فلم ”محمد دی میسنجر آف گاڈ“پر پابندی عائد کرنے کیلئے مزکر تحفظ اسلام ہند نے کیا مطالبہ! ناموس رسالتؐ کی شان اقدس میں گستاخی مسلمان کبھی برداشت نہیں کرسکتے: محمد فرقان

بنگلور، ایرانی فلم ڈائریکٹر ماجد مجیدی نے نبی کریم ﷺ کی حیات مبارکہ پر سن 2015ء میں ”محمد دی میسنجر آف گاڈ“ فلم بنائی تھی۔ جسے اب ہندی ...


بنگلور، ایرانی فلم ڈائریکٹر ماجد مجیدی نے نبی کریم ﷺ کی حیات مبارکہ پر سن 2015ء میں ”محمد دی میسنجر آف گاڈ“ فلم بنائی تھی۔ جسے اب ہندی ڈبنگ کے ساتھ 21 /جولائی 2020ء کو بھارت میں پریمئیر شو کے ذریعے ریلیز کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ اس فلم میں ایرانی آرٹسٹوں اور ایک ہندوستانی موسیقار نے حصہ لیا ہے۔ اس فلم میں حضورﷺ اور حضرات صحابہؓ کی نقالی کی گئی ہے۔اس پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائر یکٹرمحمد فرقان نے کہا کہ یہ کوئی کارثواب اور دین اسلام کی خدمت نہیں، بلکہ پیغمبر اسلام اور حضرات صحابہ کی شان میں کھلی گستاخی اور سراسر اسلام مخالف بدترین حرکت ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں حضرت موسیٰ، حضرت عیسیٰ اور حضرت یوسف علیہم السلام کی زندگیوں پر فلمیں بنائی گئیں جس پر مسلمانوں نے کافی احتجاج کیا اور آوازیں بلند کرتے ہوئے ان پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے باوجود کہ یہ سلسلہ روکا جاتا اسلام دشمن طاقتوں نے امام الانبیاء حضرت محمد رسول اللہﷺ کی حیات طیبہ پر فلم بنائی اور اب ہندوستان جیسے جمہوری ملک میں اسے ریلیز کرنے کی تیاری کی خبر دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھوس پہنچانے اور اس کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی ایک گھناؤنی سازش کے مانند ہے۔محمد فرقان نے کہا کہ یہ جہاں ایک گھناؤنی سازش ہے وہیں ناموس رسالتؐ کی شان اقدس میں گستاخی کے مترادف ہے۔جسے مسلمان کبھی برداشت نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم مرکز تحفظ اسلام ہند کی جانب سے حکومت ہند سینسر بورڈ آف انڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس فلم پر پابندی عائد کرے۔ نیز امت مسلمہ کے ہر ایک فرد سے بھی اس فلم کا بائیکاٹ کرنے اور مسلمانوں کی ہر ایک دینی، ملی و سماجی تنظیموں سے بھی اس گھناؤنی سازش کے خلاف آواز اٹھائیں اور اس پر پابندی کا حکومت سے مطالبہ کرنے کیلئے اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ انبیاء کی زندگی کو فلمانا رنگ دیکر انکی تصویر اور شبیہ بنانا قطعی ناجائز اور غیر شرعی و غیر اسلامی فعل ہے۔جسکو روکنا کسی ایک فرد کی ذمہ داری نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی مجموعی ذمہ داری ہے، جو وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائر یکٹرمحمد فرقان نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی شان پر کوئی حرف آئے اور ہم خاموش رہیں اس سے بہتر ہیکہ اس سے پہلے ہمیں موت آجائے!

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: فلم ”محمد دی میسنجر آف گاڈ“پر پابندی عائد کرنے کیلئے مزکر تحفظ اسلام ہند نے کیا مطالبہ! ناموس رسالتؐ کی شان اقدس میں گستاخی مسلمان کبھی برداشت نہیں کرسکتے: محمد فرقان
فلم ”محمد دی میسنجر آف گاڈ“پر پابندی عائد کرنے کیلئے مزکر تحفظ اسلام ہند نے کیا مطالبہ! ناموس رسالتؐ کی شان اقدس میں گستاخی مسلمان کبھی برداشت نہیں کرسکتے: محمد فرقان
https://1.bp.blogspot.com/-PZ_9_M9TpCE/XwSuy8Iu49I/AAAAAAAAiMM/ZP6kEI0FdXUX_-BCVXTP0fdyFUWDC2v3wCLcBGAsYHQ/s640/markaz%2Blogo%2B3.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-PZ_9_M9TpCE/XwSuy8Iu49I/AAAAAAAAiMM/ZP6kEI0FdXUX_-BCVXTP0fdyFUWDC2v3wCLcBGAsYHQ/s72-c/markaz%2Blogo%2B3.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/07/blog-post_405.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/07/blog-post_405.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy