اردو زبان میں طبِ یونانی پرکتابوں کا بیش بہا ذخیرہ قومی اردو کونسل اس کے تحفظ و اشاعت کا اہتمام کرے گی:ڈاکٹر عقیل احمد

نئی دہلی:اردو زبان میں طب یونانی کے حوالے سے قیمتی معلومات پر مشتمل کتابوں کا بیش بہا ذخیرہ موجود ہے جس کے تحفظ کے ساتھ ان کتابوں کی مسلسل ا...


نئی دہلی:اردو زبان میں طب یونانی کے حوالے سے قیمتی معلومات پر مشتمل کتابوں کا بیش بہا ذخیرہ موجود ہے جس کے تحفظ کے ساتھ ان کتابوں کی مسلسل اشاعت کی ضرورت ہے۔ یہ بات قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کونسل کے طبِ یونانی پینل کی میٹنگ کے دوران کہیں۔ انھوں نے کہا کہ طب یونانی اپنی قدامت اور مختلف سنگین بیماریوں کے کامیاب علاج کی صلاحیت کے حوالے سے ممتاز ہے اورمختلف زمانوں میں اس طریقہئ علاج کے بہت سے ایسے ماہرین گزرے ہیں جنھوں نے اردو زبان میں طب یونانی کے مختلف شعبوں اور موضوعات پر اہم کتابیں لکھی ہیں،جس کی وجہ سے اردو زبان میں طب یونانی کی بے شمار اصطلاحات کا ایک بڑا ذخیرہ پایا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ میری نظر سے طبِ یونانی کی بعض ایسی کتابوں کے اقتباسات بھی گزرے ہیں جن میں کورونا جیسی وبائی بیماری کے علاج کے نسخے بتائے گئے ہیں۔ آج کے دور میں جبکہ لوگوں کا رجحان نئے سرے سے طب یونانی کی طرف بڑھ رہاہے ضرورت ہے کہ ان کتابوں کو

نئے انداز میں شائع کیا جائے  تاکہ لوگ ان سے وسیع پیمانے پر فائدہ اٹھا سکیں۔ اس سے پہلے میٹنگ کے آغاز میں انھوں نے تمام مہمانوں اورپینل کے ممبران کا خیرمقدم کیا۔ اس میٹنگ کے دوران پچھلی میٹنگ کی تجاویز کو بالاتفاق منظور کرتے ہوئے قومی کونسل کی طرف سے چلنے والے مختلف تحقیقی واشاعتی پروجیکٹس کے اسٹیٹس کا جائزہ لیا گیا اور ان کی جلد ازجلد تکمیل پر زور دیا گیا۔اس موقعے پر پینل کے چیئرمین ڈاکٹر خالد صدیقی نے کونسل اور ڈائریکٹر ڈاکٹر عقیل احمد کو مبارکباد پیش کی اور ان کاشکریہ ادا کیا کہ ان کی ذاتی دلچسپی اور حوصلہ افزائی کی وجہ سے پینل کی نگرانی میں کونسل کی جانب سے طبِ یونانی پر کئی اہم علمی و تحقیقی کام ہوئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ ڈاکٹر عقیل احمد نے بھی پینل کے ممبران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ طبِ یونانی کے دیگر ماہرین بھی ہمیں اپنے مشورے اور تجاویز ارسال کرسکتے ہیں،طب یونانی کی اہم اور نادر کتابوں کی نشان دہی کرسکتے ہیں تاکہ کونسل کی جانب سے انھیں شائع کرکے ان کی افادیت کا دائرہ وسیع کیا جائے۔

میٹنگ میں پروفیسر محمد ایوب، ڈاکٹر وسیم احمد،ڈاکٹر شمیم ارشاد اعظمی، ڈاکٹر محمد اکرم، حکیم وسیم احمد اعظمی، ڈاکٹر شبیر احمد،ڈاکٹر جلیس احمد،ڈاکٹر عبدالودود، پروفیسر اشہر قدیر کے علاوہ ڈاکٹر شمع کوثریزدانی (اسسٹنٹ ڈائرکٹر اکیڈمک)،ڈاکٹر محمد فیروز عالم (اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر)اور ذیشان فاطمہ شریک رہے۔

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: اردو زبان میں طبِ یونانی پرکتابوں کا بیش بہا ذخیرہ قومی اردو کونسل اس کے تحفظ و اشاعت کا اہتمام کرے گی:ڈاکٹر عقیل احمد
اردو زبان میں طبِ یونانی پرکتابوں کا بیش بہا ذخیرہ قومی اردو کونسل اس کے تحفظ و اشاعت کا اہتمام کرے گی:ڈاکٹر عقیل احمد
https://1.bp.blogspot.com/-TzTLAohq_pA/X0PXM8eOeSI/AAAAAAAAjcs/7e2d0ZAgkz0VcNVY3CcpuW8eCajXGDW8QCLcBGAsYHQ/s640/Ph%2B1.JPG
https://1.bp.blogspot.com/-TzTLAohq_pA/X0PXM8eOeSI/AAAAAAAAjcs/7e2d0ZAgkz0VcNVY3CcpuW8eCajXGDW8QCLcBGAsYHQ/s72-c/Ph%2B1.JPG
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_49.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_49.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy