مہاتما گاندھی کے نظریات پر ویب ٹاک کا انعقاد

علی گڑھ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے زیر اہتمام مہاتما گاندھی کے ڈیڑھ سو سالہ جنم دن کے موقع پر ان کے نظریات اور فلسفہ کے تعلق سے منعقدہ ل...

علی گڑھ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے زیر اہتمام مہاتما گاندھی کے ڈیڑھ سو سالہ جنم دن کے موقع پر ان کے نظریات اور فلسفہ کے تعلق سے منعقدہ لیکچر سیریز کے تحت آج اولین لیکچر کا انعقادآن لائن عمل میں آیا جس میں ”مہاتما گاندھی، بھگود گیتا اور تمام مذاہب کا ان کا تصور“ موضوع پر لیکچر پیش کرتے ہوئے یونیورسٹی آف مشیگن، این آربر، امریکہ کے پروفیسر مادھو دیش پانڈے نے کہا کہ گاندھی جی کے نظریہ کہ عدم تشدد اور اہمسا سبھی مذاہب میں جزو لاینفک کی حیثیت رکھتا ہے، نے ہی انہیں اس نظریہ کو جنگ آزادی میں استعمال کرنے کے لئے متحرک کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام، ہندو مت اور عیسائیت جیسے مختلف بڑے مذاہب کی مقدس کتابوں نے گاندھی جی کی شخصیت سازی میں اہم رول ادا کیا۔ 
انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ گاندھی جی کے دو دوست بھگود گیتا کو اصل سنسکرت میں پڑھنے کی کوشش کر رہے تھے اور انہیں جب کہیں دشواری پیش آئی تو انہوں نے گاندھی جی سے اس کا مطلب پوچھا لیکن گاندھی جی اس کا مطلب بتانے سے قاصر رہے کیونکہ انہوں نے خود اسے سنسکرت یا گجراتی میں نہیں پڑھا تھا۔ اس بات سے گاندھی جی کو پشیمانی محسوس ہوئی اور انہوں نے تہیہ کر لیا کہ وہ نہ صرف بھگود گیتا بلکہ دیگر مذاہب کی مقدس کتابوں کو بھی پڑھیں گے۔ 
پروفیسر دیش پانڈے نے کہا کہ گاندھی جی کو اہمسا کا نکتہ بھگود گیتا سے ملا اور پھر انہوں نے دیگر مذاہب کی کتابوں کے مطالعے سے پایا کہ سبھی مذاہب ایک صراط مستقیم کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔ اس کے بعد سے ہی گاندھی جی نے اپنی سماجی مناجات میں سبھی مذاہب کی آیات کو شامل کیا۔
پروفیسر دیش پانڈے نے کہا کہ گاندھی جی کے نظریات نے پوری دنیا میں کئی نسلوں کو متاثر کیا ہے اور ان کے اصولوں نے صرف آزادی کی جدو جہد میں بنیاد فراہم نہیں کی بلکہ اس کے بعد کئی ملکوں میں حقوق انسانی کی جنگ میں ان کے نظریات نے اساسی کردار ادا کیا۔
اپنے افتتاحی خطبہ میں وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ گاندھی جی کبھی بھی ملک کے سربراہ نہیں بننا چاہتے تھے اور ایک سچے ہندو ہونے کے ساتھ ہی وہ چاہتے تھے کہ سبھی مذاہب کے لوگ باہمی اخوت کے ساتھ مل جل کر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے پوری نیک نیتی کے ساتھ سیاست میں مذہب کو شامل کیا اور خلافت تحریک کی قیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی مذہبی بنیادوں پر ملک کی تقسیم کے سخت خلاف تھے۔
شعبہ لسانیات کے سربراہ پروفیسر ایم جے وارثی نے شرکا کا تعارف کراتے ہوئے سنسکرت اور ہندو مذہب کی مقدس کتابوں پر پروفیسر دیش پانڈے کی علمیت پر روشنی ڈالی۔
پروفیسر عبد السلام نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا جبکہ پروفیسرایم رضوان خان نے شکریہ کے فرائض انجام دیے۔ 
اس سیریز کے تحت اگلا لیکچر 6اگست کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر فیصل دیوجی ”گاندھی جی کی خاموشی“ موضوع پر پیش کریں گے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مہاتما گاندھی کے نظریات پر ویب ٹاک کا انعقاد
مہاتما گاندھی کے نظریات پر ویب ٹاک کا انعقاد
https://1.bp.blogspot.com/-ij-pvyijVhA/Xx_ldVed8zI/AAAAAAAAisE/8k6FMyJS2sMbPmE0Brgff-O5ZLcCPdsNQCLcBGAsYHQ/s640/gandhi-spiritual-leader-leading-the-salt-march-in-protest-against-the-government-monopoly-on-salt-production-photo-by-central-pressgetty-images.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-ij-pvyijVhA/Xx_ldVed8zI/AAAAAAAAisE/8k6FMyJS2sMbPmE0Brgff-O5ZLcCPdsNQCLcBGAsYHQ/s72-c/gandhi-spiritual-leader-leading-the-salt-march-in-protest-against-the-government-monopoly-on-salt-production-photo-by-central-pressgetty-images.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/07/blog-post_289.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/07/blog-post_289.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy