فیروذآباد، عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی خریداری کا بندوبست کرنے اور اُنہیں گھروں تک پہنچانے کے سلسلے میں جمعیت علمائے ہند ضلع فروذآب...
فیروذآباد، عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی خریداری کا بندوبست کرنے اور اُنہیں گھروں تک پہنچانے کے سلسلے میں جمعیت علمائے ہند ضلع فروذآباد کی جانب سے وزیر اعلیٰ اُتر پردیش حکومت کے نام ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا، جس کو ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے سینئرانتظامی افسر شیوچرن کے لیا، تفصیلی معلومات دیتے ہوئے مولانا امین اختر شہر صدرنے کہا کہ کوویڈ ۹۱ وبائی امراض کی وجہ سے پچھلے تین ماہ سے لاک ڈاؤن کے بعد ملک اب انلاک ۲ میں داخل ہو گیاہے، جس کی وجہ سے اگست کے پہلے ہفتے میں مسلم معاشرے کا ایک بہت بڈا تہوار عید الاضحٰی آنے والا ہے، جس میں مسلم معاشرہ اس جمہوری ملک میں اللہ کے نام پر اپنے مذہب کے مطابق قربانی دیتا ہے، اس سلسلے میں جمعیت علمائے ہند ضلع فیروذآباد ایک میمورنڈم کے ذریعے اُترپردیش کے وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتا ہے کہ وہ مندرجہ ذیل نکات پر اپنے خیالات اور ہدایات جاری کریں، جو اس طرح ہیں،
یہ ہے کہ اپنی ریاست اُترپردیش میں عید الاضحٰی پر حکومت کی طرف سے ایک رہنما اصول جاری کیا جانا چاہئے، جس میں جانوروں کی منڈی لگانے کے اصولوں کے مطابق انتظامات کیے جائیں،
یہ ہے کہ جانوروں کو خریدنے اور اُنہیں گھر لے جانے کا نظام بھی یقینی بنایا جائے،
یہ ہے کہ شہر میں گاؤں کی سمت انتظامات کیے جائیں تاکہ منڈی کو کھلی جگہ پر رکھا جا سکے،
یہ ہے کہ عید الاضحٰی کی تاریخوں پر میونسپل کارپوریشن اور میونسپلٹی، نگر پیچایت میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انظامات کیے جائیں،
میورنڈم دیتے وقت قاری نعیم جنرل سیکریٹری، مفتی تیویر قاسمی، مفتی قاسم رضی جنرل سکریٹری، مولانا عالم مصطفی یعقوبی سکریٹری اسلامک سینٹر حصوصی طور پر موجو د تھے،