہ داری والے عہدہ پر فائز کیا ہے اس اعتماد اور امیدپر پورا اترنے کی کوشش کروں گی اور عوام کی خدمت اور خواتین کے مسائل کے سلسلہ میں محنت اور لگن سے کام کر کے پارٹی کے تئیں عوام کا اعتماد بحال کروں گی
کانگریس پارٹی مہیلا سیل کی نو منتخب صدرشفگتہ رانا نے اپنے جذبات اور فکر کی عکاسی کرتےہوئے کہا کہ میں خواتین کے مسائل اور ان کو درپیش پریشانیوں سے با خبر ہوں کیوں کہ میں نے ایک لمبا عرصہ عوام کی خدمت اور خواتین کے حقوق کی حصول یابی میں صرف کیا ہے اسلئے مجھے خواتین کو درپیش مسائل کا علم ہے اپنی تمام تر خدادا د صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خواتین کے مسائل کو ہر ممکن حل کرانے کی پوری کوشش اورجدو جہد کرتی رہوں گی ۔ شگفتہ رانا سماجی کارکن کی حیثیت سے تعلیم ، روزگار اور روزگار سے متعلق امور پر دسترس رکھتی ہیں اور لڑکیوں کی بڑی تعداد کو انہوں نے اپنی صلاحیت اورمحنتِ شاقہ سے باہنر کر کے باحلاحیت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے
اپنی کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت میں شگفتہ رانا نے اپنی جدو جہد اور کوششوںکے سلسلہ میں کہا کہ انہوں نے اپنی عمر کے بارے میں کبھی نہیں سوچا اور نہ ہی ایسی سوچ کے ساتھ سیاست میں آئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ صرف عوام کے اعتماد کی فکر کرتی ہیںاور عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
پرانابازار میںڈاکٹر کوثر اقبال کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والی میٹنگ کے دوران شگفتہ رانا عظیم کوعام اتفاق رائے سے کانگریس پارٹی مہیلا سیل کا ضلع صدر منتخب کیا گیا
شگفتہ راناپارٹی کی لیڈر منتخب ہونے پر کانگریس لیڈران کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر خالد محمد خاں نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پرانا بازار میں ہونے والی میٹنگ کے دورانشگفتہ رانا کو ان کی کار کدگی اور محنت کو مدِ نظرعام اتفاق رائے سے کانگریس پارٹی ضلع مہیلا صدر منتخب کیا گیا ہے ۔
پرو گرام میں سابق ایم ایل اے گجراج سنگھ ، ریاستی جنرل سکریٹری بدر الدین قریشی ، سابق ضلع صدر کانگریس کمیٹی سید ایاز الدین ،کانگریس اقلیتی مورچہ کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر خالد محمد خان ،حاجی خورشید ، ڈاکٹر کوثر اقبال، محمد عظیم ،سیوادل سے احتشام قریشی ، وکی شرما، نظام سیفی، ابھیشیک شرما ،
واضح رہے کہ شگفتہ رانا شگفتہ مزاج ہونے کے ساتھ ساتھ نرم خو ،خو ش گفتار اور سنجیدہ مزاج ہونے کے ساتھ ساتھ فکرو فن کا سنگم بھی ہیں اور ایک ہی وقت میں کئی کام انجام دے دیتی ہیں ۔ ان کی اسی کاوش اور ایٹیویٹی کی وجہ سے کانگریس نے مہیلا سیل کا ضلع صدر منتخب کیا ہے