گیان واپی مسجد، کاشی متھرا عید گاہ تنازعہ

کل سپریم کورٹ آف انڈیا میں اہم سماعت، عدالت فیصلہ کریگی آیا پٹیشن کو سماعت کے لیئے قبول کیا جائے یا نہیں   جمعیۃ علماء کی جانب سے سینئر...


کل سپریم کورٹ آف انڈیا میں اہم سماعت، عدالت فیصلہ کریگی آیا پٹیشن کو سماعت کے لیئے قبول کیا جائے یا نہیں  
جمعیۃ علماء کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ ڈاکٹر راجیو دھون پیش ہونگے:گلزار اعظمی                                        
نئی دہلی 9جولائی 2020  
  گیان واپی مسجد، کاشی متھرا عید گاہ تنازعہ حل کرانے کے لئے سپریم کورٹ آف انڈیا میں داخل پٹیشن پر کل سپریم کورٹ آف انڈیا کی تین رکنی بینچ کے روبرو سماعت عمل میں آئے گی۔
سپریم کورٹ آف انڈیا کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کی گئی کاز لسٹ(سماعت کے لیئے پیش ہونے والے مقدمات کی فہرست) کے مطابق اس معاملے کی سماعت چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڑے، جسٹس سبھاش ریڈی اور جسٹس اے ایس بوپنا کریں گے۔ گیان واپی مسجد، کاشی متھرا عید گاہ تنازعہ حل کرانے کے لئے ہندو پجاریوں کی تنظیم وشو بھدر پجاری پروہیت مہا سنگھ و دیگر نے پٹیشن داخل کرکے عبادت کے مقام کے قانونی یعنی کہ پلیس آف ورشپ ایکٹ کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا ہے۔
پجاریوں کی جانب سے داخل کی گئی پٹیشن کی مخالفت کرنے کے لیئے  جمعیۃ علماء ہند نے بھی مداخلت کار کی درخواست داخل کی ہے۔جس میں جمعیۃ علماء ہند قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کو مدعی بنایا گیا ہے۔جس کا ڈائری نمبر 12395/2020ہے، جمعیۃ علماء کی مداخلت کار کی درخواست کو بھی ہندوسادھوؤں کی جانب سے داخل کردہ پٹیشن کے ساتھ سماعت کے لیئے پیش کیا جارہا ہے۔عدالت اس پر بھی فیصلہ کرسکتی ہے آیا جمعیۃ علماء کو اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ کل کی ہونے والی سماعت پر جمعیۃعلماء ہند کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ ڈاکٹر راجیو دھون پیش ہونگے۔
 واضح رہے کہ یہ قانون 18 ستمبر 1991کو پاس کیا گیا تھا جس کے مطابق 1947 میں ملک آزاد ہونے کے وقت مذہبی مقامات کی جو صورتحال تھی اسے تبدیل نہیں کیاجاسکتا ہے صرف بابری مسجد تنازعہ کو اس قانون سے باہر رکھا گیا تھا کیونکہ یہ معاملہ پہلے سے ہی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت تھا۔
اس سے قبل ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول کی جانب سے داخل کردہ پٹیشن میں تحریر کیا گیا ہے کہ سب سے پہلے تو عدالت ہندو سادھوؤں کی جانب سے داخل پٹیشن کو سماعت کے لئے قبول ہی نہ کرے اور اسے خارج کردے کیونکہ اگر عدالت اسے سماعت کے لئے قبول کرلیتی ہے تو ہندوستا ن کے انصاف وامن پسند عوام بالخصوص مسلمانوں میں تشویش پیدا ہوجائے گی کیونکہ بابری مسجد فیصلہ آنے کے بعد سے ہی مسلمان ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کو لیکر فکر مند ہیں نیز ملک کی قومی یکجہتی کو اس سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔
عرضداشت میں مزید لکھا گیا ہے کہ بابری مسجد رام جنم بھومی ملکیت مقدمہ میں جمعیۃ علماء ہند اہم فریق تھی جس میں پلیس آف ورشپ قانون کی دفعہ 4کو قبول کیا گیا ہے اور اس قانون کی آئینی حیثیت کو بھی سپریم کورٹ نے تسلیم کیا ہے لہذا اب اس قانون کو چیلنج کرکے ملک کا امن ایک با ر پھر خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے نیز اگر ہندو سادھوؤں کی جانب سے داخل کردہ عرضداشت کو عدالت نے سماعت  کے لے قبول کرلیا تو مقدمہ دائر کرنے کا ایک سیلاب آجائے گاجس کی وجہ سے ملک میں مزید بد امنی پھیلنے کا اندیشہ ہے۔
کل سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت سے قبل آج دوپہر بعد ایڈوکیٹ اعجاز مقبول اور ان کی معاون وکیل اکرتی چوبے نے ڈاکٹر راجیو دھون سے ان کی آفس میں کانفرنس بھی کی،جس کے دوران سادھوؤں کی تنظیم کی جانب سے داخل پٹیشن کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور کل کی سماعت کے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔  

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: گیان واپی مسجد، کاشی متھرا عید گاہ تنازعہ
گیان واپی مسجد، کاشی متھرا عید گاہ تنازعہ
https://1.bp.blogspot.com/-NoYgl99YXKk/XwiN4tPDSgI/AAAAAAAAiR0/P7Q647aLiIso9Au6AzJ98164oGA4lDSWQCLcBGAsYHQ/s640/dr%2Brajiv.jpeg
https://1.bp.blogspot.com/-NoYgl99YXKk/XwiN4tPDSgI/AAAAAAAAiR0/P7Q647aLiIso9Au6AzJ98164oGA4lDSWQCLcBGAsYHQ/s72-c/dr%2Brajiv.jpeg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/07/blog-post_828.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/07/blog-post_828.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy