خواجہ معین الدین چشتی لینگویلج یونیورسٹی میں اساتذہ کی تقرری میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا الزام

بھاجپا اقلیتی مورچے کے قومی وزیرشفاعت حسین نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اور گورنر کو مکتوب ارسال کرکے اعلیٰ سطحی جانچ کی مانگ کی لکھنؤ ۶۲ اگس...

بھاجپا اقلیتی مورچے کے قومی وزیرشفاعت حسین نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اور گورنر کو مکتوب ارسال کرکے اعلیٰ سطحی جانچ کی مانگ کی




لکھنؤ ۶۲ اگست:راجدھانی لکھنؤ کے خواجہ معین الدین چشتی لینگویلج یونیورسٹی میں مختلف مضامین کے لئے اساتذہ کی تقرری میں خلاف قاعدہ اور من مانے طور پر کی جارہی تقرری میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے بھاجپا اقلیتی مورچے کے قومی وزیرشفاعت حسین نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ماہ رخ مرزا اور یونیورسٹی اتظامیہ کی ملی بھگت اور سازش کے تحت یونیورسٹی میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے ساتھ ساتھ تمام قاعدے اور قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔اس معاملے میں شفاعت حسین نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور گورنر شریمتی آنندی بین پٹیل کو مکتوب ارسال کرکے غیر آئینی طورسے ہو رہی ان تقرریوں پر فوراً روک لگاتے ہوئے اعلیٰ سطحی جانچ کی سفارش کی ہے۔انہوں نے اپنے خط میں ان تقرریوں میں یونیورسٹی انتظامیہ کے ذریعے اپنائے گئے ریزرویشن کے نظام کی کئی اہم خامیوں کی جانب توجہ دلائی ہے ریزرویشن کے لئے نافذ ریاستی حکومت کے حکم نامے کی عدولی کا بھی الزام لگایا ہے۔

انہوں نے ان تقرریوں کی کاروائی میں موجود سب سے بڑی اور اہم خامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے ذریعے تمام مضامین کے شعبہ جات میں عہدوں کے ریزرویشن کا نظام اتر پردیش حکومت کے حکم نامے کے مطابق ہندی حروف کے حساب سے ہونا چاہئے۔اس طرح شروعات کے پانچ مضامین میں یہ نظام کسی اہم مقصد کے لئے جان بوجھ کر خراب کیا گیا جس سے اس کے بعد کا سارا ریزرویشن کا سارا نظام اپنے آپ درہم برہم ہو گیا ہے اورس طرح سے ان سیٹوں میں بھاری الٹ پھیرکیا گیا ہے۔جو کہ کسی بڑے پیمانے کی بدعنوانی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

شفاعت حسی
ن نے ان تقرریوں میں کی جاری بدعنوانی کے ضمن میں مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقرریاں غیر آئینی اور خلاف دستور ہیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرکا ان تقرریوں میں جلد بازی اور عجلت کا مظاہرہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنے عہدے کی معیاد ختم ہونے سے پہلے اپنے پسندیدہ امیدوارون کا تقرر پیسے کے لین دین کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔ غور طلب ہے کی آئندہ اکتوبر ماہ میں موجودہ وائس چانسلر کے عہدے کی معیاد ختم ہو رہی ہے۔اس دوران ان کے ذریعے پہلے سے طے اپنے امیدواروں کو فائدہ پہنچانے اور ان سے پیسے وصول کرنے کی نیت سے کھلے عام تمام قاعدے قوانین کو بالائے طاق رکھ کر تقرریاں کی جارہی ہیں جن کے خلاف اعلیٰ سطحی جانچ ہونی چاہئے۔ اس سلسلے میں انہوں نے  اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور گورنر سے اس معاملے کی سنجیدگی سے تفتیش کرانے اور  اس بدعنوانی میں ملوث تمام ذمہ دار افسران کے خلاف سخت سے سخت کااقدامات اٹھانے کی گذارش کی ہے۔


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: خواجہ معین الدین چشتی لینگویلج یونیورسٹی میں اساتذہ کی تقرری میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا الزام
خواجہ معین الدین چشتی لینگویلج یونیورسٹی میں اساتذہ کی تقرری میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا الزام
https://1.bp.blogspot.com/-3LmLZEgvMD4/X0ZoXlSI5YI/AAAAAAAAjfM/ZsKPxmTjjSMpSMUnCbulA6z-FNDsv6FhQCLcBGAsYHQ/s0/shafaat.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-3LmLZEgvMD4/X0ZoXlSI5YI/AAAAAAAAjfM/ZsKPxmTjjSMpSMUnCbulA6z-FNDsv6FhQCLcBGAsYHQ/s72-c/shafaat.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_50.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_50.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy