مولانا اعلم مصطفی یعقوبی سکریٹری اسلامک سینٹر، نے اس سلسلے میں جاری کی اہم گائڈ لائن اسلامک سینٹر پچھلے کئی سالوں سے مختلف موقعوں...
مولانا اعلم مصطفی یعقوبی سکریٹری اسلامک سینٹر، نے اس سلسلے میں جاری کی اہم گائڈ لائن
اسلامک سینٹر پچھلے کئی سالوں سے مختلف موقعوں پر عبادات (نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج، قربانی)سے متعلق مسلم سماج کی آسانی کے لئے گائڈ لائن جاری کرتار ہا ہے۔
اسی سلسلہ میں کچھ دن کے بعد عیدالاضحی(بقرعید) آنے والی ہے، اس کی ایک اہم عبادت قربانی ہے۔ کورونا وائرس (کووڈ۹۱)کے پھیلاؤاور بہت سی سرکاری پابندیوں کی وجہ سے موجودہ حالات میں مسلمانوں کی طرف سے قربانی کے بارے میں مختلف سوالات کیئے جا رہے ہیں، اسلامک سینٹر نے ان سوالات پر غور کرنے کے بعد مسلم سماج کے قرآن و حدیث کی روشنی میں مندرجہ ذیل گائڈ لائن جاری کی ہے، امید ہے کہ مسلم سماج اس کا خیال رکھے گا اور ایک اچھا شہری اور آئڈیل مسلمان ہونے کا ثبوت دے گا:
(۱) قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے اور اللہ کا حکم ہے یہ کوئی رسم (پرمپرا) نہیں ہے اس پر حضرت محمد ﷺنے عمل کیا ہے اور اپنی امت کو بھی اس پر عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
(۲) قربانی کے دنوں میں اللہ کو قربانی سے بڑھ کر کوئی عمل محبوب نہیں،اس لئے مسلم سماج کو عید الاضحی (بقرعید) کے موقع پرجہاں تک ممکن ہو قربانی کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
(۳) عیدا الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے ۰۱/ سال سے کم عمر کے بچے اور ۵۶ سال سے زائد عمر کے بوڑھے افراد جانوروں کی منڈیوں میں احتیاطی طور پر شامل نہ ہوں۔
(۴)قربانی کا بدلہ صدقہ، خیرات اور غریبوں کی مدد یا کوئی دوسرا نیک کام نہیں ہو سکتا۔
(۵) جن لوگوں پر قربانی واجب ہو وہ خواہش اور کوشش کے باوجود اپنی جگہ پر قربانی نہ کر سکے تو وہ دوسری جگہ پر اپنی قربانی ادا کرائیں اوراس کی کوشش بھی کریں،اگر یہ بھی ممکن نہیں تو قر بانی کے دن گزرنے کے بعد قربانی کے برابر رقم غریبوں میں صدقہ کر دیں۔
(۶) مسلم سماج قانون کے اندر رہتے ہوئے شریعت اسلام پر عمل کرنے کی کوشش کریں جن جانوروں کی قربانی پر پابندی ہو ان کی قربانی ہرگز نہ کریں۔قربانی کے جانور کی تصویر سوشل میڈیا پر ہرگز وائرل نہ کریں۔
(۷) قربانی کے سلسلہ میں کورونا وائرس(کووڈ ۹۱) کے چلتے تمام احتیاطی تدبیریں اختیار کریں، جیسے: راستوں، گلیوں میں قربانی نہ کریں، قربانی گھروں کے اندر ہی کریں، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، قربانی کے وقت بھیڑ اکٹھا نہ کریں،سوشل ڈسٹینسگ اور ماسک کا خاص خیال رکھیں، خون اورقربانی کے جانور کے جو فضلاء استعمال نہیں ہوتے ہیں ان کو دفن کر دیں یا نگر نگم،نگر پالیکا، نگر پنچایت کے ذریعہ بنائی گئی جگہ پر کوڑا کرکٹ پہنچائیں یا ڈلوائیں۔ یا درکھیں صفائی ستھرائی آدھا ایمان ہے۔
(۸) قربانی کے متعلق مرکزی حکومت، صوبائی حکومت اور (WHO)کی گائڈلائن کا خاص خیال رکھیں۔
(۹) قربانی کے دنوں میں مخلوط آبادی میں ایسی خدمتگار کمیٹی تشکیل دی جائے جو حالات پر نظر رکھے اور کسی بھی شر پسند عناصر کوکوئی موقع نہ دے جس سے قربانی کے ایام میں نقص ِ امن ہو اور قومی یکجہتی میں خلل ہو ہر صورت میں امن بنائے رکھنے کے لئے ضلعی حکام کی مدد کریں۔
(۰۱) عیدالاضحی (بقرعید) کی نماز سوشل ڈسٹینس رکھتے ہوئے محلہ کی مسجد میں ادا کی جائے جن علاقوں میں (کووڈ ۹۱) کی وجہ سے حکام نے پابندی لگا رکھی ہے وہاں مسلم سماج اپنے گھروں میں نمازِ عید الاضحی(بقرعید) ادا کریں جیسے عید الفطر کی نماز ادا کی گئی تھی۔
(۱۱)عیدالاضحی (بقرعید) کی نماز اور قربانی کے متعلق اسلامک سینٹر کی Helpline No. 6397327568, 9259790775 Whatsapp No. 7017300406 اسلامک سینٹر کے Facebook Pageپر کسی بھی مسئلہ کے حل کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں یہ Help Line 21 جولائی 2020 سے03 /اگست 2020 تک جاری رہے گی۔