مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کے انتقال پربی جے پی لیڈر شفاعت حسین کا اظہارتعزیت

 لکھنو: بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے قومی سکریٹری شفاعت حسین نے مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ا...

 لکھنو: بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے قومی سکریٹری شفاعت حسین نے مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی موت کو بھارتیہ جنتا پارٹی اورملک کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ٹنڈن جی لکھنو کے لال تھے جوسماج کے ہرطبقے میں کافی مقبول تھے ،انہوں نے کہا کہ سماج کے ہرطبقے کے لئے ان کے دروازے کھلے رہتے تھے ،یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں میں آپ کافی مقبول تھے ، جب جب وہ میدان میں آئے تو ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا،جلوس پرلگی پابندی کو ہٹوانے میں لال جی ٹنڈن کا اہم کردار تھا جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا-مسٹر شفاعت نے کہا کہ ٹنڈن جی نے لکھنومیں قومی یکجہتی کے وہ کارہائے نمایاں انجام دئے ہیں جسے یہاں کی ععوام کبھی فراموش نہیں‌ کرسکتی.انہوں نے ٹنڈن جی کی موت پر دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ لکھنو کے لال کی پوری زندگی اترپردیش میں عوامی خدمت کے لئے وقف تھی۔ تنظیم کی توسیع میں انہوں نے بہت اہم کردار ادا کیا۔نھوں نے کہا کہ سیاسی اور سماجی خدمات کے لئے لال جی ٹنڈن کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا ۔مسٹر شفاعت نے کہا’’ بطور سماجی خدمت گار لال جی ٹنڈن نے ہندوستانی سیاست پر گہری چھاپ چھوڑی۔ ان کی موت ملک اور بی جے پی کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ میں ایشور سے آنجہانی لال جی ٹنڈن کی آتما کی شانتی کیلئے دعا گو ہوں، اوران کے گھر والوں سے تعزیت وصبر جمیل کی تلقین کرتا ہوں۔قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کا منگل کی صبح لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 85 سال کے تھے۔ یوپی حکومت کے کابینہ وزیر اور ان کے بیٹے آشوتوش ٹنڈن نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ لال جی ٹنڈن کا میدانتا اسپتال میں تقریبا دیڑھ ماہ سے علاج چل رہا تھا۔ ان کی کڈںی اور جگرمیں پریشانی کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ لال جی ٹنڈن کو گزشتہ 11 جون کو سانس لینے میں پریشانی، بخار اور پیشاب میں دشواری کی وجہ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ٹنڈن کی بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے یوپی کی گورنر آنندی بین پٹیل کو مدھیہ پردیش کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔دراصل اتر پردیش کی سیاست میں سرگرم لال جی ٹنڈن کئی بار ریاست کی بی جے پی حکومتوں میں وزیر رہ چکے ہیں اور وہ اٹل بہاری واجپئی کے ساتھی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اٹل بہاری واجپئی کے حلقہ لکھنؤ کی کمان سنبھالی اور ان کی موت کے بعد وہ لکھنؤ سے 15 ویں لوک سبھا کے لئے بھی منتخب ہوئے۔ لال جی ٹنڈن کو 2018 میں بہار کا گورنر بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد 2019 میں انہیں مدھیہ پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا۔ لکھنؤ میں لال جی ٹنڈن کی مقبولیت معاشرے کے ہر طبقے میں تھی۔ وہ سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے بہت قریبی تھے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs DVNA Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کے انتقال پربی جے پی لیڈر شفاعت حسین کا اظہارتعزیت
مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کے انتقال پربی جے پی لیڈر شفاعت حسین کا اظہارتعزیت
https://1.bp.blogspot.com/-8-9wuNGKxSQ/Xxba6GRKCEI/AAAAAAAAihY/mYYNl8KnEsA8qEh5r3fbaGj-OLI1QzH_gCLcBGAsYHQ/s640/shafaat%2B%2Bhusaian%2B.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-8-9wuNGKxSQ/Xxba6GRKCEI/AAAAAAAAihY/mYYNl8KnEsA8qEh5r3fbaGj-OLI1QzH_gCLcBGAsYHQ/s72-c/shafaat%2B%2Bhusaian%2B.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/07/blog-post_791.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/07/blog-post_791.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy