آگرہ، نگلہ میواتی تاج گنج کی عیدگاہ میں حکومت ہند کی گائڈلائین کے مطابق معاشری دوری قائم رکھتے ہوئے ۵ لوگوں نے نماز عید الاضحی ادا کی، ضلع آ...
آگرہ، نگلہ میواتی تاج گنج کی عیدگاہ میں حکومت ہند کی گائڈلائین کے مطابق معاشری دوری قائم رکھتے ہوئے ۵ لوگوں نے نماز عید الاضحی ادا کی، ضلع آگرہ میں امن و سکون کے ساتھ نماز کی ادائیگی اور قربانی کا فریضہ ادا کیا، لوگوں نے اپنے گھروں میں رہ کر ہی نماز ادا کی اور کھلے میں قربانی سے پرہیز کیا،صفائی کا بھی پورا بندوبست کیا گیا، پولیس انتظامیہ کی مستعدی سے شہر کا ماحول پر امن رہا کسی طرح کی کوئی ناگواربات سامنے نہیں آئی،
نگلہ میواتی کی عید گاہ کے امان و خطیب و آل انڈیا علماء بورڈ کے
قومی صدر مفتی محمد مدثر خان قادری نے عید گاہ میں نماز ادا کرائی نماز سے قبل اپنے خطاب میں مفتی مدثر نے کہا کہ قربانی کے یہ خاص تین دن پوری سال قربانی کا جذبہ پیدا کرتے ہیں، یقینا قابل مبارک باد ہیں وہ تمام لوگ جنہوں نے نسل و رنگ و مذہب و ملت کو نہ دیکھتے ہوئے کورونا متاثرین او ر غریبوں کی مد د کی، وہ تمام ڈاکٹرس، نرسیس و پولیس اہلکار جو اس کورونا وبا میں اپنی ذندگی کو خطرے میں ڈال کر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور لوگوں کی ذندگی کی حفاظت کر رہے ہیں،

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے آپکو کورونا سے بچانے کے لئے ہر شخص کو WHO اور وزارت صحت کی ہدایت پر عمل کرنا ضروری ہے، ساتھ ہی ہر انسان معاشری دوری اور ماسک کو اپنی ذندگی کا حصہ بنانا وقت کی ضرورت ہے، کورونا سے گھبرا نے کی ضرورت نہیں بلکہ اس سے بچنے کی تدبیر و احتیاط ضروری ہے،
کورونا کی ویکسین بھی ضرور آئیگی وقت جو بھی لگ رہا ہو، کیونکہ ہر مرض کے ساتھ اللہ نے دوا کو شفا بناکر زمین پر اُتارا ہے، نماز کے آخر میں کورونا کے خاتمہ اور ملک میں خوش حالی آئے امن قائم رہنے کی دُعا کی،