ترکی، ہندوستان اور مہاتما گاندھی کے موضوع پر پروفیسر ایچ ہلال شاہین کاخطبہ

علی گڑھ،  ”امن کی علامت کے طور پر دنیا بھر میں مشہور مہاتما گاندھی ہندوستانی سیاست کی اخلاقیات کا پیمانہ تھے جو ترکی میں پیش آنے والے واقعا...

علی گڑھ، 

”امن کی علامت کے طور پر دنیا بھر میں مشہور مہاتما گاندھی ہندوستانی سیاست کی اخلاقیات کا پیمانہ تھے جو ترکی میں پیش آنے والے واقعات اور تحریک خلاف سے کافی متاثر تھے“۔ 

ان خیالات کا اظہار نامور اسکالر اور مؤرخ پروفیسر ڈاکٹر ایچ ہلال شاہین (گرسن یونیورسٹی، ترکی) نے کیا۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے زیر اہتمام مہاتما گاندھی کے فکر و فلسفہ کے تھیم پر ویب ٹاک سیریز کے تحت خطاب کررہی تھیں۔ ان کے خطاب کا موضوع تھا: ترکی، ہندوستان اور مہاتما گاندھی: خلافت تحریک کا عکس۔

پروفیسر شاہین نے کہاکہ گاندھی جی کے عدم تعاون کے فلسفہ کو خلافت کمیٹی نے ممبئی میں مئی 1920میں اپنایا تھا اور گاندھی جی نے کانگریس کو اس میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کے بعد خلافت تحریک میں لوگوں کو شامل کرنے کے لئے ہندوستان کا وسیع پیمانہ پر دورہ کیا۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستانی سیاست میں عثمانی کاز کی قدر و قیمت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس نے ہندوؤں اور مسلمانوں کو متحد کیا تاکہ ہندوستان میں برطانوی راج سے بے اطمینانی کا اظہار کیا جاسکے۔ 

پروفیسر شاہین نے کہا ”ینگ انڈیا کے ایک شمارہ میں گاندھی جی نے ہندوؤں اور مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ترکی کو ٹکڑوں میں بانٹنے کے خلاف متحد ہوں۔ انھوں نے لکھا ”ہندوستان آج تیار نہیں ہے لیکن اگر آج ہم ہر اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہوتے ہیں جو ترکی کو تباہ کرنے یا ہماری غلامی کو طویل کرنے کے لئے رچی جارہی ہے تو ہمیں جلد از جلد ایک روشن خیال عدم تشدد کا ماحول پیدا کرنا ہوگا اور یہ کمزوروں کے عدم تشدد کے برعکس طاقتور اور مضبوط لوگوں کا عدم تشدد ہوگا جو قاتل نہیں بنیں گے بلکہ سچائی کو ثابت کرنے کے لئے مرجانا گوارہ کریں گے“۔ 

پروفیسر شاہین نے مزید کہا ”مہاتما گاندھی کی خدمات میں صرف یہی نہیں شامل ہے کہ انھوں نے جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کے خلاف اور ہندوستان میں آزادی کے لئے تحریک چلائی بلکہ ان کی خدمات ترکی کی جنگ آزادی یا انقلاب میں بھی بہت نمایاں رہی ہیں۔ جب فاتح اتحادی طاقتیں ترکی کو تقسیم کرنے پر کمربستہ تھیں تو گاندھی، ترکی کاز کے ایک عظیم اخلاقی حامی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے“۔ 

ویب ٹاک سیریز کے اس آخری لیکچر کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ برطانوی راج سے آزادی کی جدوجہد کے دوران خلافت تحریک ایک بہت اہم تحریک تھی اور اس میں ہندوؤں اور مسلمانوں کی مشترکہ کوششیں شامل تھیں اور یہ مشترکہ جدوجہد اور آگے بڑھی جب مہاتما گاندھی نے عدم تعاون تحریک کو خلافت تحریک سے جوڑا اور برطانوی راج کے خلاف عوامی غصہ اور ناراضگی کو ایک سمت عطا کی اور اسے مضبوط کیا۔

وائس چانسلر نے اس موقع پر پروفیسر شاہین کو اے ایم یو کی مولانا آزاد لائبریری کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

مہمان مقرر کا تعارف کراتے ہوئے پروفیسر ایم جے وارثی نے ہندوستان اور ترکی کے تاریخی رشتوں میں پروفیسر شاہین کی علمی خدمات کا خصوصیت سے ذکر کیا۔ پروفیسر عبدالسلام نے خطبہئ استقبالیہ پیش کیا اور پروگرام کی نظامت کی جب کہ پروفیسر وسیم احمد نے اظہار تشکر کیا۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ترکی، ہندوستان اور مہاتما گاندھی کے موضوع پر پروفیسر ایچ ہلال شاہین کاخطبہ
ترکی، ہندوستان اور مہاتما گاندھی کے موضوع پر پروفیسر ایچ ہلال شاہین کاخطبہ
https://1.bp.blogspot.com/-3pcgEQJk8Nw/XzV_PbUr-eI/AAAAAAAAjJw/_UeUH4kGvZY77kIfvR9HaDhEqUJcLmPLACLcBGAsYHQ/s640/Web%2BTalk%2Bon%2BThoughts%2Band%2BPhilosophy%2Bof%2BMahtma%2BGandhi.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-3pcgEQJk8Nw/XzV_PbUr-eI/AAAAAAAAjJw/_UeUH4kGvZY77kIfvR9HaDhEqUJcLmPLACLcBGAsYHQ/s72-c/Web%2BTalk%2Bon%2BThoughts%2Band%2BPhilosophy%2Bof%2BMahtma%2BGandhi.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_23.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_23.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy