صحت کا حق زندگی کے حق سے جڑا ہوا ہے۔ پروفیسر شکیل احمد ص

\علی گڑھ، 14/اگست: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے فیکلٹی آف لاء کی لاء سوسائٹی نے بین الاقوامی صحت قوانین پر ایک بین الاقوامی ورچوئل ک...

\علی گڑھ، 14/اگست: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے فیکلٹی آف لاء کی لاء سوسائٹی نے بین الاقوامی صحت قوانین پر ایک بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس کا انعقاد ک

یا، جس میں ماہرین نے کووِڈ-19 پر قانون سازی اور ریگولیشن کے سلسلہ میں بین الاقوامی تنظیموں اور حکومتوں کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ 

اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اپنے افتتاحی خطبہ میں کہاکہ کووِڈ-19نے عالمی سطح پرصحت عامہ کے ساتھ ساتھ معیشت و تعلیم کے لئے بھی بحران پیدا کیا ہے اور ترقی پذیر ممالک اور زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اس پس منظر میں بین الاقوامی صحت قوانین بہت اہم ہیں۔ 

پروفیسر منصور نے کووِڈ- 19کی ویکسین پر ہونے والی ریسرچ پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائنسدانوں اور صحت اہلکاروں پر بڑی ذمہ داری آگئی ہے اور وہ اس بحران کے وقت سنجیدگی کے ساتھ اپنی سماجی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ 

کانفرنس کی مہمان خصوصی ڈاکٹر جولی لارڈ (کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشیئن، کوئن ایلزبیتھ ہاسپٹل، لندن) نے ایک ماہر امراض اطفال کے طور پر کووِڈ-19بحران میں اپنے تجربات پر گفتگو کرتے ہوئے یوکے میں اس وبا کے پھیلاؤ اور علاج و معالجہ کے نظام پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہاکہ اس وبا نے بچوں کو نفسیاتی اور دماغی طور سے بہت متاثر کیا ہے۔ انھوں نے حالات کو قابو میں کرنے کے سلسلہ میں حکومت برطانیہ کے ذریعہ کی گئی قانون سازی کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔ 

کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر شکیل احمد صمدانی (ڈین، فیکلٹی آف لاء) نے ہندوستان کے صحت قوانین پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے مختلف کیس لاء کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 21کا دائرہ وسیع کردیا ہے اور کہا ہے کہ صحت کا حق زندگی کے حق سے جڑا ہوا ہے۔ انھوں نے پندرہویں فائنس کمیشن کی سفارشات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ کمیشن نے صحت کے حق کو بنیادی حق قرار دینے کی حکومت سے سفارش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آرٹیکل 39(ای)، 42،47، اور 243جی بھی براہ راست صحت قوانین سے تعلق رکھتے ہیں۔ انھوں نے فیکلٹی آف لاء کی سرگرمیوں پر بھی اجمالی روشنی ڈالی۔ 

کانفرنس میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر ارجن قیوم (سینئر کنسلٹنٹ اور سینئر لیکچرر، کنگس کالج، لندن) نے کہاکہ کووِڈ- 19کی وبا سے تقریباً ہر شخص متاثر ہوا ہے۔ انھوں نے کہاکہ وبا کے دوران قرنطینہ کے تصور کو پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ  کی ایک حدیث سے اخذ کیا گیا ہے جس میں انھوں نے کہاکہ جب کسی علاقہ میں طاعون کے بارے میں سنو تو وہاں نہ جاؤ اور اگر اس جگہ ہو جہاں طاعون پھیلا ہے تو اس جگہ کو مت چھوڑو۔ 

مہمان اعزازی ڈاکٹر عبدل آر مودمبیل (سینئر کنسلٹنٹ، دوحہ) نے اپنے خطاب میں قطر اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں کووِڈ-19کے حوالہ سے بنائے گئے قوانین پر گفتگو کی۔ 

پروفیسر ظہیر الدین (صدر شعبہ) نے مہمانوں اور شرکاء کا خیرمقدم کیا جب کہ پروفیسر وسیم علی نے اظہار تشکر کیا۔ مسٹر محمد ناصر نے سوال و جواب کے سیشن کی نظامت کی، جب کہ مہمانوں کا تعارف مشترکہ طور سے ڈاکٹر گورو وارشنے اور عبداللہ صمدانی (سکریٹری، لاء سوسائٹی) نے کرایا۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض عائشہ ناصر علوی اور لائبہ فاطمہ نے انجام دئے۔

٭٭٭٭٭٭




COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: صحت کا حق زندگی کے حق سے جڑا ہوا ہے۔ پروفیسر شکیل احمد ص
صحت کا حق زندگی کے حق سے جڑا ہوا ہے۔ پروفیسر شکیل احمد ص
https://1.bp.blogspot.com/-lECM9ABzE2M/Xzdn0pmSxGI/AAAAAAAAjKg/oMvReMqMpFA5AlhuZ82aK66L8YpjbwSiwCLcBGAsYHQ/s640/International%2BConference%2Bon%2BHealth%2BLaws.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-lECM9ABzE2M/Xzdn0pmSxGI/AAAAAAAAjKg/oMvReMqMpFA5AlhuZ82aK66L8YpjbwSiwCLcBGAsYHQ/s72-c/International%2BConference%2Bon%2BHealth%2BLaws.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_15.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_15.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy