مرکزی وزیر تعلیم نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے امتحان سنٹر کا افتتاح کیا

علی گڑھ، 27/اگست: ”علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)نے جنگ آزادی میں اہم رول ادا کیا اور آج بھی یہ حب الوطنی کا جذبہ جگاتی ہے۔ اے ایم یو کا...

علی گڑھ، 27/اگست: ”علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)نے جنگ آزادی میں اہم رول ادا کیا اور آج بھی یہ حب الوطنی کا جذبہ جگاتی ہے۔ اے ایم یو کا تعلیمی امتیاز اسے ایک گرانقدر قومی سرمایہ ثابت کرتا ہے۔ اس کا میڈیکل کالج ایک ایسے وقت میں امید کی کرن پیدا کرتا ہے جب ملک کووِڈ 19 کے بحران سے دوچار ہے“۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے جمعرات کو کیا۔ وہ ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ



اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے امتحان سنٹر کا افتتاح کررہے تھے جو دو کروڑ روپئے کے سرکاری گرانٹ سے تعمیر ہوا ہے۔ 

مرکزی وزیر تعلیم نے کہا کہ اے ایم یو کے بانی سرسید احمد خاں ہندو مسلم اتحاد کے علمبردار تھے اور انھوں نے اپنی پوری زندگی اتحاد و یگانگت کا پیغام دیا۔ تعلیم کے سلسلہ میں ان کا وِژن سبھی کو شامل کرنے اور ساتھ لے کر چلنے کا تھا اور انھوں نے عام ہندوستانیوں کے مصائب و مشکلات کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی اور جہالت کو دور کرنے کی مہم شروع کی۔ یہ بہت اطمینان کی بات ہے کہ یونیورسٹی کے صدی سال میں ان کے خوابوں کی تکمیل ہورہی ہے۔ 

ڈاکٹر نشنک نے کہا ”میں کووِڈ 19 کی وبا کے باعث مخدوش حالات کے باوجود مسلسل مثبت تبدیلیوں کے ساتھ ہمہ جہت ترقی یقینی بنانے کے لئے اے ایم یو وائس چانسلر کو مبارکباد دیتا ہوں“۔ انھوں نے کہا ”کووِڈ19 کے سبب دنیا بھر میں غیرمعمولی حالات کے باوجود، خاص طور سے تعلیم و تدریس کے شعبہ میں حکومت اس بات کے لئے پرعزم ہے کہ ہمارے تعلیمی مراکز اور ہمارے طلبہ پر منفی اثر نہ پڑے“۔ 

مرکزی وزیر تعلیم نے مزید کہا ”مجھے پختہ یقین ہے کہ یہ یونیورسٹی آگے بڑھے گی، نئی اونچائیاں سر کرے گی اور عالمی سطح پر ایک ماڈل یونیورسٹی بن کر ابھرے گی جو علم، سائنس اور تکنیکی اختراعات کا مرکز ہوگی“۔ 

وزیر تعلیم نے کہاکہ یونیورسٹی کے اساتذہ کورونا مجاہد ہیں جو اِن مشکل حالات میں بھی نوجوانوں کو تعلیمی وِژن سے وابستہ رکھنے میں مدد کررہے ہیں۔  انھوں نے کہا ”امتحان سنٹر کے افتتاح کے ساتھ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کا ایک پرانا مسئلہ حل ہوگیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس ادارے کے میڈیکل کے طلبہ بلندیوں پر پہنچیں گے اور قوم کو سرخرو کریں گے“۔ 

ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہاکہ جے این ایم سی اور اے ایم یو میں یہ صلاحیت ہے کہ یہ ہندوستان کو نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق گلوبل نالج سپرپاور بنانے کے ہمارے خواب کی تکمیل کرسکیں جس کا مقصد ملک میں عالمی معیار کی تعلیم کو یقینی بنانا ہے۔ 

آن لائن افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ڈاکٹر رمیش پوکھریال کی ادبی خدمات کا ذکر کیا اور تعلیم کے میدان میں ان کی قیادت کو سراہا۔ انھوں نے کہا ”وہ ایک بڑے مصنف ہیں اور ان کی کتابوں کا انگریزی اور مختلف ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ ہوا ہے۔ ناقدین اور ادبی قارئین کے لئے ان کی کتابیں اعلیٰ معیار کی حامل ہیں“۔ 

پروفیسر منصور نے کہا کہ وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے نئی قومی تعلیمی پالیسی دی ہے جسے اختراعی نقطہئ نظر کے لئے پوری دنیا میں سراہا گیا ہے اور جو ہندوستان میں تعلیم کا مستقبل بہتر کرے گی۔ 

وائس چانسلر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جے این ایم سی کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں محاذ پر سرگرم اسپتال کے طور پر سامنے آیا ہے جہاں کووِڈ مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح بہت بہتر ہے اور وہ پورے مغربی اترپردیش کو طبی خدمات فراہم کررہا ہے۔ 

انھوں نے کہا ”جے این ایم سی کے وائرولوجی لیب میں کووِڈ 19 تعدّی کے 75000 سے زائد نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 100 بیڈ کے آئیسولیشن وارڈ، مخصوص آپریشن تھیئٹر، لیبر روم اور کووِڈ مریضوں کے لئے ڈائلیسس یونٹ کی سہولیات دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ جے این ایم سی نے پلازما تھیریپی بینک بھی قائم کیا ہے“۔ 

وائس چانسلر نے کہا کہ جے این ایم سی میں عمدہ سہولیات موجود ہیں تاہم ایک امتحان مرکز کی ضرورت تھی جس کا آج افتتاح ہونے سے ہم یقینا ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا مزید بہتر کردار ادا کرسکیں گے۔ 

کلمات تشکر ادا کرتے ہوئے اے ایم یو رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس نے مرکزی وزیر تعلیم کو صدی تقریبات کے تحت ہونے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بتایا اور تقریب کے لئے اپنا قیمتی وقت دینے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر فائزہ عباسی نے انجام دئے۔ 


COMMENTS

loading...
Name

Agra Article Bareilly Current Affairs Exclusive Hadees Hindi International Hindi National Hindi News Hindi Uttar Pradesh Home Interview Jalsa Madarsa News muhammad-saw Muslim Story National Politics Ramadan Slider Trending Topic Urdu News Uttar Pradesh Uttrakhand World News
false
ltr
item
TIMES OF MUSLIM: مرکزی وزیر تعلیم نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے امتحان سنٹر کا افتتاح کیا
مرکزی وزیر تعلیم نے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے امتحان سنٹر کا افتتاح کیا
https://1.bp.blogspot.com/-kpbwrHCUsVI/X0fEBYbz_uI/AAAAAAAAjh0/YBk2RIKNC_U3BNdlRo7G-i1vTRRGpAfeACLcBGAsYHQ/s640/Union%2BEducation%2BMinister%2BDr%2BRamesh%2BPokhriyal%2BNishank%2Band%2BVice%2BChancellor%2BProf%2BTariq%2BMansoor%2Bwith%2BRegistrar%2BMr%2BAbdul%2BHamid%2BIPS%2B.jpg
https://1.bp.blogspot.com/-kpbwrHCUsVI/X0fEBYbz_uI/AAAAAAAAjh0/YBk2RIKNC_U3BNdlRo7G-i1vTRRGpAfeACLcBGAsYHQ/s72-c/Union%2BEducation%2BMinister%2BDr%2BRamesh%2BPokhriyal%2BNishank%2Band%2BVice%2BChancellor%2BProf%2BTariq%2BMansoor%2Bwith%2BRegistrar%2BMr%2BAbdul%2BHamid%2BIPS%2B.jpg
TIMES OF MUSLIM
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_55.html
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/
http://www.timesofmuslim.com/2020/08/blog-post_55.html
true
669698634209089970
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy