بنگلورو تشدد میں شہید نوجوانوں کیلئے جمعیۃ علماء ہند کی مالی امداد!

صدر جمعیۃ مولانا ارشد مدنی نے بنگلور تشدد اور پولیس کی لاپرواہی پر شدید ردعمل کا کیا اظہار! ٍ بنگلورو، پچھلے دنوں شہر گلستان بنگلورو میں ف...

صدر جمعیۃ مولانا ارشد مدنی نے بنگلور تشدد اور پولیس کی لاپرواہی پر شدید ردعمل کا کیا اظہار!


ٍ بنگلورو، پچھلے دنوں شہر گلستان بنگلورو میں فیس بک پر رسول اللہﷺ کی شان میں گستاخ آمیز پوسٹ کی وجہ سے پھیلی کشیدگی اور پولیس کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی تشدد سے شہر کے ڈی جے ہلی، کے جی ہلی اور کاول بیر سندرا کے علاقوں میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔ آج تمام مسلم تنظیموں کی متحدہ محاذ کے ایک وفد نے متاثرہ ڈی جے ہلی، کے جی ہلی اور کاول بیر سندرا کے علاقوں کا دورہ کیا اور گزشتہ دنوں میں ہوئے تشدد کے نقصانات کا جائزہ لیا۔ وفد کے اراکین نے پولس فائرنگ میں شہید ہونے والے چار نوجوانوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ یہ چاروں نوجوان بالکل بے قصور تھے، نہ انہوں نے مظاہرہ میں شرکت کی اور نہ ہی اس تشدد سے انکا کوئی سروکار تھا۔ بس اپنا کام ختم کرکے شام کے وقت اپنے گھر لوٹ رہے تھے کہ اچانک بھیڑ میں پھنس گئے اور پولس فائرنگ کی زد میں آکر اپنی جان کھو بیٹھے۔ یہ سبھی گھر کے اکیلے کمانے والے افراد تھے۔ اس واقعہ کا علم جب جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی صاحب کو ہوا تو انہوں نے اہانت رسولؐ، تشدد اور پولیس کی لاپرواہی کی سخت مذمت کرتے ہوئے معصوم نوجوان کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ اور ان میں سے ایک نوجوان جس کے بہن کی شادی عنقریب ہونے والی تھی اس کے اہل خانہ کو جمعیۃ علماء ہندکی جانب سے 50/ ہزار روپئے اور چاروں شہداء کے اہل خانہ کو ایک سال تک ماہانہ 5/ہزار روپیوں کی امداد دینے کا اعلان کیا۔بعد ازاں وفد نے پولس کمشنر سے ملاقات کر کے ان علاقوں سے پولس کی سخت پابندیوں کو ہٹانے اوربے قصوروں کی جلد رہائی اور مزید گرفتاریوں پرروک لگانے کا مطالبہ کیا۔قابل ذکر ہیکہ متحدہ محاذ کے اس وفد میں کئی مؤقر علماء کرام اور ملی و سماجی تنظیموں کے ذمہ داران کے ساتھ جمعیۃ علماء کرناٹک کے صدر مولانا عبد الرحیم رشیدی اور جنرل سیکرٹری جناب محب اللہ خان امین خصوصی طور پر شریک تھے

COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: بنگلورو تشدد میں شہید نوجوانوں کیلئے جمعیۃ علماء ہند کی مالی امداد!
بنگلورو تشدد میں شہید نوجوانوں کیلئے جمعیۃ علماء ہند کی مالی امداد!
https://1.bp.blogspot.com/-tVpbo4ms6Ts/X0Cqd3MSgGI/AAAAAAAAjW4/yO1Ld-bfOuI6dj1TydBvkCxMd0M-W-J-gCLcBGAsYHQ/s640/Photo.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-tVpbo4ms6Ts/X0Cqd3MSgGI/AAAAAAAAjW4/yO1Ld-bfOuI6dj1TydBvkCxMd0M-W-J-gCLcBGAsYHQ/s72-c/Photo.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_54.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_54.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy