خواجہ یونس قتل معاملہ

ممبئی پولس کمشنر نے ممبئی ہائیکورٹ میں جواب داخل نہیں کیا، عدالت نے دو ہفتہ کی مہلت دی مدعی کو جواب کی نقول سماعت سے قبل مہیا کرا...



ممبئی پولس کمشنر نے ممبئی ہائیکورٹ میں جواب داخل نہیں کیا، عدالت نے دو ہفتہ کی مہلت دی
مدعی کو جواب کی نقول سماعت سے قبل مہیا کرانے کا حکم
ممبئی   3 جو لائی 
خواجہ یونس قتل معاملے میں ملوث چار پولس والوں کو ملازمت پر لینے کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں داخل توہین عدالت کی پٹیشن پر آج ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس اے اے سید اور جسٹس این آر بورکرکے روبر وسماعت عمل میں آئی جس کے دوران ممبئی پولس کمشنر کی جانب سے جواب داخل نہیں کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دو ہفتہ کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے عرض گذار (خواجہ یونس کی والدہ آسیہ بیگم) کو اگلی سماعت سے قبل جواب کی نقول مہیا کرانے کا حکم دیا۔
ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے اس معاملے میں جمعیۃ علماء کی جانب سے پیش ہوئے سینئر ایڈوکیٹ مہیر دیسائی کو حکم دیا کہ ممبئی پولس کمشنر کے جواب کی روشنی میں وہ دو ہفتہ کے بعد بحث کریں اور اپنی سماعت ملتوی کردی۔ایڈوکیٹ مہیر دیسائی کی گذارش پر عدالت نے ممبئی پولس کمشنر کو حکم دیا کہ وہ اگلی سماعت سے قبل ہی مدعی  کے وکیل کو جواب(رپلائے) کی نقول فراہم کریں تاکہ وہ بحث کے لیئے تیاری کرسکیں۔
 خواجہ یونس قتل معاملے میں ملوث اسسٹنٹ پولس انسپکٹر سچن وازے، پولس کانسٹبل راجندر تیوار، سنیل دیسائی اور راجا را م نکم کی ملازمت پر دوبارہ بحالی کو چیلنج کیا گیا ہے 
اس ضمن میں جمعیۃ علماء قانونی امدا د کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے بتایا کہ گذشتہ 23 جون کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) نے خواجہ یونس کی والدہ کی جانب سے خواجہ یونس قتل معاملے میں ملوث چار پولس والوں کو ملازمت پر بحال کرنے کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی پٹیشن داخل کی تھی کیونکہ سات دن گذر جانے کے باوجود ممبئی پولس کمشنر نے توہین عدالت کی نوٹس کا جواب نہیں دیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ توہین عدالت کی پٹیشن میں پولس کمشنر آف ممبئی پرم ویر سنگھ،پرنسپل سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ امیتابھ گپتا،اسٹیٹ سی آئی ڈی،روویو کمیٹی اور حکومت مہاراشٹر کو توہین عدالت کا مرتکب بتایا گیا ہے اور ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ چاروں پولس والوں کو نوکری پربحال کرنے کے لئے خواجہ یونس کی والدہ کو ایک،لاکھ روپئے معاوضہ دیں اور پولس والوں کو فوراً نوکری سے معطل کریں۔
واضح رہے کہ23 دسمبر 2002  کو خواجہ یونس کو 2، دسمبر 2002 کو گھاٹکوپر میں ہونے والے بم دھماکہ کے الزام میں گرفتارکیا تھا جس کے بعد سچن وازے نے دعوی کیا تھا کہ خواجہ یونس پولس تحویل سے اس وقت فرار ہوگیا  جب اسے تفتیش کے لیئے اورنگ آبا دلے جایا جارہا تھا حالانکہ سی آئی ڈٖی نے سچن وازے کے دعوے کی نفی کرتے ہوئے معاملے کی تفتیش کے بعد سچن وازے سمیت دیگر تین پولس والوں کے خلاف خواجہ یونس کو قتل کرنے کا مقدمہ قائم کیا تھا جو فاسٹ ٹریک عدالت میں زیر سماعت ہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: خواجہ یونس قتل معاملہ
خواجہ یونس قتل معاملہ
https://1.bp.blogspot.com/-qmsv53pKI8g/Xv9bfqQbwMI/AAAAAAAAiHA/wtSSHTmkPI8UKgEYgF83DUSxpogaokAcACLcBGAsYHQ/s640/IMG-20200703-WA0024.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-qmsv53pKI8g/Xv9bfqQbwMI/AAAAAAAAiHA/wtSSHTmkPI8UKgEYgF83DUSxpogaokAcACLcBGAsYHQ/s72-c/IMG-20200703-WA0024.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/07/blog-post_44.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/07/blog-post_44.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy