لاسوِل سوسائٹی اور عہد حاضر کے قانونی مسائل موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

علی گڑھ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ قانون کی لا سوسائٹی اور ایم بی سی منیجمنٹ کسلٹنٹ، سوئزر لینڈ کے مشترکہ تعاون سے ”سوِل سوسائٹی او...

علی گڑھ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ قانون کی لا سوسائٹی اور ایم بی سی منیجمنٹ کسلٹنٹ، سوئزر لینڈ کے مشترکہ تعاون سے ”سوِل سوسائٹی اور عہد حاضر کے قانونی مسائل“ موضوع پر آن لائن بین الاقوامی کانفرنس منعقد کیا گیا۔ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصورنے کہا کہ جمہوریت کا مطلب صرف ووٹ دینا نہیں ہے۔ یہ ہماری زندگی کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور جمہوریت میں میڈیا کا اہم رول ہوتا ہے، خواہ وہ پرنٹ میڈیا ہو یا الیکٹرانک میڈیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا، عدلیہ اور الیکشن کمیشن جیسے دیگر خود مختار ادارے ہماری جمہوریت کی بنیاد ہیں۔ 
پروفیسرمنصور نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس اظہار رائے کا حق ہے اور ہمیں اس کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر عدلیہ کے سامنے بھی کئی چنوتیاں ہیں اور بہت سے مقدموں کی سنوائی نہیں ہو پا رہی ہے۔ 
کانفرنس کے صدر اور جوائنٹ آرگنائزر ایم بی سی منیجمنٹ کنسلٹنٹ، سوئزرلینڈ کے سی ای او ڈاکٹر ماریو بورس کیوراٹولونے شرکا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک لچیلا رخ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ صرف قانون میں بدلاؤ ہی ضروری نہیں ہے بلکہ بدلتے وقت کے ساتھ اس کے نفاذ کے طریقہ میں بھی بدلاؤ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سماجی بدلاؤ کا ایک آسان طریقہ ہے جس کے صحیح استعمال کی ضرورت ہے۔
سی او ایم بروایم یونیورسٹی، عمان کے ڈاکٹر فرڈیننڈ اپوک نے کہا کہ عدم رواداری اور سائبر جرائم آج کے دور کے ایسے مسائل ہیں جن میں سوشل میڈیا کا اہم رول ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں شخصی حقوق اور سماجی مفادات کے درمیان رابطہ پیدا کرنا ہوگا۔
بین الاقوامی یونیورسٹی رپبلک آف میسیڈومیا کے مسٹر ارمل بینو استروگا نے کہا کہ دور حاضر میں اہم مسئلہ سماجی پونجی کا ہے۔ سماجی پونجی کا معیار جتنا بلند ہوگا، ہنگامی حالات کا نظم اتنا ہی بہتر ہوتا ہے۔آج کورونا کے دور میں دنیا میں یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے اسٹاک پروفیشنل ڈیولپمنٹ، سی او بی برومی یونیورسٹی، عمان کے ڈاکٹر شاد احمد خان نے کہا کہ سول سوسائٹی مشترکہ اقدارسے بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کا سماج اور سیاست سے گہرا رشتہ ہے، جب کسی ملک کا قانونی اور سیاسی ڈھانچہ بکھرتا ہے تو وہ ملک بھی بکھر جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی و قانونی مسئلہ میں عدلیہ اور وکلا کی سماجی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19کی وجہ سے قانون کی سماجی زندگی میں مداخلت بہت بڑھ گئی ہے ایسے میں عدلیہ کو آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مذہبی منافرت میں اضافہ ہور ہا ہے، ایسے میں ہمیں ان اصولوں کو یاد کرنے کی ضرورت ہے جن پر چل کر ہمارے بزرگوں نے ہمیں آزادی دلائی تھی۔
لا سوسائٹی کے صدر اور قانون فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شکیل صمدانی نے شرکا کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قانون اور سماج آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ سماج قانون بناتا ہے اور قانون سماج کو منضبط کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قانون سخت ہوں تو سماج پوری طرح منضبط رہتا ہے اور اگر سماج میں ڈسپلن ہے اور اس کی حالت اچھی ہے تو یہ ملک کے قانون میں منعکس ہوتا ہے۔ 
پروفیسر صمدانی نے قرآن پاک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں لگ بھگ دو سو آیتیں عدلیہ سے متعلق ہیں۔ انہوں نے اے ایم یو کے بانی سرسید احمد خاں کے حوالے سے کہا کہ وہ بھی قانون کے بڑے جانکار تھے اور انہی کی کوششوں سے کئی قانون وجود میں آئے۔
مہمانوں کا خیر مقدم پراکٹر پروفیسر وسیم علی نے کیا جبکہ شکریہ کے فرائض شعبہ قانون کے صدر پروفیسر ظہیرالدین نے ادا کیے۔ پروگرام کے آخر میں سوال و جواب کے سیشن کی نظامت ڈاکٹر محمد ناصر نے کی۔ حبیبہ شیخ نے مہمانوں کا تعارف کروایا۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: لاسوِل سوسائٹی اور عہد حاضر کے قانونی مسائل موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
لاسوِل سوسائٹی اور عہد حاضر کے قانونی مسائل موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
https://1.bp.blogspot.com/-3kKXAF6Wc-0/Xx_nBqFmqgI/AAAAAAAAitU/9zOhUhV6o8kFbC4903MC7c_EdqiBxGlBwCLcBGAsYHQ/s640/Law%2BSociety%2BInternational%2BConference.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-3kKXAF6Wc-0/Xx_nBqFmqgI/AAAAAAAAitU/9zOhUhV6o8kFbC4903MC7c_EdqiBxGlBwCLcBGAsYHQ/s72-c/Law%2BSociety%2BInternational%2BConference.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/07/blog-post_758.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/07/blog-post_758.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy