فیکلٹی آف لاء کی لاء سوسائٹی کی جانب سے بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس کا اہتمام

علی گڑھ، 31/اگست: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء کی لاء سوسائٹی نے ’خواتین تفویض اختیارات، صنفی مساوات اور بین الاقوامی قانون کا کر...

علی گڑھ، 31/اگست: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء کی لاء سوسائٹی نے ’خواتین تفویض اختیارات، صنفی مساوات اور بین الاقوامی قانون کا کردار‘ موضوع پر ایک بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں اپنے افتتاحی کلمات میں اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہاکہ دنیا کے مختلف ملکوں کی سربراہ خواتین ہیں جنھوں نے کووِڈ 19 بحران سے نمٹنے میں زیادہ بہتر طریقہ سے کام کیا ہے۔ 


پروفیسر منصور نے کہاکہ دنیا کی آدھی آبادی خواتین کی ہونے کے باوجود سماجی و اقتصادی سرگرمیوں میں ان کی حصہ داری بہت کم ہے جو تشویش کا موضوع ہے۔ 

مہمان خصوصی وفا راشد الیانی (ڈائرکٹر، شعبہ برائے امورِ طلبہ، یونیورسٹی آف بورائمی، عمان) نے کہا کہ صنفی مساوات صرف کاغذوں تک محدود نہ رہے بلکہ اسے عملی زندگی میں نظر آنا چاہئے۔ کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے نمرتا پردھان (وزیٹنگ پروفیسر، رائل یونیورسٹی آف بھوٹان) نے کہاکہ بھوٹان میں خواتین اقتصادی اور سماجی سرگرمیوں میں آگے آرہی ہیں اور جدوجہد و ترقی کی داستان رقم کررہی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ بھوٹان میں خاتون وزیر صحت نے جس طرح سے کووِڈ 19 وبا کا سامنا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ 

کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر شکیل احمد صمدانی (ڈین، فیکلٹی آف لاء) نے کہا کہ اسلام دنیا کا پہلا ایسا مذہب ہے جس نے 1425 برس قبل خواتین کو مساوی حق دیا۔ خاتون کو جائیداد کا حق پوری دنیا میں بیسوی صدی میں جاکر ملا جب کہ اسلام نے یہ حق بہت پہلے دے دیا تھا۔ پروفیسر صمدانی نے کہاکہ پچھلے سو برسوں میں دنیا میں صنفی مساوات کے لئے بہت سے قوانین لائے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ بھی خواتین کے تفویض اختیارات کے لئے سرگرم ہے اور دنیا کے بہت سے ممالک اس سمت اپنی کوششیں کررہے ہیں۔ لیکن اتنی کوششوں کے باوجود خواتین کو وہ عزت و وقار نہیں ملا ہے جو انھیں ملنا چاہئے۔ 

مہمان اعزازی ڈاکٹر صدف خاں (پرنسیز نورا یونیورسٹی، ریاض) نے کہاکہ ہر خاتون کو عزت اور آزادی کے ساتھ جینے کا حق ہے۔ گزشتہ کئی برسوں میں سعودی عرب میں خواتین کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے اور وہ تعلیم اور کاروبار میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ 

ڈاکٹر شاد احمد خاں (یونیورسٹی آف بورائمی، عمان) نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ عمان میں 42فیصد خواتین نوکریوں میں ہیں۔ 

کانفرنس میں سوال و جواب کے سیشن کی نظامت اسسٹنٹ پروفیسر محمد ناصر نے کی، جب کہ کانفرنس کی نظامت لاء سوسائٹی کے سکریٹری عبداللہ صمدانی نے کی۔ عائشہ ناصر علوی اور شیلجا سنگھ نے خیرمقدم کیا۔ فوزیہ اور ڈاکٹر طلعت انجم نے رپورٹیئر کا کردار نبھایا اور پروفیسر محمد اشرف نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ 

ورچوئل کانفرنس کو کامیاب بنانے میں عنبر، تنویر، سومیہ گوئل، علوینا رئیس خاں، ثمرہ ہاشم، شبھم کمار، پون وارشنے، حُنین خالد، چندن گپتا، شعیب علوی، تشار وارشنے، معز وغیرہ کا تعاون شامل رہا۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: فیکلٹی آف لاء کی لاء سوسائٹی کی جانب سے بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس کا اہتمام
فیکلٹی آف لاء کی لاء سوسائٹی کی جانب سے بین الاقوامی ورچوئل کانفرنس کا اہتمام
https://1.bp.blogspot.com/-J9pkYlWI0Q0/X0zzvrEUQ-I/AAAAAAAAjsA/Mb2_ul4aV38nTQIIuOh_BYjKXBUz9f69gCLcBGAsYHQ/s640/International%2BVirtual%2BConference%2Bby%2BLaw%2BSociety.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-J9pkYlWI0Q0/X0zzvrEUQ-I/AAAAAAAAjsA/Mb2_ul4aV38nTQIIuOh_BYjKXBUz9f69gCLcBGAsYHQ/s72-c/International%2BVirtual%2BConference%2Bby%2BLaw%2BSociety.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_45.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_45.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy