جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں ڈی ایم کارڈیالوجی کورس کی ابتدا

علی گڑھ، 20/اگست:  جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہئ امراض قلب کے وقار میں مزید اضافہ رقم کیا گیا جب میڈیکل کونسل ...

علی گڑھ، 20/اگست:  جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہئ امراض قلب کے وقار میں مزید اضافہ رقم کیا گیا جب میڈیکل کونسل آف انڈیا نے اس شعبہ میں ڈی ایم (کارڈیالوجی) کی دو سیٹوں کی منظوری دے دی۔ ایم سی آئی کی ایک ٹیم نے اس سلسلے میں جولائی مہینہ میں کالج اور شعبہ کا دورہ کیا تھا اور اس ٹیم نے یہاں موجود بنیادی سہولیات اور تعلیمی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ واضح ہو کہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں شروع ہونے والایہ دوسرا سُپر اسپیشلٹی کورس ہے۔ اس سے قبل پلاسٹک سرجری شعبہ میں ایم سی ایچ کورس شروع کیا جا چکا ہے۔

اس کورس کی ابتدا یونیورسٹی کی تاریخ میں ایک اہم باب کا اضا

فہ ہے کیونکہ اس سُپر اسپیشلٹی کورس کی ابتدا سے اس شعبہ کی خدمات اور اس کے معیارمیں گرانقدر اضافہ ہوگا اور اس سے امراض قلب کے مریض بڑی تعداد میں فیض یاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ اس کورس کے فارغین پورے ملک میں انٹر وینشنل کارڈیالوجسٹ کی روز افزوں ضرورت کو پورا کرنے میں معاون ہوں گے۔

یہ کورس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے خوابوں کی تکمیل ہے کیونکہ وہ ایک عرصے سے اس کورس کے لیے کوشاں تھے  اور خود کارڈیالوجی شعبہ کے قیام اور ایڈوانسڈ کارڈیک کیتھ لیب کے قیام میں ان کی ذاتی کوششوں کو بڑا دخل تھا۔

کارڈیالوجی شعبہ کے سربراہ پروفیسر ایم  یو  ربانی نے پروفیسر طارق منصور کا ان کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ میں اس کورس کو چلانے کے لئے بنیادی سہولیات دستیاب ہیں اور اس سے مریضوں کو علاج بہم کرنے میں بھی بڑی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ انٹر وینشنل کارڈیالوجی کے میدان میں ایک اہم مرکز کے طور پر سامنے آیا ہے اور جب سے یہاں کیتھ لیب قائم ہوا ہے، تب سے اب تک لگ بھگ 4500اینجیوپلاسٹی اور ایڈوانسڈ پیس میکر کے معاملات حل کیے جا چکے ہیں۔ 

پروفیسر ربانی نے اس موقع پر فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر آر مہیشوری اور جے این میڈیکل کالج کے پرنسپل اور سی ایم ایس پروفیسر شاہد علی صدیقی کا ان کے تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں ڈی ایم کارڈیالوجی کورس کی ابتدا
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں ڈی ایم کارڈیالوجی کورس کی ابتدا
https://1.bp.blogspot.com/-bPBWWPhoK5o/Xz5xFqfxgnI/AAAAAAAAjTA/_iLRIyS0LG8-Gsw6LNSqpeygJQuhqp_1wCLcBGAsYHQ/w835-h551/jawaharlal-nehru-medical-college-aligarh-muslim-university-aligarh-colleges-2ym8epkfo6.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-bPBWWPhoK5o/Xz5xFqfxgnI/AAAAAAAAjTA/_iLRIyS0LG8-Gsw6LNSqpeygJQuhqp_1wCLcBGAsYHQ/s72-w835-c-h551/jawaharlal-nehru-medical-college-aligarh-muslim-university-aligarh-colleges-2ym8epkfo6.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_34.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_34.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy