فیکلٹی آف لاء میں نئے اکیڈمک بلاک کاافتتاح

علی گڑھ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آج فیکلٹی آف لاء میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک نئے اکیڈمک...

علی گڑھ،

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آج فیکلٹی آف لاء میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک نئے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا۔ فیکلٹی آف لاء کے سابق ڈین پروفیسر حفیظ الرحمٰن کے بچوں کے کنبوں کے اراکین کے ذریعہ عطیہ کئے گئے  34/لاکھ روپئے سے اس بلاک کی تعمیر کی گئی ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ وہ فیکلٹی کی ترقی کے لئے پرعزم ہیں۔ وائس چانسلر نے کہا ”اے ایم یو کی لاء فیکلٹی ملک میں ٹاپ رینک کا حامل ادارہ ہے، جسے مختلف ایجنسیوں نے رینکنگ میں ممتاز مقام دیا ہے۔ فیکلٹی کے طلبہ و طالبات بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، چاہے وہ عدالتی ملازمتیں ہوں، بار ہو یا لاء فرموں میں ان کی تقرری ہو“۔ 

پروفیسر منصور نے کہاکہ لاء فیکلٹی نے متعدد نامور ہستیاں پیدا کی ہیں جو سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں میں اور تعلیمی اداروں میں اعلیٰ مقام پر فائز ہوئے۔ لاء فیکلٹی کے سابق طالب علم ملک میں نیشنل لاء اسکول کے قیام کی تحریک کے معمار رہے ہیں اور یہاں کے طلبہ و طالبات یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر اور لاء اداروں کے ڈائرکٹر بھی ہوئے ہیں۔ پروفیسر منصور نے کہا ”میرے کنبہ کے کئی نسلوں کی اے ایم یو نے پرورش کی ہے اور ہم یونیورسٹی اور فیکلٹی آف لاء کی ہمہ جہت ترقی و بہبود کے لئے وقف ہیں اور نئے کورسوں و پروجیکٹوں میں تعاون کے لئے ہم آئندہ بھی اپنی خدمات فراہم کرتے رہیں گے“۔ 

اے ایم یو میں نئے کورسوں کے آغاز اور تنوع پر زور دیتے ہوئے پروفیسر منصور نے کہا ”فیکلٹی آف لاء میں خاص طور پر پوسٹ گریجویٹ سطح پر نئے کورس شروع ہونے چاہئیں۔ انھوں نے کہا ”اے ایم یو میں فارنسک سائنس و کریمنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی ایک تجویز بھی زیر غور ہے۔ اے ایم یو میں فارنسک میڈیسن شعبہ پہلے سے ہی موجود ہے لہٰذا فارنسک انسٹی ٹیوٹ کے لئے بنیاد موجود ہے“۔

اپنے والد محترم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر منصور نے کہا ”میرے والد ڈسپلن کے بہت پابند تھے، اس کے ساتھ ہی وہ اپنے طلبہ کی خاطر ہمہ وقت تیار رہتے تھے اور انھیں بے حد عزیز رکھتے تھے۔ اپنے طلبہ کی بہبود کے لئے وہ ہمیشہ پرعزم رہتے تھے اور ان سے رابطہ میں رہتے تھے۔ ان کے طلبہ بھی ان سے لگاؤ رکھتے تھے اور وہ جہاں بھی ہوتے تھے ان سے رابطہ میں رہا کرتے تھے“۔ 

اس سے قبل پروفیسر شکیل احمد صمدانی (ڈین، فیکلٹی آف لاء) نے نئے بلاک کے لئے عطیہ دینے پر وائس چانسلر اور ان کے کنبہ کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا ”پروفیسر حفیظ الرحمٰن جنھوں نے پینیسلوانیا یونیورسٹی، امریکہ سے پی ایچ ڈی کی تھی، ایک ہمہ جہت شخص تھے۔ انھیں طلبہ یونین نے بہترین مقرر منتخب کیا تھا اور 1929ء میں وہ طلبہ یونین کے اعزازی سکریٹری منتخب ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ وہ تین بار علی گڑھ کے میونسپل کمشنر بھی منتخب ہوئے تھے۔ انھیں کی کاوشوں کی بدولت فیکلٹی آف لاء وجود میں آئی اور 1960 ء میں وہ اس کے پہلے ڈین بنے“۔ 

پروفیسر ظہیر الدین (صدر، شعبہئ قانون) نے علی گڑھ تحریک پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم اے او کالج میں بانیئ درسگاہ سرسید علیہ الرحمہ نے خود قانون کی تعلیم و تدریس کی بنیاد رکھی تھی اور شعبہئ قانون کو پروفیسر حفیظ الرحمٰن نے ایک مکمل فیکلٹی میں تبدیل کیا۔ صدر شعبہ نے کہا ”پینیسلوانیا سے واپس لوٹنے کے بعد انھوں نے شعبہئ قانون کو پیشہ ورانہ تربیت کے مرکز سے آگے لے جاکر جدید خطوط پر قانون کی تعلیم و تحقیق کے مرکز کے طور پر استوار کیا۔ انھوں نے 1952 سے 1979 تک کے طویل وقفہ کے دوران شعبہ کی قیادت کی اور اسے قانون کی تعلیم کا ایک فعال مرکزبنایا“۔ انھوں نے شعبہ کا ایک اجمالی خاکہ بھی پیش کیا اور اسمارٹ کلاس روم اور میڈئیشن سنٹر وغیرہ کے بارے میں بتایا۔

ورچوئل تقریب کے اختتام پر پروفیسر فرید مہدی (ایم آئی سی، بلڈنگ ڈپارٹمنٹ) نے اظہار تشکر کیا۔ 

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: فیکلٹی آف لاء میں نئے اکیڈمک بلاک کاافتتاح
فیکلٹی آف لاء میں نئے اکیڈمک بلاک کاافتتاح
https://1.bp.blogspot.com/-gXipV0zL35Q/XzwSxw3-NOI/AAAAAAAAjP4/tkcSn57YxQM5x_F7LXwxfFRHSRxO__gHQCLcBGAsYHQ/s0/download%2B%25282%2529.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-gXipV0zL35Q/XzwSxw3-NOI/AAAAAAAAjP4/tkcSn57YxQM5x_F7LXwxfFRHSRxO__gHQCLcBGAsYHQ/s72-c/download%2B%25282%2529.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_18.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_18.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy