کالج کی تاریخ میں دوسری خاتون پرنسپل آگرہ، شہر کا تاریخی آگرہ کالج آگرہ میں ڈاکٹر ونود کمار مہیشوری کے پرنسپل عہدے سے رٹائر ہونے پر ...
کالج کی تاریخ میں دوسری خاتون پرنسپل
آگرہ، شہر کا تاریخی آگرہ کالج آگرہ میں ڈاکٹر ونود کمار مہیشوری کے پرنسپل عہدے سے رٹائر ہونے پر کالج کی سب سے سینئر ٹیچر ڈاکٹر ریکھا پتساریہ نے کالج کی نئی پرنسپل کا عہدہ سنبھالا، گزشتہ روز کالج مینجمنٹ کمیٹی کی صدر کمیٹی اُور کمشنر آگرہ کی صدارت میں کمیٹی کی اجلاس میں کالج کے نئے پرنسپل کے لئے سنیارٹی کی بنیاد پر تین نام مانگے گئے، جس میں کالج میں سنیارٹی اور قابلیت کی بنیاد پر پرنسپل کے عہدے کے لئے ہندی کے محکمہ ڈاکٹر ریکھا پتساریہ کے نام کی سفارش کی گئی تھی، ڈاکٹر ریکھا رٹائر ہونے والے پرنسپل ڈاکٹر ونود کمار مہیشوری سے پرنسپل کا عہد ہ چارج لیا،
ڈاکٹر ریکھا کالج کی تاریخ کی دوسری خاتون پرنسپل ہیں، اس سے قبل راج کماری شرما نے سال2001 میں پہلی خاتون پرنسپل کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھی، اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر چہ مجھے پرنسپل کی حیثیت سے کام کرنے کے لئے ذیادہ وقت نہیں ملے گا، لیکن میں اس تاریخی کالج کو دوبارہ بلندی پر پہنچانے کی کوشش کروں گی،
انہوں نے کہا کہ فی الحال کالج میں داخلے کا عمل آسانی سے شروع ہونا چاہئے، جس پر بغیر کسی تاخیر کے کام شروع کر دیا جائے گا، کالج کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی،
اس موقع پر اُتر پردیش حکومت کے وزیر چودھری ادیبھان سنگھ، رکن پارلیمنٹ پرفیسر ایس پی سنگھ،تاجر پورن ڈابر، ارون ڈنگ، سابق پرنسپل راج کماری شرماوغیرہ موجور رہے