ویمنس کالج کے زیر اہتمام آن لائن انٹر نیشنل کانفرنس کا آغاز

علی گڑھ ۰۲/اگست:  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج کے زیراہتمام اور وزارت برائے فروغ انسانی وسائل،محکمہ اعلی تعلیم اور یوجی سی کے اشتراک...

علی گڑھ ۰۲/اگست:  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج کے زیراہتمام اور وزارت برائے فروغ انسانی وسائل،محکمہ اعلی تعلیم اور یوجی سی کے اشتراک سے ”بہتر دنیا کے لئے صنفی مساوات:مسائل اور چنوتیاں“ کے موضوع پردو روزہ آن لائن بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے  مہمان خصوصی یونائٹڈ نیشنس کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر فرح عثمانی نے کہا کہ کورونا کے دور میں خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔یہ حیرت کی بات ہے کہ دنیا کے پچاس ممالک میں خواتین پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے لئے ضروری قوانین نہیں ہیں۔ اسکول بند ہیں اور ایچ آئی وی،نا بالغ لڑکیوں کی شادی جیسے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے ایسے میں صنفی مساوات کی کوششوں کی سخت ضرورت ہے۔

ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی  (یو ایس اے)کی پروفیسر یاسمین سیکیا نے کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی بہتری  کے لئے سبھی کو انسان سمجھنا ضروری ہے۔یہ ضروری ہے کہ نچلے سے نچلے طبقے کو اچھے حالات میں زندگی گزارنے کی سہولت میسر آئے۔پروفیسر سیکیا نے شیخ عبداللہ کی صنفی مساوات کے لئے کی گئی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے خواتین کو برابری کا درجہ دلانے کی ممکنہ کوششیں کیں۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں مولانا آزاد چیئر کی صدر اور ویمنس کالج کی سابق پرنسپل پروفیسر آمنہ کشور نے صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صنفی مساوات کے موضوع  پر منعقد ہو رہی یہ کانفرنس اپنے مقاصد کے اعتبار سے انتہائی اہم اور وقت کی ضرورت ہے۔صنفی عدم مساوات کی وجہ سے امیر و غریب کے درمیان کشمکش میں اضافہ دنیا کو بہتر بنانے کی کوششوں  کے لئے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

اس سے قبل، کانفرنس کی ڈائریکٹر اور ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون گلریزنے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو اگر ان کے حقوق نہیں ملتے ہیں تو اس سے دنیا کی نصف آبادی مایوسی کا شکار ہو جائے گی۔اس سے دنیا کو بہتر بنانے کی کوششیں ناکام ہو سکتی ہیں۔انھوں نے صنفی مساوات کے لئے اضافی کوششیں کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ہدف کو متحد ہو کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

کانفرنس میں یو کے،کناڈا،آسٹریلیا،امریکہ،جاپان،کینیا،بنگلہ دیش،سوٹزر لینڈ،کے ساتھ ہندوستان کی مختلف یونیورسٹیوں سے ماہرین شریک ہوکر اپنے تحقیقی مقالے پیش کررہے ہیں۔کانفرنس کے درمیان سابق ڈائریکٹر سینٹر فار ویمنس اسٹڈیز،اے ایم یو پروفیسر شیریں موسوی، معروف مترجم و مصنف ڈاکٹر رخشندہ جلیل،وویکا نند کالج دہلی  میں تاریخ کی پروفیسراندو اگنی ہوتری،جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی میں انگریزی کی پروفیسر آمینہ قاضی انصاری وغیرہ  نے صنفی مساوات اور ہائر ایجوکیشن میں خواتین کی جد و جہدکے موضوعات پر پینل ڈسکشن میں شریک ہوکر دنیا کو بہتر بنانے کے عمل پر غور و خوض کیا۔

کانفرنس کی کوآرڈینیٹرپروفیسر نازیہ حسن نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے شرکا کو کانفرنس میں دنیا کو بہتر بنانے اور صنفی مساوات کے مسائل اور اس کے چلینجز پر غور و فکر کی دعوت دی۔ پروفیسر نازیہ حسن نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: ویمنس کالج کے زیر اہتمام آن لائن انٹر نیشنل کانفرنس کا آغاز
ویمنس کالج کے زیر اہتمام آن لائن انٹر نیشنل کانفرنس کا آغاز
https://1.bp.blogspot.com/-DITR-oXewEQ/Xz5x6joAJHI/AAAAAAAAjTM/tLqwqfJXaLYByGE92ELrBAkKYf6Q-06xACLcBGAsYHQ/s640/Womens%2BCollege%2Bconference.png
https://1.bp.blogspot.com/-DITR-oXewEQ/Xz5x6joAJHI/AAAAAAAAjTM/tLqwqfJXaLYByGE92ELrBAkKYf6Q-06xACLcBGAsYHQ/s72-c/Womens%2BCollege%2Bconference.png
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_32.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_32.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy